Source profile

independent Urdu

DataVista observes and aggregates material published by this source for data and research; original content remains attributable to its publisher.

3092 loaded items 2w ago latest activity

Source details

Observatories
Pakistan Observatory

Latest items

3092
Pakistan Observatory · FA

ماس شوٹنگ: حملہ آور انتہائی دائیں بازو کا انتہا پسند تھا، پولش حکام

إطلاق نار جماعي: السلطات البولندية تقول إن المهاجم متطرف يميني

حکام نے اتوار کو بتایا کہ پولینڈ کے شہر کراکوف کے تاریخی اور مصروف مرکزی علاقے میں چھ افراد کو قتل کرنے والا 24 سالہ سفید فام حملہ آور انتہائی دائیں بازو کے انتہا پسندی کے رجحانات رکھتا تھا۔ ہفتے کو پیش آنے والے اس غیر معمولی ماس شوٹنگ کے واقعے میں چھ افراد کی موت کے علاؤہ 15 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں اتوار سے دو روزہ قومی سوگ منایا جا رہا ہے۔ واقعہ ہفتے کو پیش آیا جب حملہ آور نے شہر کے تاریخی علاقے اولڈ ٹاؤن کے مرکزی چوک میں گاڑی چڑھانے کے بعد فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے جوابی کارروائی میں اسے گولی مار کر زخمی کر دیا۔ پولینڈ کے وزیر دفاع نے واقعے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا ہے، جبکہ وزیر داخلہ مارسن کیرونسکی نے بتایا کہ حملہ آور انتہائی دائیں بازو کے انتہا پسندانہ اور قوم پرستانہ نظریات رکھتا تھا۔ حکام کے مطابق حملہ آور کے خاندانی گھر سے اس کی بہن، والدہ اور والد کی لاشیں بھی ملی ہیں، جن کی موت ممکنہ طور پر گولیاں لگنے سے ہوئی۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) مرنے والوں میں چار خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔ ان میں چار پولینڈ کے شہری، ایک برطانوی مرد اور ایک غیر ملکی خاتون شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں برطانیہ، پرتگال، روس، جرمنی اور آسٹریا کے شہری بھی شامل ہیں۔ حملہ آور کو روکنے والے دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان میں سے ایک اب بھی کوما میں ہے جبکہ دوسرا ہوش میں آ چکا ہے۔ حملہ آور کی حالت بھی تشویش ناک ہے اور اس کے متعدد آپریشن کیے جا چکے ہیں۔ پولیس نے حملے کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کے مطابق حملہ آور کے والد کے پاس قانونی طور پر 10 سے زیادہ ہتھیار تھے جبکہ حملہ آور کے پاس بھی اسلحہ موجود تھا۔ اس کے خاندانی گھر سے سات ہتھیار برآمد کیے گئے جبکہ چار دیگر اسلحہ حملہ آور کے پاس یا اس کی گاڑی سے ملا۔ واقعے کے بعد شہریوں نے مرکزی چوک میں متاثرین کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ چوک میں واقع سینٹ میری باسیلیکا کے مینار سے ہر گھنٹے بجائی جانے والی روایتی دھن بھی متاثرین کے احترام میں رات بھر روک دی گئی۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ یہ دھن نہیں بجائی گئی۔ پولینڈ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات غیر معمولی ہیں۔ تاہم ہیگ میں قائم انٹرنیشنل سینٹر فار کاؤنٹر ٹیررازم کے محقق کاسپر ریکاواک کے مطابق حملہ آور کا حلیہ، فوجی سازوسامان اور اسلحہ یورپ میں انتہائی دائیں بازو کے نظریات رکھنے والے تنہا حملہ آوروں سے مشابہت رکھتے ہیں۔ پولینڈفائرنگامواتزخمیسوگانتہائی دائیں بازوہفتے کو پیش آنے والے اس غیر معمولی ماس شوٹنگ کے واقعے میں چھ افراد کی موت کے علاؤہ 15 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں اتوار سے دو روزہ قومی سوگ منایا جا رہا ہے۔اے پیاتوار, نومبر 8, 2026 - 17:00Main image: پولیس اہلکار 7 نومبر 2026 کو پولینڈ کے شہر کراکوف کے تاریخی مرکز میں فائرنگ کے بعد ایک گلی کے داخلی راستے پر پہرہ دے رہے ہیں (اے ایف پی) یورپtype: newsrelated nodes: پولینڈ میں ’روسی ساختہ‘ میزائل گرنے کے بعد مغربی رہنماؤں کی ہنگامی بیٹھک امریکی سکول میں 16 سالہ حملہ آور کی فائرنگ، تین طلبہ اور ایک ٹیچر کی موتامریکہ: فوجی اڈے پر فائرنگ کے مجرم کی سزائے موت لائیو نشر ہوگیآسٹریلیا: رکن پارلیمان پر ’حملہ آور‘ کو پکڑنے والا حجام ہیرو قرارSEO Title: ماس شوٹنگ: حملہ آور انتہائی دائیں بازو کا انتہا پسند تھا، پولش حکامcopyright: show related homepage: Hide from Homepage

Pakistan Observatory · FA

ریاض میں آرامکو کی عمارت پر حملے کی کوشش: سعودی وزارت توانائی

وزارة الطاقة السعودية: محاولة هجوم على مبنى أرامكو في الرياض

سعودی وزارت توانائی نے اتوار کو بتایا ہے کہ دارالحکومت ریاض میں سعودی آئل کمپنی آرامکو کی ایک انتظامی عمارت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، جس کے نتیجے میں گرنے والے میزائل کے ٹکڑوں سے عمارت کو معمولی نقصان پہنچا، تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا. وزارت نے مزید کہا کہ متعلقہ حکام نے واقعے سے نمٹنے اور ضروری اقدامات کرنے شروع کر دیے ہیں۔ اس سے قبل سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے یمن کے حوثی عسکریت پسندوں کی جانب سے ریاض اور جنوبی علاقوں کی طرف داغے گئے کروز اور بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی روک کر تباہ کر دیا تھا۔ اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے اتوار کو بتایا کہ ریاض اور جنوبی علاقوں کی طرف آنے والے دو کروز میزائلوں اور ایک ڈرون کو روک کر تباہ کیا گیا، جبکہ دارالحکومت کو نشانہ بنانے والے دو بیلسٹک میزائل بھی تباہ کر دیے گئے۔ نومبر کے آغاز سے سعودی عرب کے مختلف علاقوں کو فضائی حملوں کے خطرات کا سامنا ہے اور یہ حالیہ واقعات اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ #Statement | Ministry of Energy Official: Attempted Attack on a Saudi Aramco Building in Riyadh. https://t.co/Hlu3Aam4wc — وزارة الطاقة (@MoEnergy_Saudi) November 8, 2026 اس سے قبل سعودی فضائی دفاع نے مشرقی صوبے کی جانب آنے والے ایک میزائل کو بھی روک لیا تھا۔ سعودی محکمہ شہری دفاع نے اس سے پہلے ریاض شہر اور صوبہ نجران میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر انتباہ جاری کیا، تاہم کچھ ہی دیر بعد اسے واپس لے لیا گیا۔ اسی طرح بقیق اور الاحسا گورنریٹس اور دمام شہر کے لیے بھی انتباہ جاری کیا گیا، جسے خطرہ ٹلنے کے فوراً بعد ختم کر دیا گیا۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کو ایک عینی شاہد نے شہری دفاع کی جانب سے انتباہ جاری کیے جانے کے کچھ ہی دیر بعد ریاض میں متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کے بارے میں بتایا۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) اتحادی افواج کے مطابق رواں ماہ اب تک سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں کم از کم 15 بیلسٹک اور کروز میزائلوں اور ڈورنز کو روکا یا تباہ کیا جا چکا ہے۔ ہفتے کو فضائی دفاع نے ریاض ریجن کی طرف داغے گئے ایک کروز میزائل کو تباہ کیا تھا۔ اس سے ایک روز قبل نجران کو نشانہ بنانے والے دو بیلسٹک میزائل روکے گئے تھے۔ چھ نومبر کو بھی ریاض اور مکہ ریجنز میں دو ڈرون تباہ کیے گئے تھے۔ دیگر کارروائیوں میں پانچ نومبر کو مدینہ ریجن کی طرف آنے والا ایک بیلسٹک میزائل، تین نومبر کو جنوبی، مشرقی اور مکہ ریجنز کی جانب بھیجے گئے تین ڈرونز، جبکہ دو نومبر کو ریاض اور جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے والے دو ڈرونز اور ایک بیلسٹک میزائل تباہ کرنا شامل ہے۔ اتحادی افواج نے یکم نومبر کو بھی جنوبی علاقے کی جانب آنے والے ایک ڈرون اور ایک بیلسٹک میزائل کو روکنے کی اطلاع دی تھی۔ ہوائی اڈوں پر حملوں سے فضائی سفر متاثر حالیہ حملے سعودی ہوائی اڈوں، توانائی کی تنصیبات اور دیگر بنیادی ڈھانچے پر حوثیوں کے حملوں کے سلسلے کے بعد سامنے آئے ہیں، جن کے باعث شہری ہوابازی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔ اکتوبر میں حملوں کے نتیجے میں شہریوں کی اموات اور زخمی ہونے کے واقعات کے بعد ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی تھی۔ حفاظتی معائنے کے لیے ایئرپورٹ کی بندش میں توسیع کی گئی، جس کے بعد پابندیوں کے تحت مرحلہ وار پروازیں بحال کی گئیں۔ التحالف: اعتراض وتدمير صاروخين طواف (كروز) بمنطقتي الرياض والجنوبية. https://t.co/pUlP8Fe4g7 — المتحدث الرسمي باسم قوات التحالف (@CJFCSpox) November 8, 2026 کئی بین الاقوامی ایئرلائنز نے ریاض کے لیے اپنی پروازوں کی معطلی نومبر تک بڑھا دی، جبکہ دمام، ابہا اور نجران کے ہوائی اڈے بھی متاثر ہوئے۔ حملوں کا وسیع تر علاقائی تنازع سے تعلق حوثیوں کی جانب سے حملوں میں دوبارہ اضافے کا سلسلہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کے دوران سامنے آیا ہے، جو 28 فروری کو شروع ہوئی اور اس کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ ایران کے حامی حوثیوں نے وسیع تر علاقائی تصادم میں شدت کے ساتھ سعودی اہداف پر اپنے حملے بھی بڑھا دیے ہیں، جس سے شہری بنیادی ڈھانچے، توانائی کی فراہمی اور بحری تجارتی راستوں کو لاحق خطرات کے بارے میں تشویش پیدا ہوئی ہے۔ یکم نومبر کو اتحادی افواج کے ترجمان ترکی المالکی نے اعلان کیا تھا کہ اتحادی فورسز نے حوثیوں کی فوجی سرگرمیوں میں معاونت کے لیے استعمال ہونے والے اہم وسائل کو غیر مؤثر بنانے کے لیے ایک درست نشانے پر مبنی کارروائی کی۔ ان کے مطابق حوثی گروپ ان وسائل کو یمن اور سعودی عرب میں شہریوں اور شہری بنیادی ڈھانچے پر حملے جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ بحیرہ احمر کے جنوبی حصے میں بحری جہاز رانی کو خطرے میں ڈالنے کے لیے استعمال کر رہا تھا۔ اتحادی افواج نے خبردار کیا تھا کہ وہ مزید حملوں کی روک تھام اور سعودی عرب اور خطے کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری عملی اقدامات جاری رکھیں گی۔ سعودی عربیمنریاضآرامکوحوثیحملےسعودی حکام کے مطابق آرامکو کی ایک انتظامی عمارت کو نشانہ بنانے کی کوشش میں گرنے والے میزائل کے ٹکڑوں سے عمارت کو معمولی نقصان پہنچا، تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انڈپینڈنٹ اردواتوار, نومبر 8, 2026 - 16:30Main image: آٹھ نومبر 2026 کو سعودی آئل کمپنی آرامکو کی ایک انتظامی عمارت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی (آرامکو) type: newsrelated nodes: سعودی دارالحکومت ریاض کو نشانہ بنانے والے دو حوثی میزائل تباہ کر دیے: فوجی اتحادحوثیوں کے سعودی عرب سے 51 ارب ڈالر طلب کرنے کی خبر ’بے بنیاد‘مدینہ ریجن کی جانب داغا گیا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا: سعودی اتحادحوثیوں کے داغے گئے 10 میزائل مار گرائے: سعودی عربSEO Title: ریاض میں آرامکو کی عمارت پر حملے کی کوشش: سعودی وزارت توانائیcopyright: show related homepage: Hide from Homepage

Pakistan Observatory · FA

اب پالیسی جلال آباد، قندھار یا کابل سے نہیں اسلام آباد سے آئے گی: گورنر خیبرپختوخوا

الآن ستصدر السياسة من إسلام آباد، وليس من جلال آباد أو قندهار أو كابول: حاكم خيبر بختونخوا

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے اتوار کو کہا کہ صوبے میں امن کے لیے خفیہ معلومات پر آپریشنز کرنے پڑیں گے اور ’پالیسی جلال آباد، قندھار یا کابل کی بجائے اسلام آباد سے آئے گی۔‘ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اتوار کو پشاور میں مشیر داخلہ و قبائلی علاقہ جات اور سیکریٹری داخلہ کے ہمراہ سکیورٹی پر پریس کانفرنس کی۔ وفاقی حکومت نے 11 اکتوبر کو خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ کیا تھا، جسے پی ٹی آئی نے ’غیر آئینی‘ قرار دیا تھا۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت کا موقف تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ’دہشت گردی‘ کے خلاف خاطرخواہ اقدامات نہیں کیے جو صوبے میں گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ کرنے کی بڑی وجہ بنی۔ پشاور میں اتوار کو پریس کانفرنس کے دوران گورنر خیبرپختونخوا نے بھی اسی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے جو اب فیصلے ہیں یا ہماری پالیسی ہے وہ اسلام آباد سے آئے گی، وہ جلال آباد، قندھار یا کابل سے نہیں آئے گی۔‘ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) انہوں نے افغان پالیسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’افغانستان اس وقت سہولت کاری کر رہا ہے انڈیا اور اسرائیل کی۔ ہمارے اوپر یہ ڈرونز کہاں سے آ رہے ہیں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’صوبے میں امن کے قیام کے لیے انٹیلیجنس کے بنیاد آپریشن کرنے پڑیں گے اور ہم اس کی ذمہ داری لیں گے۔‘ ’دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتیں گے، دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے۔ گذشتہ حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاست کا ساتھ نہیں دیا۔‘ ساتھ ہی انہوں نے وفاق اور صوبے کے درمیان ’دوری‘ کو بھی تسلیم کیا اور کہا کہ ’وفاق اور صوبے کے درمیان گیپ زیادہ تھا اور وفاق سے کچھ بھی مانگنے کا طریقہ کار الگ تھا۔ گالم گلوچ سے مانگنے کا طریقہ صحیح نہیں ہمیں بات کرنی چاہیے۔‘ پاکستانخیبر پختونخواگورنر راجگورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ’صوبے میں امن کے قیام کے لیے انٹیلیجنس کے بنیاد آپریشن کرنے پڑیں گے اور ہم اس کی ذمہ داری لیں گے۔‘ انڈپینڈنٹ اردواتوار, نومبر 8, 2026 - 14:30Main image: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 8 نومبر 2026 کو پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا (سکرین گریب/ پی ٹی وی) پاکستانtype: newsrelated nodes: عوام، معیشت اور معاشرہ بچانے کے لیے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا فیصلہ ضروری تھا: وزیراعظمگورنر کا خیبرپختونخوا کے معدنی وسائل کے لائسنس آڈٹ کا اعلانپشاور: خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی، گورنر راج پر وفاقی حکومت کو نوٹس ایمرجنسی کا نفاذ، گورنر راج اور دہشت گردی کا چیلنجSEO Title: اب پالیسی جلال آباد، قندھار یا کابل سے نہیں اسلام آباد سے آئے گی: گورنر خیبرپختوخواcopyright: show related homepage: Show on Homepage

Pakistan Observatory · AR

سعودی دارالحکومت ریاض کو نشانہ بنانے والے دو حوثی میزائل تباہ کر دیے: فوجی اتحاد

تحالف عسكري يدمر صاروخين حوثيين كانا يستهدفان العاصمة السعودية الرياض

سعودی عرب کے فوجی اتحاد نے اتوار کو کہا ہے کہ سعودی فضائی دفاع نے یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے دارالحکومت ریاض کی طرف داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا ہے۔ اس سے قبل سعودی فضائی دفاع نے مشرقی صوبے کو نشانہ بنانے والے ایک میزائل کو بھی فضا میں تباہ کر دیا تھا۔ انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں۔ فوجی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے ان میزائلوں کو روکنے کا اعلان کیا، جو نومبر کے آغاز سے کئی سعودی علاقوں کو نشانہ بنانے والے فضائی خطرات کے سلسلے کا تازہ ترین واقعہ ہے۔ دوسری طرف سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے اتوار کو ریاض شہر اور صوبہ نجران میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کیے جو کچھ دیر بعد واپس لے لیے گئے۔ اس سے پہلے بقیق اور الاحسا کے علاقوں اور دمام شہر میں بھی خطرے کی وارننگ جاری کی گئی تھی، جسے خطرہ ٹلتے ہی فوری طور پر واپس لے لیا گیا۔ التحالف: اعتراض وتدمير صاروخين طواف (كروز) بمنطقتي الرياض والجنوبية. https://t.co/pUlP8Fe4g7 — المتحدث الرسمي باسم قوات التحالف (@CJFCSpox) November 8, 2026 اتحادی فوج کے مطابق رواں ماہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں کم از کم 15 بیلسٹک اور کروز میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں روک کر تباہ کر دیا گیا۔ ہفتے کو فضائی دفاع نے ریاض کے علاقے کی جانب داغا گیا ایک کروز میزائل تباہ کر دیا۔ اس سے ایک دن قبل نجران کو نشانہ بنانے والے دو بیلسٹک میزائل روک لیے گئے تھے۔ ان کا ملبہ زمین پر گرا اور حکام ممکنہ نقصان کا جائزہ لیا۔ چھ نومبر کو ریاض اور مکہ کے علاقوں میں دو ڈرون بھی تباہ کیے گئے۔ اس کے علاوہ پانچ نومبر کو مدینہ کے علاقے کو نشانہ بنانے والا ایک بیلسٹک میزائل، تین نومبر کو جنوبی، مشرقی اور مکہ کے علاقوں کی جانب بھیجے گئے تین ڈرون، جب کہ دو نومبر کو ریاض اور جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے والے دو ڈرون اور ایک بیلسٹک میزائل روک لیے گئے۔ اتحادی فوج نے یہ بھی بتایا کہ یکم نومبر کو جنوبی علاقے کی جانب بھیجا گیا ایک ڈرون اور ایک بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا گیا تھا۔ تازہ حملے سعودی عرب کے ہوائی اڈوں، توانائی کی تنصیبات اور دوسرے بنیادی ڈھانچے پر حوثیوں کے ان حملوں کے بعد ہوئے ہیں جن سے شہری فضائی سفر بری طرح متاثر ہوا۔ View this post on Instagram A post shared by Independent Urdu (@indyurdu) اکتوبر میں ان حملوں کے بعد ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازیں معطل کر دی گئی تھیں۔ ان حملوں میں شہری مارے گئے اور زخمی ہوئے تھے۔ حفاظتی معائنے کے لیے ہوائی اڈے کی بندش میں توسیع کی گئی، جس کے بعد پابندیوں کے ساتھ پروازیں مرحلہ وار بحال ہوئیں۔ کئی بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے ریاض کے لیے اپنی پروازوں کی معطلی نومبر تک بڑھا دی، جب کہ دمام، ابہا اور نجران کے ہوائی اڈوں پر بھی پروازیں متاثر ہوئیں۔ حوثیوں کی نئی کارروائیاں ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کے دوران سامنے آئی ہیں۔ یہ جنگ 28 فروری کو شروع ہوئی تھی اور اس کے باعث مشرق وسطی میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے وسیع تر جنگ میں شدت آنے کے ساتھ سعودی اہداف پر حملے بڑھا دیے ہیں۔ اس صورت حال سے شہری تنصیبات، توانائی کی فراہمی اور بحری تجارتی راستوں کو لاحق خطرات پر تشویش بڑھ گئی ہے۔ یکم نومبر کو ترکی المالکی نے بتایا تھا کہ اتحادی افواج نے حوثیوں کی فوجی سرگرمیوں، خاص طور پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون پروگراموں میں استعمال ہونے والے اہم وسائل کو ناکارہ بنانے کے لیے ایک بھرپور اور درست کارروائی کی۔ انہوں نے کہا کہ حوثی ان وسائل کو یمن اور سعودی عرب میں شہریوں اور شہری تنصیبات پر حملے جاری رکھنے کے ساتھ جنوبی بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کو خطرے میں ڈالنے کے لیے استعمال کر رہے تھے۔ اتحادی افواج نے خبردار کیا کہ مزید حملے روکنے اور سعودی عرب سمیت پورے خطے کی سلامتی کے تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ حوثیسعودی عربریاضبیلسٹک میزائلحملےفوجی اتحاد کے مطابق رواں ماہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں کم از کم 15 بیلسٹک اور کروز میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں روک کر تباہ کر دیا گیا۔ انڈپینڈنٹ اردواتوار, نومبر 8, 2026 - 09:45Main image: دنیاtype: newsrelated nodes: حوثیوں کے سعودی عرب سے 51 ارب ڈالر طلب کرنے کی خبر ’بے بنیاد‘مدینہ ریجن کی جانب داغا گیا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا: سعودی اتحادحوثی حملوں کے بعد کارروائی میں میزائل لانچرز اور ذخیرے کو نشانہ بنایا: اتحادی افواجسعودی عرب پر حوثی حملے ناقابل قبول: استنبول 4 ملکی اعلامیہSEO Title: سعودی دارالحکومت ریاض کو نشانہ بنانے والے دو حوثی میزائل تباہ کر دیے: فوجی اتحادcopyright: show related homepage: Show on Homepage

Pakistan Observatory · FA

آبنائے ہرمز کی بندش سے پاکستانی بندرگاہوں کو ریکارڈ منافع کب تک ملتا رہے گا؟

إلى متى ستستمر الموانئ الباكستانية في تحقيق أرباح قياسية من إغلاق مضيق هرمز؟

مشرق وسطیٰ میں جنگ اور آبنائے ہرمز کے ذریعے عالمی بحری تجارت میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں سے پاکستان کی جغرافیائی اہمیت اچانک بڑھ گئی ہے۔ کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر بحری جہازوں اور کارگو کی آمد میں اضافہ ہوا ہے جب کہ پاکستان کی قومی شپنگ کمپنی سمیت بحری شعبے کے مختلف اداروں کو بھی غیر معمولی کاروباری مواقع میسر آئے ہیں۔ اس تبدیلی کا سب سے نمایاں ثبوت کراچی پورٹ کی کارکردگی ہے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2024-25 میں بندرگاہ نے 53.95 ملین ٹن کارگو ہینڈل کیا، جبکہ کنٹینرز کی تعداد 26 لاکھ 51 ہزار ٹی ای یوز تک پہنچ گئی۔ مارچ 2025 سے مارچ 2026 کے دوران جاری کردہ کارکردگی رپورٹ میں 59.46 ملین ٹن کارگو، 29 لاکھ 45 ہزار ٹی ای یوز اور 2,182 بحری جہازوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔ یہ اعدادوشمار پاکستان کی بندرگاہوں میں بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس بحران سے فائدہ اٹھانے والی ایک اہم قومی کمپنی پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ہے۔ مالی سال 2025-26 میں اس کی مجموعی آمدنی 59.5 ارب روپے رہی، جو گزشتہ مالی سال کے 37.6 ارب روپے کے مقابلے میں تقریباً 58 فیصد زیادہ ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Independent Urdu (@indyurdu) شپنگ کے بنیادی کاروبار سے آمدنی 33.7 ارب روپے سے بڑھ کر 50.6 ارب روپے ہوگئی، جبکہ مجموعی منافع 11.2 ارب روپے سے بڑھ کر 21.5 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ تاہم کمپنی کا خالص منافع تقریباً 5 فیصد اضافے کے ساتھ 21.55 ارب روپے رہا۔ نہ صرف بندرگاہوں کے منافع میں اضافہ ہوا ہے بلکہ مزدوروں کو بھی مستقل روزگار مل گیا ہے۔ جن مزدوروں کو بمشکل دس سے گیارہ دن کام ملتا تھا اب وہ پورے تیس دن کام کر رہے ہیں یعنی تنخواہیں تین گنا بڑھ گئی ہیں اور نئے افرادی قوت بھی بھرتی کی جا رہی ہے۔ تاہم اس پوری صورت حال کا ایک دوسرا پہلو بھی ہے۔ موجودہ کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ جنگ اور علاقائی عدم استحکام ہے۔ عالمی شپنگ کمپنیاں کسی ملک کی بندرگاہ کو صرف جغرافیائی قربت کی بنیاد پر مستقل ترجیح نہیں دیتیں بلکہ ان کے فیصلوں میں لاگت، وقت، سکیورٹی، کسٹمز کلیئرنس، جدید ٹیکنالوجی اور زمینی رابطوں کی اہمیت بھی بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ پاکستان نے کراچی پورٹ پر رعایتوں کے ذریعے کاروبار حاصل کرنے کی کوشش تو کی ہے، لیکن مستقل بنیادوں پر عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے صرف رعایت کافی نہیں ہوگی۔ بندرگاہوں پر جدید مشینری، بڑے جہازوں کو سنبھالنے کی صلاحیت، کنٹینرز کی تیز رفتار منتقلی، گوداموں اور ریلوے رابطوں کو بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اگر جہاز پاکستان پہنچ جائیں لیکن ان کا سامان بروقت اپنی منزل تک منتقل نہ ہو سکے تو عالمی تجارتی کمپنیاں دوبارہ متبادل بندرگاہوں کا انتخاب کر سکتی ہیں۔ اس حوالے سے سرمایہ کاری کے امکانات بھی قابلِ توجہ ہیں۔ وزارتِ بحری امور کے مطابق پاکستان کو میری ٹائم منصوبوں کے لیے چھ سے نو ارب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کی ٹھوس تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ ان میں ملٹی پرپز کارگو ٹرمینلز، کنٹینر ٹرمینلز، ایل این جی اور تیل کے ٹرمینلز، اسٹیل اور میری ٹائم انڈسٹریل کمپلیکس جیسے منصوبے شامل ہیں۔ تاہم سرمایہ کاری کی تجاویز اور حقیقتاً پاکستان آنے والی سرمایہ کاری میں فرق ہوتا ہے۔ اصل کامیابی تب ہوگی جب یہ تجاویز معاہدوں، تعمیراتی سرگرمیوں اور عملی منصوبوں میں تبدیل ہوں گی۔ فی الحال پاکستانی بندرگاہوں نے بڑی تعداد میں کنٹینرز ہینڈل کر کے اپنی قابلیت کا ثبوت دیا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Independent Urdu (@indyurdu) کراچی پورٹ ٹرسٹ کی اگست 2026 میں جاری کردہ کارکردگی کی تفصیلات کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران کراچی پورٹ نے 55.483 ملین ٹن کارگو ہینڈل کیا، جبکہ کنٹینرز کی تعداد 2.749 ملین ٹی ای یوز تک پہنچ گئی۔ اسی عرصے میں بندرگاہ نے 2115 بحری جہازوں کو خدمات فراہم کیں۔ یہ کارکردگی کراچی پورٹ کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قرار دی گئی۔ اس سے پہلے مالی سال 2024-25 میں کراچی پورٹ نے 53.951 ملین ٹن کارگو اور 2.651 ملین ٹی ای یوز ہینڈل کیے تھے۔ اس طرح ایک سال میں کارگو ہینڈلنگ میں تقریباً 2.8 فیصد اور کنٹینرز کی تعداد میں تقریباً 3.7 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ اضافہ اس لحاظ سے اہم ہے کہ پاکستان کی بندرگاہوں نے علاقائی تجارتی دباؤ کے باوجود اپنی عملی استعداد میں بہتری دکھائی ہے۔ اس کارکردگی کا مستقل ہونا ضروری ہے۔ اس موقع پر کارگوکمپنیوں سے کم منافع کے عوض لانگ ٹرم معاہدے کیے جا سکتے ہیں۔ جیسا کورونا کے دنوں میں پاکستانی ٹیکسٹایل کمپنیوں نے امریکہ اور یورپ کے ساتھ لانگ ٹرم معاہدے کیے تھے جس کا فائدہ آج تک ہو رہا ہے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) گوادر کے لیے تو یہ ایک تاریخی موقع ہے۔ اگر اسے محض ایک بندرگاہ کے بجائے خطے کی تجارتی، صنعتی اور توانائی کی ترسیل کے مرکز میں تبدیل کر دیا جائے تو پاکستان وسطی ایشیا، چین، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے درمیان ایک اہم تجارتی پل بن سکتا ہے۔ یہ خدشہ موجود ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ میں امن بحال ہوتا ہے اور آبنائے ہرمز کے ذریعے بحری تجارت معمول پر آجاتی ہے تو جہازوں کا ایک بڑا حصہ دوبارہ اپنے روایتی راستوں اور دبئی، جبل علی، فجیرہ اور دیگر خلیجی بندرگاہوں کی طرف منتقل ہوسکتا ہے۔ پاکستانی بندرگاہیں کب تک منافع کماتی رہیں گی اس بارے میں مکمل یقین سے کچھ کہا نہیں جا سکتا لیکن ایک بات مکمل یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ جب تک آبنائے ہرمز بند ہے تب تک پاکستانی بندرگاہوں کا منافع کمانا یقینی ہے۔ اس طرح کا موقع بار بار نہیں ملتا۔ یہ ایک اپرچیونٹی ہے۔ جس سے اگر فائدہ اٹھا لیا تو مستقبل کی لائن اور لنتھ سیدھی ہو سکتی ہے۔ کئی ملکوں نے اپنی تقدیر ایسی اپر پیونٹی سے بدلی ہے۔ آبنائے ہرمز کی بندش صرف ایک حادثہ نہیں ہے بلکہ قدرت کی طرف سے ملنے والا ایک ایسا موقع ہے جس کا انتظار شاید ہماری معیشت کئی دہائیوں سے کر رہی تھی۔ آبنائے ہرمزتیلبحری جہازبندرگاہکراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر بحری جہازوں اور کارگو کی آمد میں اضافہ ہو ہو گیا۔ بحری شعبے کے مختلف اداروں کو بھی غیر معمولی کاروباری مواقع میسر آئے ہیں۔میاں عمران احمداتوار, نومبر 8, 2026 - 09:30Main image: <p class="rteright">چھ اپریل، 2023 کو کراچی کی بندرگاہ پر ایک جہاز پر رکھے شپنگ کنٹینرز نظر آ رہے ہیں (اے ایف پی) معیشتtype: newsrelated nodes: آبنائے ہرمز پانچ سال میں ’اہمیت کھو‘ سکتی ہے: سربراہ برطانوی بینکاری گروپآبنائے ہرمز کھولنے پر غور، مجوزہ منصوبہ پاکستان سے شیئر: ایرانآبنائے ہرمز میں آمدورفت محدود، پاکستان میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں آبنائے ہرمز کا نام ٹرمپ سٹریٹ رکھ دیں؟ امریکی صدر کا سوالSEO Title: آبنائے ہرمز کی بندش سے پاکستانی بندرگاہوں کو ریکارڈ منافع کب تک ملتا رہے گا؟copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Pakistan Observatory · AR

جزیرہ قشم سمیت جنوبی ایران کے متعدد علاقوں میں دھماکے: سرکاری میڈیا

انفجارات في عدة مناطق بجنوب إيران، بما في ذلك جزيرة قشم: وسائل الإعلام الرسمية

ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ہفتے کی شام جنوبی ایران کے کئی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جن میں آبنائے ہرمز میں واقع جزیرہ قشم بھی شامل ہے۔ ایران کے سرکاری ٹی وی نے امکان ظاہر کیا کہ ان دھماکوں کا تعلق اس اہم آبی گزرگاہ میں ایرانی فوجی سرگرمیوں سے ہو سکتا ہے، جو فروری میں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ چھڑنے کے بعد سے تجارتی جہازوں پر مسلسل حملوں کا نشانہ بنی ہوئی ہے۔ ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حکام نے ان علاقوں میں کسی میزائل حملے کی تصدیق نہیں کی جب کہ نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ جزیرہ قشم میں سنے جانے والے دھماکوں کا تعلق میزائل حملوں سے نہیں تھا۔ انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں۔ ایران کی پاسداران انقلاب کی بحریہ نے اتوار کی صبح بتایا کہ آبنائے میں ’غیر مجاز راستے‘ سے گزرنے کی کوشش کے دوران دو آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ پاسداران انقلاب نے جن واقعات کا حوالہ دیا، کیا ان کا تعلق جنوبی ایران کے علاقوں میں سنے جانے والے دھماکوں کی آوازوں سے ہے؟ View this post on Instagram A post shared by Independent Urdu (@indyurdu) ایران نے ان بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ انہوں نے آبی گزرگاہ سے گزرنے کی پابندیوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایران اس آبنائے پر اپنا کنٹرول مضبوط کرنے اور واشنگٹن پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس سے قبل ہفتے کو تسنیم خبر رساں ایجنسی نے بتایا تھا کہ جزیرہ قشم پر دو میزائل گرے ہیں، تاہم ممکنہ نقصان کے حوالے سے کوئی سرکاری معلومات نہیں دی گئیں۔ اس سے قبل تین نومبر کو بھی امریکہ نے آبنائے ہرمز کے قریب ایران کے بعض اہداف بشمول جزیرے قشم میں اہداف پر دفاعی حملے کیے تھے۔ یہ حملے امریکی وسط مدتی انتخابات سے ایک روز قبل کیے گئے تھے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ان دھماکوں کی اطلاعات جزیرے پر امریکی حملوں کے چند دن بعد سامنے آئی ہیں۔ ایک امریکی عہدےدار کے مطابق حملے محدود تھے اور کسی بڑی جنگی کارروائی کا دوبارہ آغاز نہیں تھا۔ امریکی فوج نے ہفتے کی شام بتایا کہ اس کی فورسز نے اس تجارتی جہاز کو ناکارہ بنا دیا جس نے ایران کے گرد امریکی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کی تھی۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق، ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش پر ان کے ایک طیارے نے جہاز کے پچھلے حصے پر فائرنگ کر کے اسے ناکارہ بنا دیا۔ خطے کے ممالک یہ توقع کر رہے تھے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جنہوں نے منگل کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے پہلے کے چند ہفتوں کے دوران ایران پر حملے روک رکھے تھے، ووٹنگ ختم ہونے کے بعد دوبارہ حملے شروع کر سکتے ہیں۔ ایران بارہا یہ کہہ چکا ہے کہ وہ کسی بھی نئے حملے کا جواب پڑوسی ممالک میں موجود امریکی اور اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنا کر دے گا۔ ایران جنگاسرائیلآبنائے ہرمزمیزائلحملہایران کے سرکاری ٹی وی نے امکان ظاہر کیا کہ ان دھماکوں کا تعلق آبنائے ہرمز میں ایرانی فوجی سرگرمیوں سے ہو سکتا ہے۔روئٹرزاتوار, نومبر 8, 2026 - 08:15Main image: 30 اپریل 2023 کو لی گئی اس تصویر میں ایران کے خلیج میں واقع جزیرہ قشم کو دیکھا جا سکتا ہے (فائل فوٹو/ اے ایف پی) ایشیاtype: newsrelated nodes: جزیرہ قشم پر میزائل اور ڈرون حملہ: ایرانی سرکاری میڈیاایران امریکہ مذاکرات میں اسرائیل ’سپوئلر‘: پاکستانقطر کے ذریعے امریکہ کو جوہری معاملے پر تجویز بھیج دی: ایرانپاکستان، ایران اور سعودی عرب کا سفارتی کوششوں میں ’تازہ پیش رفت‘ پر تبادلہ خیالSEO Title: جزیرہ قشم سمیت جنوبی ایران کے متعدد علاقوں میں دھماکے: سرکاری میڈیاcopyright: show related homepage: Hide from Homepage

Pakistan Observatory · FA

نتن یاہو کو بڑا دھچکا، اسرائیلی صدر کی گادی آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی دعوت

ضربة قوية لنتنياهو، الرئيس الإسرائيلي يدعو غادي آيزنكوت لتشكيل الحكومة

اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے ہفتے کی رات کہا ہے کہ وہ 27 اکتوبر کے انتخابات کے بعد اپوزیشن کے امیدوار گادی آئزن کوٹ کو حکومتی اتحاد بنانے کا پہلا موقع دے رہے ہیں۔ سابق فوجی سربراہ آئزن کوٹ، جنہوں نے وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو کے سب سے بڑے حریف کے طور پر انتخابات میں حصہ لیا، اب اسرائیل کے طویل ترین عرصے تک حکمران رہنے والے وزیر اعظم کو اقتدار سے ہٹانے کے ایک قدم مزید قریب آ گئے ہیں۔ انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں۔ ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق صدارتی اعلان کے فوراً بعد آئزن کوٹ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا کہ ’یہ قومی ہنگامی حکومت قائم کرنے کا وقت ہے۔ میں ہمیں اہل ثابت کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔‘ ان کے پاس اتحاد بنانے کے لیے چھ ہفتے تک کا وقت ہے، جو ایک انتہائی منقسم ملک میں ایک مشکل کام ہے کیوں کہ یہ ملک سات اکتوبر 2023 کو حماس کی قیادت میں ہونے والے حملوں اور اس کے بعد غزہ اور دیگر علاقوں میں ہونے والی تین سالہ جنگوں کے اثرات سے اب تک سنبھل نہیں پایا۔ View this post on Instagram A post shared by Independent Urdu (@indyurdu) اس ہفتے صدر کے ساتھ بات چیت میں اسرائیل کی زیادہ تر بڑی جماعتوں کے نمائندوں نے سفارش کی کہ نئی حکومت بنانے کی ذمہ داری گادی آئزن کوٹ کو سونپی جائے۔ لیکن مطلوبہ پارلیمانی اکثریت حاصل کرنا بدستور مشکل ہے اور کسی بھی ممکنہ اتحاد کے لیے امیدواروں کو ایسے مشکل سمجھوتے کرنا پڑیں گے جن سے ان کے اپنے ووٹرز شدید ناراض ہو سکتے ہیں۔ گذشتہ ماہ ہونے والے انتخابات میں بن یامین نتن یاہو اور ان کے اتحادی پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کھو بیٹھے تھے۔ لیکن آئزن کوٹ کی قیادت میں بننے والا بلاک بھی اکثریت حاصل نہیں کر سکا۔ اس صورت حال نے عرب قیادت والی ان جماعتوں کو، جنہوں نے تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں، ممکنہ لیکن سیاسی طور پر پیچیدہ بادشاہ گر بنا دیا ہے۔ اسرائیل کی تاریخ میں صرف ایک بار کوئی عرب جماعت حکومتی اتحاد کا حصہ رہی ہے۔ غزہ میں تین سال سے زیادہ عرصے تک جاری رہنے والی جنگ کے بعد اس طرح کا اتحاد بنانا آئزن کوٹ کے لیے خاص طور پر باعث اختلاف ہو سکتا ہے۔ بن یامین نتن یاہو، آئزن کوٹ اور عرب قیادت والی جماعتوں کے درمیان کسی بھی اتحاد کو روکنے کی مہم چلا رہے ہیں، جس میں یہ بے بنیاد دعوے بھی شامل ہیں کہ عرب جماعتوں نے انتخابات ’چوری‘ کیے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Independent Urdu (@indyurdu) صدر آئزک ہرزوگ کے اعلان سے کچھ دیر پہلے، انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں ’قومی اتحادی حکومت‘ کا مطالبہ کیا اور ’دہشت گردوں کے حامیوں کے ساتھ جلد بازی میں حکومت کا حلف اٹھانے‘ سے خبردار کیا، یہ وہ زبان ہے جو وہ عرب قیادت والی جماعتوں کا حوالہ دینے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ بن یامین نتن یاہو اور ان کے اتحادیوں نے بارہا عرب قیادت والی جماعتوں کو قومی سکیورٹی کے لیے خطرے کے طور پر پیش کیا ہے، جب کہ آئزن کوٹ نے مخصوص شرائط کے تحت ان کے ساتھ شراکت داری پر آمادگی ظاہر کی ہے، جن میں حماس کو ایک دہشت گرد گروہ قرار دینا شامل ہے جسے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ بن یامین نتن یاہو، جن کی جماعت لیکوڈ پارلیمنٹ میں سب سے بڑی واحد جماعت ہے، بڑی یہودی جماعتوں کے ساتھ مل کر ایک وسیع اتحادی حکومت بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ گادی آئزن کوٹ بھی ایسی ہی کوشش کر سکتے ہیں۔ تاہم دونوں رہنماؤں کے درمیان کئی مسائل پر گہرے اختلافات ہیں جنہیں دور کرنا مشکل ہو گا۔ ان میں بن یامین نتن یاہو کا ان مذہبی جماعتوں پر انحصار شامل ہے جو انتہائی کٹر یہودی مردوں کے لیے فوجی بھرتی سے استثنیٰ کا مطالبہ کرتی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ سات اکتوبر کے حملوں سے متعلق سکیورٹی ناکامیوں کی باقاعدہ تحقیقات کی نیتن یاہو کی مخالفت بھی شامل ہے۔ آئزن کوٹ ’اقلیتی‘ حکومت بنانے کی بھی کوشش کر سکتے ہیں جسے ان عرب جماعتوں کی بیرونی حمایت حاصل ہو جو باضابطہ طور پر ان کے اتحاد کا حصہ نہیں ہوں گی۔ تاہم ان کے بلاک کے دیگر ارکان کہہ چکے ہیں کہ وہ اس طرح کے کسی اتحاد کو مسترد کر دیں گے۔ آئزن کوٹ کی جماعت یشار نے ایکس پر پوسٹ کیے گئے بیان میں وزیر اعظم کی ویڈیو پر کڑی تنقید کی اور ان کی جماعت لیکوڈ کے ارکان پر زور دیا کہ وہ ’انتہا پسند جماعتوں‘ کے ساتھ اپنا اتحاد ختم کر دیں، جو بظاہر ان کی مذہبی قوم پرست بنیاد میں شامل انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں کا حوالہ تھا۔ بیان میں یہ دلیل دی گئی کہ آئزن کوٹ صرف ان جماعتوں اور پارلیمنٹ کے ارکان کو شامل کریں گے جو ان کی جماعت کے اصولوں کی حمایت کرتے ہیں۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) گادی آئزن کوٹ کون ہیں؟ موجودہ اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو کے برعکس فوج کے سابق سربراہ گادی آئزن کوٹ کم گو انسان ہیں۔ بن یامین نتن یاہو سے تنگ کچھ ووٹرز ان کے حریف کی کرشماتی شخصیت کی اس نسبتاً کمی کو ان کا ایک بہت بڑا اثاثہ سمجھتے ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق 2015 سے 2019 تک فوج کے چیف آف سٹاف رہنے والے آئزن کوٹ نے بن یامین نتن یاہو کے تفریق پیدا کرنے والے دور حکومت کے بعد اسرائیلیوں کو متحد کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے، جس دور میں ملک تیزی سے دائیں بازو کی طرف جھک گیا تھا۔ اکتوبر کے انتخابات میں ان کے وسیع اپوزیشن بلاک نے اسرائیلی پارلیمنٹ کی 120 نشستوں میں سے 48 پر کامیابی حاصل کی، جب کہ بن یامین نتن یاہو کے کیمپ نے 53 نشستیں حاصل کیں، جس کے باعث کسی کو بھی اکثریت نہیں مل سکی۔ آئزک ہرزوگ کے ساتھ پارٹی مشاورت کے دوران، 66 سالہ آئزن کوٹ کو عرب اکثریت والی دونوں فہرستوں کی حمایت حاصل ہوئی، جو اب انتخابات میں بے مثال کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد بادشاہ گر کا کردار ادا کر سکتی ہیں۔ لیکن یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا آئزن کوٹ کا بلاک حکومت بنانے کے لیے عرب فہرستوں کی حمایت قبول کرے گا یا نہیں۔ سنجیدہ اور سادہ مزاج کے حامل، وہ کئی لحاظ سے بن یامین نتن یاہو کے بالکل برعکس ہیں، جو بے عیب امریکی لہجے میں انگریزی بولتے ہیں اور امریکی ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا کے لیے شہ سرخیاں بننے والے بیانات دینے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ اسرائیلبن یامین نتن یاہوتل ابیبالیکشنفلسطینعرباسرائیلی صدر کے مطابق وہ 27 اکتوبر کے انتخابات کے بعد اپوزیشن کے امیدوار گادی آئزن کوٹ کو حکومتی اتحاد بنانے کا پہلا موقع دے رہے ہیں۔ انڈپینڈنٹ اردواتوار, نومبر 8, 2026 - 06:15Main image: 28 اکتوبر، 2026 کو تل ابیب میں یاشار پارٹی کے رہنما گادی آئزن کوٹ اپنے حامیوں کو اشارہ کر رہے ہیں (اے ایف پی)&nbsp; ایشیاtype: newsrelated nodes: ایران امریکہ مذاکرات میں اسرائیل ’سپوئلر‘: پاکستانٹرمپ کا اسرائیل کی سکیورٹی امداد ختم کرنے کا اعلاناسرائیل: نتن یاہو، حریف آئزنکوٹ دونوں کا حکومت بنانے کا دعویٰSEO Title: نتن یاہو کو بڑا دھچکا، اسرائیلی صدر کی گادی آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی دعوتcopyright: show related homepage: Hide from Homepage

Pakistan Observatory · FA

گلگت بلتستان کونسل ۔۔ نشتن نہ گفتن صرف برخاستن

مجلس جيلجيت-بالتستان - لا داعي للوداع، فقط ارحلوا

گلگت بلتستان گڈ گورننس اینڈ ایمپاورمنٹ آڈر 2009 اور آڈر 2018 کے تحت جو صوبائی طرز کا سیٹ اپ دیا گیا تھا اس کے تحت یہ دعویٰ تھا کہ اس انتظام سے خطے کے عوام کو ایمپاور کیا جارہا ہے۔ کسی بھی مملکت میں بااختیاری کا بڑا مظہر اس کے مقتدر عوامی ادارے ہوتے ہیں جس میں اسمبلیاں اور سینٹ وغیرہ شامل ہیں۔ چونکہ گلگت بلتستان مملکت خداد کے آئینی دائرہ کار میں شامل نہیں لہذا اس کے لیے علحیدہ ایک انتظامی طریقہ کار وضع کیا گیا جس کے تحت ایک اسمبلی اور کونسل متعارف کرائی گئی ہے۔ 1947-48 کی جنگ آزادی کے بعد سے لے کر 2009 تک الحاق پاکستان کے باوجود اس خطے کو عوامی خواہشات کے برعکس ایف سی آر اور بعد ازاں مختلف فریم ورک اور وفاقی آڈرز کے تحت چلایا گیا۔ 2009 میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے گڈ گورننس آرڈر جاری کیا جسے بعد ازاں مسلم لیگ کی حکومت نے اسے 2018 کے آڈر میں تبدیل کیا گوکہ یہ گلگت بلتستان کی قربانی اور عوامی خواہشات کے عین مطابق نہیں ہے لیکن پھر بھی اس آڈر کے تحت ملنے والی صوبائی طرز کی اسمبلی اور کونسل کو کسی حد تک پذیرائی حاصل ہوئی۔ 2009 سے لے کر 2026 تک چار بار الیکشن ہوئے اور چوتھی حکومت حال ہی میں قائم ہوئی ہے۔ گڈ گورننس اینڈ ایمپاورمنٹ آڈرز کے تحت ملنے والی اسمبلی کے ارکان براہ راست ووٹوں سے منتخب ہوتے ہیں جبکہ کچھ ٹیکنوکریٹس اور خواتین کی مخصوص نشستیں بھی موجود ہیں۔ اسمبلی کے لیے قانون سازی کا دائرہ کار بھی متعین اور محدود ہے جبکہ دوسری طرف کونسل میں ارکان کی تعداد پندرہ ہے جس میں چھ رکن گلگت بلتستان اسمبلی کے ممبران منتخب کرتے ہیں جب کہ چھ ممبران کا تقرر وزیر اعظم صوابدیدی اختیارات کے تحت وفاقی وزرا یا ممبران قومی اسمبلی سے کرتا ہے۔ گلگت بلتستان کونسل کا چیرمین وزیر اعظم پاکستان ہوتا یے نیز گورنر گلگت بلتستان وائس چیئرمین علاؤہ ازیں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور وزیر امور کشمیر بھی اس کے رکن ہیں۔ اس سیٹ اپ تک پہنچنے کے لیے طویل عوامی اور سیاسی جدوجہد شامل حال رہی ہے تاہم یہ بھی منزل مقصود نہیں ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام براہ راست قومی اسمبلی اور سینیٹ میں جائز نمائندگی چاہتے ہیں۔ سیاسی اور عوامی جہدوجہد کے علاؤہ قانونی جدوجہد بھی ایک بڑی کوشش رہی ہے جس کی ایک مثال سپریم کورٹ آف پاکستان کا گلگت بلتستان سے متعلق نہایت اہم فیصلہ موجود ہے۔ 1994 میں حاجی گام سکردو کے ایک کاروباری شخصیت انجینئر غلام مرتضی نے اپنے چند دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ممتاز وکیل وہاب الخیری کے فورم الجہاد ٹرسٹ کے تحت سپریم کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن داخل کی تھی۔ اس درخواست کا مدعا یہ تھا کہ چونکہ گلگت بلتستان کو آئین پاکستان میں شامل نہیں کیا گیا ہے اور یہاں کی عوامی نمائندگی قومی اسمبلی اور سینٹ میں نہیں ہے لہذا خنجراب بارڈر سیمت گلگت بلتستان میں کہیں بھی مقامی لوگوں پر ٹیکس لاگو نہیں ہوسکتا ہے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) بعد ازاں فوزیہ سلیم کی اسی طرح کی ایک اور رٹ پٹیشن کو بھی ساتھ شامل کرکے سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں کہا کہ ’فیڈریشن آف پاکستان اگلے چھ ماہ میں ضروری آئینی ترمیم، آڈر، نوٹیفکیشن اور متعلقہ قانون سازی کے ذریعے گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق فراہم کرے تاکہ وہ اپنے منتخب نمائندوں کے تحت گورننس میں شامل رہیں مزید برآں انہیں آزاد مقتدر عدلیہ تک رسائی بھی حاصل ہو۔‘ یوں متعدد لیگل فریم ورک آڈرز اور بعد ازاں 2009 اور 2018 کے آڈرز کے تحت وفاق پاکستان کا دعویٰ ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق گلگت بلتستان کے عوام کو سیاسی طور پر ایمپاور کر رہی ہے۔ کیا ان آڈرز نے گلگت بلتستان کے حقوق کا کچھ تحفظ کیا ہے؟ اس کا جواب مشکل ہے اور الگ بحث کا متقاضی ہے۔ گلگت بلتستان کونسل بنانے کا مقصد یہ بتایا گیا تھا کہ یہ کونسل صوبائی حکومت اور وفاق کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرے گی چونکہ اس کے چیئرمین وزیر اعظم پاکستان ہیں نیز چھ وفاقی کابینہ کے وزرا بھی ممبر ہیں لہذا وفاق کو گلگت بلتستان کے مسائل سے نہ صرف براہ راست آگہی ہوگی بلکہ ان کے حل کے لیے وفاق بروقت قدم اٹھا سکے گا۔ 2009 کے دوران جب کونسل پہلی بار قائم ہوئی تھی تو اس کے دائرہ اختیار میں کئی اہم Subjects تھے۔ تاہم گلگت بلتستان اسمبلی کی طرف سے یہ بات اٹھائی گئی کہ صوبائی اختیارات محدود کر دیے گئے ہیں لہذا کونسل سے کچھ سبجیکٹ صوبائی اسمبلی کو منتقل کردیے گئے۔ 2021 میں چوتھی بار کونسل کے ممبران کا انتخاب ہوا اب اس کی مدت بھی 12 نومبر کو ختم ہو رہی ہے لیکن اس بار کچھ انوکھا ہوا ہے۔ گذشتہ ادوار میں کونسل کے اجلاس منعقد ہوتے رہے ہیں۔ اس دوران کے وزیراعظم بطور چیرمین کونسل کے کئی اجلاس کی صدارت بھی کرتے رہے ہیں۔ لیکن 2021 سے 2026 دورانیہ کی کونسل یعنی موجودہ کونسل کے ساتھ مبینہ طور پر بڑا ہاتھ ہوگیا ہے۔ پانچ سال کی مدت پوری کرنے والی اس کونسل کے چیئرمین وزیر اعظم شہباز شریف ہیں مگر طرفہ تماشا دیکھیے کہ کونسل کے پانچ سال مکمل ہونے کو ہیں مگر ابھی تک چیئرمین کونسل نے ایک اجلاس کی بھی صدارت نہیں کی ہے۔ وزیراعظم نے بطور چیرمین گلگت بلتستان کونسل کا کوئی اجلاس طلب نہیں کیا ہے یوں گلگت بلتستان کے منتخب کونسل ممبران صرف کاغذ کی حد تک ممبر ہیں۔ ادھر ممبران نے بھی اس ضمن میں کوئی بڑی تگ و دو نہیں کی ہے کہ کوئی اجلاس منعقد ہوں۔ وہ خصوصی طور پر جاکر وزیر اعظم سے ملتے یا کوئی متفقہ قرارداد بھی بھیج دیتے کہ صاحب ادھر کی بھی کوئی خبر لے۔ دوسری طرف نئی معرض وجود میں آنے والی پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کونسل کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم نے خصوصی طور پر جا کر شرکت فرمائی کیونکہ وہ اس کونسل کے بھی چیئرمین ہیں۔ کشمیر کونسل کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم نے شاید مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنی ترجیح کا سیاسی اظہار ضرور کیا مگر اسی مسئلے سے زبردستی جوڑ کر رکھا گیا گلگت بلتستان اور اس کی کونسل مسلسل ان کی عدم توجہی کا شکار ہے۔ عام تاثر ہے کہ گلگت بلتستان گو کہ جغرافیائی اور سماجی لحاظ سے اہم خطہ ہے لیکن اسے کبھی بھی وہ آئینی حق اور سیاسی اہمیت نہیں دی گئی جس کا حق دار یہ خطہ ہے۔ دوسری جانب گلگت بلتستان کی اسمبلی اور وفاق کا رشتہ بھی نازک ڈور سے بندھا ہوا ہے۔ گلگت بلتستان میں الیکشن وفاق کے ساتھ منعقد نہیں ہوتا ہے۔ یوں جب گلگت بلتستان میں اسمبلی وجود میں اتی ہے تو اس وقت کی وفاقی حکومت آدھی مدت گزار دیتی ہے۔ اس طرح جب گلگت بلتستان اسمبلی آدھی مدت طے کرتی تو وفاق میں الیکشن کا وقت ہوتا ہے اور ایک نئی حکومت وہاں تخت و تاج سنبھالتی یے۔ ایسے میں اگر وفاق میں کسی اور پارٹی کی حکومت ہو اور گلگت بلتستان میں کسی اور کی تو پھر صوبائی حکومت کی صورت حال ’نہ ہاتھ باگ میں ہے اور نہ پا رکاب میں ہے‘ کی ہو جاتی ہے۔ کیونکہ وفاق کی نئی حکومت بجٹ میں کٹوتی، فنڈ ریلیز کرنے میں جان بوجھ کر دیر اور اسمبلی کے اندر ٹوٹ پھوٹ کے لیے ذریعے اپنے لیے ’ہم خیال‘ اور ’روشن خیال‘ پیدا کرنے کا نیک فریضہ سر انجام دینے لگ جاتی ہے۔ نوٹ: یہ تحریر مصنف کی رائے پر مبنی ہے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔ گلگت بلتستاناسمبلیاختیاراتگلگت بلتستان کے عوام براہ راست قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی چاہتے ہیں۔ سیاسی جہدوجہد کے علاؤہ قانونی جدوجہد بھی ایک بڑی کوشش رہی جس کی ایک مثال سپریم کورٹ آف پاکستان کا گلگت بلتستان سے متعلق اہم فیصلہ ہے۔عاشق فرازاتوار, نومبر 8, 2026 - 08:00Main image: <p class="rteright">گلگت بلتستان میں انتخابات کے لیے سات جون، 2026 کو ووٹنگ ہو رہی ہے (انڈپینڈنٹ اردو) نقطۂ نظرtype: newsrelated nodes: ’روم فار ریور‘ کیا گلگت بلتستان کو بچا سکتا ہے؟گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ فٹ بال اور ماہی گیری کے شوقینپی پی پی کے امجد حسین ایڈووکیٹ گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰگلگت بلتستان کی نئی حکومت کی ترجیحات کیا ہونی چاہییں؟SEO Title: گلگت بلتستان کونسل ۔۔ نشتن نہ گفتن صرف برخاستنcopyright: show related homepage: Hide from Homepage

Pakistan Observatory · FA

پنجاب میں جنسی زیادتی سے متاثرہ بچوں کے لیے پہلا طبی و نفسیاتی مرکز

أول مركز طبي ونفسي في البنجاب للأطفال المتضررين من الاعتداء الجنسي

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع لودھراں میں جنسی زیادتی سے متاثرہ بچوں کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا خصوصی طبی و نفسیاتی مرکز قائم کیا گیا ہے جہاں بچوں کو محفوظ اور دوستانہ ماحول میں طبی معائنے، علاج اور نفسیاتی بحالی کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) لودھراں بینش فاطمہ کے مطابق چائلڈ سینسیٹو میڈیکو لیگل سینٹر کے قیام کا مقصد جنسی زیادتی سے متاثرہ بچوں کو طبی اور قانونی مراحل کے دوران ذہنی دباؤ سے بچانا اور انہیں نفسیاتی صدمے سے نکلنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب میں جنسی زیادتی سے متاثرہ بچوں کو جسمانی مسائل کے ساتھ شدید نفسیاتی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ان کی ذہنی کیفیت والدین کے لیے بھی پریشانی کا باعث بنتی ہے۔ انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں ڈی پی او بینش فاطمہ نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’ہم نے پنجاب میں پہلا علیحدہ چائلڈ سینٹر قائم کر دیا ہے جہاں بچے بلا خوف و جھجھک اپنا طبی معائنہ اور ضروری علاج کروا سکتے ہیں۔‘ ان کے مطابق اس سے قبل جنسی زیادتی سے متاثرہ بچوں کو ہسپتالوں کے عام وارڈز میں لے جایا جاتا تھا، جہاں انہیں دیگر مریضوں کی طرح طبی مراحل سے گزرنا پڑتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’لیکن اب بچوں کی نفسیاتی کیفیت اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی ماحول فراہم کیا گیا ہے۔‘ بینش فاطمہ کے مطابق مرکز میں متاثرہ بچوں کو قانونی کارروائی کے ساتھ ضروری طبی سہولتیں، نفسیاتی معاونت اور خصوصی نگہداشت بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ متاثرہ بچوں کی نفسیاتی بحالی کیسے ہوتی ہے؟ ڈی پی او کے مطابق مرکز میں بچوں کے طبی معائنے کے ساتھ ماہرین نفسیات کے خصوصی سیشنز بھی کروائے جاتے ہیں۔ ان سیشنز کا مقصد جنسی زیادتی سے متاثرہ بچوں کو ذہنی صدمے اور خوف سے نکلنے، ان کا اعتماد بحال کرنے اور دوبارہ معمول کی زندگی کی طرف آنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) بینش فاطمہ نے بتایا کہ ’اس عمل میں بچوں کے والدین کو بھی شامل کیا جاتا ہے اور انہیں رہنمائی فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ اپنے بچوں کی بہتر دیکھ بھال اور نفسیاتی بحالی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔‘ ان کے مطابق مرکز میں اب تک 10 سے زائد بچوں کے نفسیاتی سیشنز مکمل کیے جا چکے ہیں۔ مزید مراکز کا منصوبہ بینش فاطمہ کا کہنا تھا کہ لودھراں سمیت جنوبی پنجاب میں جنسی زیادتی سے متاثرہ بچوں کے نفسیاتی مسائل پر مناسب توجہ نہ دیے جانے کے باعث ان کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق ایسے بچوں کو صرف طبی معائنے اور قانونی کارروائی کی نہیں بلکہ خصوصی نفسیاتی معاونت اور محفوظ ماحول کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ متاثرہ بچوں کی ضروریات کے پیش نظر مزید ایسے مراکز قائم کیے جائیں گے تاکہ انہیں بروقت طبی اور نفسیاتی مدد فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد متاثرہ بچوں کو ذہنی سکون اور اعتماد فراہم کرنا اور انہیں باعزت انداز میں معمول کی زندگی کی طرف واپس آنے میں مدد دینا ہے۔ جنسی زیادتیعلاجمعائنہہسپتالبچےلودھراں کی ڈی پی او بینش فاطمہ کے مطابق مرکز میں متاثرہ بچوں کو محفوظ اور دوستانہ ماحول میں طبی معائنے، علاج اور نفسیاتی بحالی کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ارشد چوہدریاتوار, نومبر 8, 2026 - 08:15Main image: صحتjw id: LS5Rb7fOtype: videorelated nodes: کرم: بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے اور ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار ’جنسی زیادتی‘: ٹرمپ کی ہار مزید خواتین کا حوصلہ بڑھا رہی ہےاپنی ہی بیٹی سے جنسی زیادتی کرنے والے والد کو سزائے موتمردان: لڑکی نے ’جنسی زیادتی‘ سے بچنے کے لیے لڑکے کو گولی مار دیSEO Title: پنجاب میں جنسی زیادتی سے متاثرہ بچوں کے لیے پہلا طبی و نفسیاتی مرکزcopyright: show related homepage: Show on Homepage

Pakistan Observatory · FA

اسلام آباد میں گھوڑوں کی ٹاپوں کی گونج، نیزہ تھامے نور النساء نے میدان مار لیا

يتردد صدى حوافر الخيول في إسلام آباد، وتدخل نور النساء إلى الميدان حاملة رمحاً.

اسلام آباد میں گھوڑوں کی ٹاپوں اور نیزوں کی گونج کے درمیان پاکستان ٹورزم کلچر فیسٹیول کے دوسرے روز ہفتے کو نیزہ بازی کے مقابلے منعقد ہوئے، جن میں ملک کے مختلف علاقوں سے آنے والی 40 ٹیموں نے حصہ لیا۔ میدان میں جہاں مرد گھڑسواروں نے اپنی مہارت دکھائی، وہیں خواتین نے بھی کسی سے پیچھے نہ رہنے کا ثبوت دیا۔ انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں واہ کینٹ سے تعلق رکھنے والی نور النساء شاہد نے 10 خواتین گھڑسواروں کے درمیان مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ نور النساء کے مطابق گھڑسواری اور نیزہ بازی کا شوق انہیں اپنے والد سے ملا، جنہوں نے نہ صرف یہ کھیل سکھایا بلکہ ہر مرحلے پر ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ وہ گذشتہ دو سال سے اس کھیل کی باقاعدہ تربیت حاصل کر رہی ہیں اور اس دوران روزانہ کئی گھنٹے مشق کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بعض اوقات وہ پانچ سے چھ گھنٹے تک گھڑسواری کی مشق کرتی ہیں۔ نور النساء کے مطابق نیزہ بازی میں خواتین کے لیے بھی بہت سے مواقع موجود ہیں اور اس کھیل سے وابستہ خواتین کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) فیسٹیول میں شریک منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے گھڑسوار عبداللہ غزنفری میاں کے لیے نیزہ بازی محض ایک کھیل نہیں بلکہ خاندانی روایت بھی ہے۔ انہوں نے اسے ایک تاریخی جنگی کھیل قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اس کی ابتدا جنگی مشقوں سے ہوئی، جب گھڑسوار دشمن فوج کے خیموں کی میخیں نیزے کی مدد سے اکھاڑتے تھے۔ وقت کے ساتھ یہ جنگی مہارت ایک روایتی کھیل میں تبدیل ہوگئی۔ عبداللہ غزنفری میاں کے مطابق ان کے خاندان میں نیزہ بازی کا شوق کئی نسلوں سے چلا آ رہا ہے اور ان کا پاک زمیندارہ ٹینٹ پیگنگ کلب بھی پاکستان کے ابتدائی کلبوں میں شمار ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کھیل میں گھوڑے اور گھڑسوار دونوں کی اہمیت ہے، تاہم مقابلے میں گھوڑے کی کارکردگی بنیادی کردار ادا کرتی ہے اور گھڑسوار کی مہارت بھی کامیابی کے لیے ضروری ہے۔ عبداللہ نے اسلام آباد میں ایسے ایونٹس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے اور عوام کو اس روایتی کھیل سے متعارف ہونے کا موقع ملتا ہے۔ اسلام آبادگھوڑےمیلہاسلام آباد میں پاکستان ٹورزم کلچر فیسٹیول کے دوسرے روز نیزہ بازی کے مقابلوں میں 40 ٹیموں کی شرکت۔مہوش قماس خانہفتہ, نومبر 7, 2026 - 20:15Main image: <p style="direction:rtl">نور النساء شاہد نے 10 خواتین گھڑسواروں کے درمیان مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی (مہوش قماس) پاکستانtype: videorelated nodes: بنوں کے آٹھ نیزہ باز بھائی، جو کئی اعزازات جیت چکے ہیں عورت کی جگہ گھر میں نہیں، نیزہ تھامے شکار کے میدان میں: تحقیقبلوچستان میں ’پہلی بار‘ بصارت سے محروم افراد کے لیے کھیلوں کا میلہچالیس کلو میٹر کی ریس جیتنے والی سعودی خاتون گھڑ سوارSEO Title: اسلام آباد میں گھوڑوں کی ٹاپوں کی گونج، نیزہ تھامے نور النساء نے میدان مار لیاcopyright: show related homepage: Hide from Homepage

Pakistan Observatory · FA

پاکستانی بینکوں پر سائبر حملوں کا خطرہ، عام آدمی کیا کرے؟

في ظل التهديد بالهجمات الإلكترونية على البنوك الباكستانية، ما الذي ينبغي على المواطن العادي فعله؟

پاکستان میں بینکنگ اور آن لائن ادائیگی کے نظام پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے سائبر حملوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے تاہم سائبر سکیورٹی ماہر کے مطابق عام شہری چند احتیاطی تدابیر اختیار کر کے خود کو بڑی حد تک محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ پاکستان کی نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایک ایڈوائزری میں خبردار کیا ہے کہ ہیکرز مصنوعی ذہانت اور خودکار بوٹس کی مدد سے بینکنگ سسٹمز، ادائیگی کے نظام اور موبائل ایپس کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں ایڈوائزری کے مطابق یہ ٹیکنالوجی سسٹمز میں سکیورٹی کی خامیاں خودکار طریقے سے تلاش کر سکتی ہے جس سے سائبر مجرم کم وقت میں زیادہ بڑے اور پیچیدہ حملے کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ عام صارف خود کو کیسے محفوظ رکھے؟ سائبر سکیورٹی کے ماہر اسد الرحمٰن نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں بتایا کہ عام صارف تین بنیادی احتیاطی تدابیر اختیار کرکے سائبر حملوں کے خطرات کم کر سکتا ہے۔ 1۔ ذاتی اور بینکنگ معلومات محفوظ رکھیں اسد الرحمٰن کے مطابق سائبر مجرموں کو کسی بھی کارروائی کے لیے سب سے پہلے معلومات درکار ہوتی ہیں جو وہ دو طریقوں سے حاصل کرتے ہیں۔ پہلا طریقہ سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر صارفین کی جانب سے خود فراہم کردہ معلومات جمع کرنا ہے جبکہ دوسرے طریقے میں مجرم فون کالز، پیغامات اور مشکوک لنکس کے ذریعے صارفین کو جال میں پھنسا کر ان سے معلومات حاصل کرتے ہیں۔ ان کے مطابق صارفین کو اپنی ذاتی معلومات انٹرنیٹ پر غیر ضروری طور پر شیئر کرنے اور نامعلوم افراد کی جانب سے بھیجے گئے لنکس کھولنے سے گریز کرنا چاہیے۔ 2۔ اکاؤنٹس کے سکیورٹی فیچرز فعال کریں اسد الرحمٰن نے بتایا کہ صارفین کو اپنے بینکنگ اور دیگر آن لائن اکاؤنٹس میں دستیاب سکیورٹی اور پرائیویسی فیچرز فعال رکھنے چاہییں۔ ان میں ملٹی فیکٹر اتھینٹیکیشن، یعنی اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے ایک سے زیادہ مراحل میں شناخت کی تصدیق، اور بیک اپ کوڈز شامل ہیں۔ ان کے مطابق ایپس میں موجود دیگر حفاظتی سہولتوں سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے۔ 3۔ موبائل ایپس اور سسٹم اپ ڈیٹ رکھیں اسد الرحمٰن نے صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے موبائل فون کا آپریٹنگ سسٹم اور تمام ایپس باقاعدگی سے اپ ڈیٹ رکھیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی نامعلوم ذریعے سے ایپ انسٹال نہ کی جائے کیونکہ ایک غیر محفوظ ایپ پورے موبائل فون تک رسائی حاصل کر سکتی ہے۔ بینکنگ ایپ اور بینک کے ریکارڈ میں فرق کا خدشہ؟ نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی ایڈوائزری میں بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صارفین کی موبائل ایپس اور بینک کے مرکزی ریکارڈ کے درمیان معلومات کی درستگی کی جانچ کریں۔ اس کے علاوہ بینکوں کو مالی لین دین کے ریکارڈ کا آزادانہ طور پر موازنہ کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے تاکہ کسی ممکنہ فرق یا غیر معمولی سرگرمی کی نشاندہی ہو سکے۔ ایڈوائزری میں بینکوں اور ادائیگی کے اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے مرکزی بینکنگ سسٹمز، ادائیگی کے گیٹ ویز، ڈیجیٹل ایپس اور دیگر متعلقہ خدمات کی سکیورٹی کا جائزہ لیں۔ بینکوں کو ملٹی فیکٹر اتھینٹیکیشن نافذ کرنے، خودکار لاگ اِن کوششوں سے تحفظ یقینی بنانے اور حساس سسٹمز تک رسائی محدود رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ سائبر حملوں سے بچاؤ کے لیے حکومت کی ہدایات ایڈوائزری میں بینکنگ شعبے کے علاوہ اہم قومی انفراسٹرکچر اور صنعتی اداروں کے لیے بھی حفاظتی اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ ان اداروں کو انٹرنیٹ سے منسلک آلات اور صنعتی کنٹرول سسٹمز کی سکیورٹی جانچنے، غیر ضروری ریموٹ رسائی محدود کرنے اور آئی ٹی اور آپریشنل نیٹ ورکس کو الگ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اے آئی اور خودکار بوٹس کے ذریعے ممکنہ حملوں سے نمٹنے کی اپنی تیاری کا جائزہ لیں، سکیورٹی ریکارڈ محفوظ رکھیں اور کسی مشتبہ واقعے کی اطلاع متعلقہ قومی سائبر سکیورٹی چینل کو دیں۔ ’سائبر سکیورٹی صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں‘ سائبر سکیورٹی ماہر اسد الرحمٰن کے مطابق آن لائن تحفظ حکومت، اداروں اور صارفین کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کی سائبر سکیورٹی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ کسی حملے کی نشاندہی اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے کتنے تیار ہیں اور حملے کی صورت میں ان کے نظام کتنی جلدی بحال ہو سکتے ہیں۔ ان کے مطابق حکومت کو اداروں کے سائبر سکیورٹی آڈٹ کے لیے واضح ہدایات جاری کرنی چاہییں تاکہ ان کی حفاظتی تیاری کا جائزہ لیا جا سکے۔ اسد الرحمٰن نے عام صارفین کے لیے تعلیم اور آگاہی کو سب سے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو انٹرنیٹ کے محفوظ استعمال کے طریقوں سے واقف ہونا چاہیے۔ ان کے مطابق اس مقصد کے لیے حکومت کے ساتھ میڈیا، تعلیمی اداروں اور دیگر تنظیموں کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ سائبر سکیورٹی سے متعلق آگاہی معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچ سکے۔ سائبر کرائمسکیورٹیبینکحملےسائبر سکیورٹی ماہر کے مطابق صارفین اپنی ذاتی معلومات محفوظ رکھ کر، دو مرحلوں میں تصدیق فعال کرکے اور موبائل ایپس اپ ڈیٹ رکھ کر خطرات کم کر سکتے ہیں۔علیزہ ارشدہفتہ, نومبر 7, 2026 - 20:15Main image: <p class="rteright">پاکستان کی نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایک ایڈوائزری میں خبردار کیا ہے کہ ہیکرز مصنوعی ذہانت کی مدد سے بینکنگ سسٹمز، ادائیگی کے نظام کو نشانہ بنا سکتے ہیں ٹیکنالوجیjw id: ltEAYXcjtype: videorelated nodes: یورپ میں بڑے ہوائی اڈوں پر سائبر حملے، پروازیں منسوخبرطانوی الیکٹورل کمیشن کو سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا: حکامفرانس: ہیکرز کا سپر مارکیٹوں کے سینکڑوں فریجوں پر بڑا سائبر حملہیورپی مارکیٹس کے ریفریجریٹرز پر سائبر حملہSEO Title: پاکستانی بینکوں پر سائبر حملوں کا خطرہ، عام آدمی کیا کرے؟copyright: show related homepage: Show on Homepage

Pakistan Observatory · FA

پاکستان میں گاڑیاں سستی کرنے کا اعلان، نئی آٹو پالیسی متعارف

باكستان تعلن عن سيارات أرخص، وتطرح سياسة جديدة للسيارات

پاکستان کی وفاقی حکومت نے ہفتے کو نئی آٹو پالیسی متعارف کراتے ہوئے لگژری گاڑیوں کے علاوہ دیگر گاڑیوں کی قیمتیں بتدریج کم کرنے، الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے اور مقامی سطح پر گاڑیوں کی پیداوار اور برآمدات بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں پالیسی کی تفصیلات بتائیں جس کا مقصد گاڑیوں کو عام شہریوں کی پہنچ میں لانے کے ساتھ ایندھن کی درآمدات پر اخراجات اور ماحولیاتی آلودگی کم کرنا ہے۔ نئی پالیسی میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ٹیکس مراعات، گاڑیوں کی مقامی تیاری کے اہداف، برآمدات سے مشروط مراعات اور بین الاقوامی حفاظتی معیارات متعارف کرانے کے اقدامات شامل ہیں۔ انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں ’لگژری گاڑیوں کے سوا تمام گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوں گی‘ وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر خان نے بتایا کہ نئی آٹو پالیسی چھ بنیادی ستونوں پر مشتمل ہے جن میں متوسط اور کم متوسط طبقے کے لیے سستی گاڑیاں، برآمدات کا فروغ، مقامی پیداوار، گاڑیوں کا تحفظ، الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور شفافیت شامل ہیں۔ ان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پالیسی کی تیاری میں خاصا وقت دیا اور گاڑیوں کی پیداواری لاگت کم کرنے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ ہارون اختر خان نے کہا کہ ’آپ دیکھیں گے کہ گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوں گی، گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کی پیداواری لاگت کم ہوگی۔ یہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایات تھیں۔ لگژری گاڑیوں کے سوا تمام گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوں گی۔‘ انہوں نے وضاحت کی کہ مکمل تیار شدہ گاڑیوں کی درآمد، اسمبلی پلانٹس اور گاڑیوں کے پرزوں پر عائد ڈیوٹیز میں ہر سال بتدریج کمی کی جائے گی جس کے نتیجے میں پانچ سال بعد مسابقتی ٹیرف نافذ ہوں گے۔ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کے مطابق نئی پالیسی میں کم آمدنی والے صارفین کی ضروریات کا بھی خیال رکھا گیا ہے اور ایک ہزار سی سی سے کم انجن والی پیٹرول گاڑیوں کو مجوزہ تبدیلیوں سے الگ رکھا گیا ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں پر ایک فیصد سیلز ٹیکس کی تجویز ہارون اختر خان نے بتایا کہ حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے سیلز ٹیکس کی تین مختلف شرحیں تجویز کی ہیں۔ مکمل الیکٹرک گاڑیوں پر ایک فیصد، رینج ایکسٹینڈڈ الیکٹرک گاڑیوں پر چھ فیصد اور ہائبرڈ گاڑیوں پر نو فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ان مجوزہ شرحوں پر عمل درآمد عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منظوری سے مشروط ہوگا۔ ان کے مطابق 50 ہزار ڈالر تک قیمت والی الیکٹرک گاڑیوں پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس، ودہولڈنگ ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد نہیں ہوگی، جبکہ اس سے زیادہ قیمت والی گاڑیوں کو لگژری تصور کرتے ہوئے ان پر معمول کے ٹیکس نافذ ہوں گے۔ حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بینک فنانسنگ کی حد بڑھانے کا منصوبہ بھی پیش کیا ہے۔ ہارون اختر خان کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کے تحت عام گاڑیوں کے لیے دستیاب 30 لاکھ روپے تک کی فنانسنگ کی حد الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کی جائے گی جبکہ قرض کی مدت تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 2030 تک نئی گاڑیوں میں الیکٹرک گاڑیوں کا حصہ 30 فیصد تک پہنچانے کا حکومتی ہدف مقررہ وقت سے پہلے حاصل ہونے کے قریب ہے۔ مقامی پیداوار اور برآمدات کے اہداف نئی پالیسی کے تحت گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کے لیے مقامی سطح پر پیداوار کے اہداف مقرر کیے جائیں گے، جنہیں پورا کرنا لازمی ہوگا۔ ہارون اختر خان کے مطابق برآمدات بڑھانے کے لیے انعامات اور جرمانوں کا نظام بھی متعارف کرایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ برآمدکنندگان کو مقامی ٹیکسوں اور لیویز کی واپسی کی سکیم (DLTL) کے تحت پانچ فیصد مراعات دی جائیں گی، جبکہ برآمدات میں اضافے کے ساتھ مزید 10 فیصد مراعات بھی دستیاب ہوں گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نئی آٹو پالیسی کے تحت الیکٹرک وہیکلز کو خصوصی مراعات دی گئی ہیں، مقامی سطح پر گاڑیوں کی تیاری اور برآمدات کو فروغ دیا جائے گا جبکہ عام آدمی کو سستی، معیاری اور ماحول دوست سواری کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ #AutoPolicy https://t.co/VA9h66ouyG — APP (@appcsocialmedia) November 7, 2026 تاہم ان مراعات کا حصول برآمدات اور مقامی پیداوار کے مکمل اہداف حاصل کرنے سے مشروط ہوگا۔ ہارون اختر خان نے خبردار کیا کہ ’اگر آپ اہداف حاصل نہیں کریں گے تو جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔‘ انہوں نے واضح کیا کہ گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو برآمدات اور مقامی تیاری، دونوں کے مقررہ اہداف پورے کیے بغیر ڈی ایل ٹی ایل کی مراعات نہیں ملیں گی۔ ان کے مطابق وزیراعظم چاہتے ہیں کہ ملک میں مزید پیداواری پلانٹس قائم ہوں تاکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔ گاڑیوں کے لیے 45 اضافی حفاظتی معیارات ہارون اختر خان نے بتایا کہ نئی آٹو پالیسی میں اقوام متحدہ کے گاڑیوں سے متعلق ضوابط کے نظام WP.29 کے مطابق 45 اضافی حفاظتی معیارات شامل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان حفاظتی معیارات پر پورا اترنے کے بعد پاکستان میں تیار اور استعمال ہونے والی گاڑیاں دنیا کی محفوظ ترین گاڑیوں میں شمار ہوں گی۔ دوسری جانب عطااللہ تارڑ نے کہا کہ مقامی آٹو صنعت کو کئی دہائیوں تک درآمدی ڈیوٹیز کے ذریعے تحفظ فراہم کیا گیا، لیکن اس کے باوجود جدت، مصنوعات کی قدر میں اضافے اور گاڑیوں کے معیار میں متوقع بہتری نہیں آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’مقامی صنعت کو تحفظ دینے کا مقصد عام صارفین کو بہتر معیار، جدت اور سہولتیں فراہم کرنا تھا۔ بدقسمتی سے صنعت نے توقعات کے مطابق ترقی نہیں کی۔‘ ’ایندھن کی درآمدات میں کمی‘ وزیر اطلاعات نے کہا کہ نئی پالیسی میں الیکٹرک موٹر سائیکلوں اور سکوٹرز کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ ان کے مطابق ان گاڑیوں کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ کاربن کریڈٹس کے ذریعے معاشی فوائد بھی حاصل کیے جا سکیں گے۔ عطااللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنا ضروری ہے کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر بڑھتے ہوئے اخراجات ملکی معیشت اور عام شہریوں پر بوجھ ڈال رہے ہیں۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) انہوں نے کہا کہ ’اگر ہم ایندھن کی درآمدات پر اخراجات کم کریں تو بچائے گئے وسائل عوامی سہولتوں، بنیادی ڈھانچے، صحت اور تعلیم پر خرچ کیے جا سکتے ہیں۔‘ وزیر اطلاعات کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز کے قیام کے لیے بھی مراعات دی گئی ہیں جن میں کسٹمز ڈیوٹی میں رعایت اور سیلز ٹیکس میں کمی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’جس طرح پاکستان میں شمسی توانائی کا انقلاب آیا اسی طرح یہ پالیسی ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی تبدیلی لا سکتی ہے۔‘ نئی پالیسی سے روزگار اور برآمدات بڑھانے کی توقع عطااللہ تارڑ نے بتایا کہ نئی آٹو پالیسی تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت، تکنیکی اعداد و شمار کے تجزیے اور مختلف بین الاقوامی ماڈلز کے تقابلی جائزے کے بعد تیار کی گئی ہے۔ ان کے مطابق پالیسی کے ذریعے مقامی صنعت میں جدت، مصنوعات کی قدر میں اضافے اور مقامی تیاری کو فروغ دیا جائے گا تاکہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں اور پاکستان سے گاڑیوں کی برآمدات ممکن بنائی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک گاڑیاں مقامی سطح پر تیار نہیں ہوں گی اور ان کی برآمدات شروع نہیں ہوں گی، ملک کو اس شعبے سے سرمایہ کاری اور روزگار کے مکمل فوائد حاصل نہیں ہو سکیں گے۔ وزیر اطلاعات نے نئی پالیسی کو پاکستانی شہریوں کے لیے سستی، معیاری اور ماحول دوست سفری سہولتوں کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ الیکٹرک کارای ویآٹو پالیسیآٹو انڈسٹریحکومت نے لگژری گاڑیوں کے سوا دیگر گاڑیوں کی قیمتیں بتدریج کم کرنے، الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ٹیکس مراعات اور گاڑیوں کی برآمدات بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ انڈپینڈنٹ اردوہفتہ, نومبر 7, 2026 - 19:30Main image: <p class="rteright">اسلام آباد میں&nbsp;16 فروری 2022 کو ایک چارجنگ سٹیشن پر الیکٹرک گاڑی چارج کی جا رہی ہے (اے ایف پی)۔<br /> &nbsp; ٹیکنالوجیtype: newsrelated nodes: نئی آٹو پالیسی: گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا انحصار عمل درآمد پرنئی آٹو پالیسی کا گاڑیوں کی قیمت پر اثر پڑے گا؟آٹو پالیسی میں چار مرتبہ تبدیلی کے معاشی اثرات آٹو پالیسی: ٹیکس چھوٹ کے باوجود سستی گاڑیاں کیوں نہیں مل رہیں؟SEO Title: پاکستان میں گاڑیاں سستی کرنے کا اعلان، نئی آٹو پالیسی متعارفcopyright: show related homepage: Show on Homepage

Pakistan Observatory · FA

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ، پاکستانی سکواڈ میں تین نئے چہرے شامل

تم ضم ثلاثة وجوه جديدة إلى تشكيلة المنتخب الباكستاني لمباراة الاختبار ضد سريلانكا

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف اگلے ہفتے سے شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے اپنے سکواڈ میں چار کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے، جن میں تین ایسے کھلاڑی بھی شامل ہیں جو اب تک انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلے۔ 19 سالہ نوجوان فاسٹ بولر علی شبیر اور 31 سالہ ثاقب خان کو پہلی مرتبہ پاکستان کی نمائندگی کا موقع مل رہا ہے۔ پیر کو راول پنڈی میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے گھاس والی پچ متوقع ہے۔ انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہفتے کو جاری اعلامیے کے مطابق 20 سالہ بیٹر طیب عارف کو بھی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، جنہوں نے حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں 727 رنز بنائے تھے۔ بیٹر عبداللہ فضل اور سپنر علی عثمان کو سکواڈ سے ڈراپ کیا گیا ہے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) نو ٹیسٹ میچ کھیلنے والے عامر جمال کی سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ انہیں اگست میں انگلینڈ کے تباہ کن دورے کے دوران وطن واپس بھیجے گئے سات کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا تھا۔ پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد سے اس کے ٹیسٹ سکواڈ میں ردوبدل کیا جا رہا ہے۔ دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے، جس میں پاکستان اس وقت نویں اور آخری جبکہ سری لنکا ساتویں نمبر پر ہے۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 17 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگا۔ پاکستانی سکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، عامر جمال، علی شبیر، عرفات منہاس، اذان اویس، محمد عباس، غازی غوری، محمد سلیمان، محمد طحہٰ، طیب عارف، رضا اللہ، سعد بیگ، سلمان آغا، سمیر منہاس، ثاقب خان اور سعود شکیل۔ سری لنکا19 سالہ فاسٹ بولر علی شبیر، 20 سالہ بیٹر طیب عارف اور 31 سالہ ثاقب خان کو پہلی مرتبہ پاکستان کی نمائندگی کا موقع مل رہا ہے۔اے ایف پیہفتہ, نومبر 7, 2026 - 18:45Main image: <p style="direction:rtl">رضا اللہ نو ستمبر، 2026 کو برمنگم میں انگلینڈ کے جو روٹ کو آؤٹ کرنے کے بعد ساتھیوں کے ساتھ خوشی کا اظہار کر رہے ہیں (اے ایف پی) کرکٹtype: newsrelated nodes: ’سینڈ پیپر گیٹ‘ سکینڈل کا پوری آسٹریلوی ٹیم کو علم تھا: عثمان خواجہکوکین کا استعمال، آسٹریلوی ٹی 20 سٹار کرس لین پر پابندیورلڈ کپ: پاکستان - انڈیا میچ کے ٹکٹوں کی فائنل سے زیادہ مانگول جیکس سے بحث، حارث رؤف پر جرمانہ عائدSEO Title: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ، پاکستانی سکواڈ میں تین نئے چہرے شاملcopyright: show related homepage: Hide from Homepage

Pakistan Observatory · FA

’سینڈ پیپر گیٹ‘ سکینڈل کا پوری آسٹریلوی ٹیم کو علم تھا: عثمان خواجہ

كان الفريق الأسترالي بأكمله على علم بفضيحة "ورق الصنفرة": عثمان خواجة

عثمان خواجہ نے ہفتے کو دعویٰ کیا کہ 2018 میں کیپ ٹاؤن میں پیش آنے والے ’سینڈ پیپر گیٹ‘ سکینڈل کے بارے میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم کو معلوم تھا اور یہ کہ اس سے پہلے پورٹ الزبتھ کے ٹیسٹ میں بھی یہی حربہ استعمال کیا گیا۔ سکینڈل کے سامنے آنے کے بعد کپتان سٹیو سمتھ، ان کے نائب ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ کو شرمندگی کے ساتھ وطن واپس بھیج دیا گیا تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا کی تحقیقات میں یہی تین کھلاڑی تھے جن کے بارے میں ثابت ہوا کہ انہیں گیند سے چھیڑ چھاڑ کی اس سازش کا پیشگی علم تھا۔ انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں سمتھ پر ایک سال کی پابندی لگی اور انہیں کپتانی سے ہٹا دیا گیا، وارنر کو 12 ماہ کے لیے معطل کر کے تمام قائدانہ ذمہ داریوں سے محروم کر دیا گیا، جبکہ بینکرافٹ پر نو ماہ کی پابندی عائد کی گئی۔ تاہم سابق اوپنر عثمان نے، جو اس سال 88 ٹیسٹ میچوں کے بعد ریٹائر ہوئے، سڈنی مارننگ ہیرالڈ کو بتایا کہ سب کو گیند سے چھیڑ چھاڑ کا علم تھا۔ اگلے ہفتے ان کی خود نوشت کی اشاعت سے پہلے، جس کا ایک باب اسی معاملے کے لیے مخصوص ہے، انہوں نے کہا ’ہم سب کو پتا تھا۔ بلے بازوں کو بھی، گیند بازوں کو بھی اور عملے کو بھی۔ ہم سب کو۔‘ پیٹ کمنز، مچل سٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لائن سمیت گیند بازوں نے 2021 میں عوامی طور پر اس بات سے انکار کیا تھا کہ انہیں اس کا علم تھا۔ خواجہ نے بتایا کہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے بعد انہوں نے ڈریسنگ روم میں خطاب کرتے ہوئے ٹیم پر زور دیا کہ وارنر، سمتھ اور بینکرافٹ کو قربانی کا بکرا بنانے کی بجائے سب مل کر ذمہ داری قبول کریں۔ خواجہ نے کہا ’مثالی صورتحال میں میں یہ نہیں کرنا چاہتا۔ میں نہیں چاہتا کہ میں وہ شخص بنوں جو سچ بولے۔ مسئلہ یہ ہے کہ مجھے واقعی یقین تھا کہ آٹھ سال بعد تک سچ سامنے آ چکا ہو گا۔ یہ 29 مارچ، 2018 کو تیار کی گئی فائل تصاویر کا مجموعہ ہے، جس میں (بائیں جانب) اے ایف پی ٹی وی کی جاری کردہ فوٹیج سے لی گئی ایک تصویر دکھائی گئی ہے۔ اس میں سٹیو سمتھ 24 مارچ، 2018 کو کیپ ٹاؤن میں پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کر رہے ہیں، جب انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کا اعتراف کیا تھا (اے ایف پی) شاید میں نے سوچا تھا کہ ڈیوی (وارنر) اسے بے نقاب کر دیں گے یا کوئی اور اس کے بارے میں زیادہ بات کرے گا۔ میں نے بس یہ نہیں سوچا تھا کہ نوبت یہاں تک پہنچے گی۔‘ اس وقت کے ہیڈ کوچ ڈیرن لیہمن نے اس بات کی تردید کی کہ اس سازش کا علم وسیع پیمانے پر تھا اور ساتھ یہ بھی کہا کہ ایک زمانے میں بین الاقوامی کرکٹ میں گیند سے چھیڑ چھاڑ ہر جگہ ہوتی تھی۔ انہوں نے قومی نشریاتی ادارے اے بی سی سے کہا ’میرا نہیں خیال کہ سب کو معلوم تھا۔ میں کھلاڑیوں کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ ’مجھے صرف وہی معلوم ہے جو میں جانتا ہوں اور میں یہ جانتا ہوں کہ گیند سے چھیڑ چھاڑ کرکٹ کا ایک بڑا حصہ تھی۔ اب یہ ماضی کی بات ہو چکی ہے لیکن اس سے یہ درست نہیں ہو جاتی اور ہم نے اس کی بھاری قیمت چکائی۔‘ ’مطمئن‘ لیہمن نے، جو سیریز کے بعد مستعفی ہو گئے تھے، کہا کہ خواجہ کے دعوؤں نے ان کے، کھلاڑیوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے ’بُری یادیں‘ تازہ کر دیں۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) انہوں نے کہا ’میں ان خاندانوں اور ان لوگوں کے لیے دکھ محسوس کرتا ہوں جو اس میں شامل تھے کیونکہ یہ انہیں ایک بہت بُری جگہ پر واپس لے گیا ہے۔ ’آٹھ سال گزر چکے ہیں۔ ایک وقت آتا ہے جب آپ آگے بڑھ جاتے ہیں اور میں اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکا ہوں۔‘ اخبار کے مطابق کتاب میں خواجہ لکھتے ہیں کہ گیند کو کھردرا کرنے کے طریقوں پر پہلی بار بات چیت پورٹ الزبتھ میں دوسرے ٹیسٹ کے دوران ڈریسنگ روم میں ہوئی تھی۔ بات اس دریافت پر پہنچی کہ سینڈ پیپر مؤثر ثابت ہوتا ہے اور مبینہ طور پر اسی موقعے پر سمتھ یہ کہہ کر وہاں سے اٹھ گئے کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں جاننا چاہتے۔ اس کے بعد مبینہ طور پر بینکرافٹ نے پورٹ الزبتھ میں جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز کے دوران سینڈ پیپر استعمال کرنے کی پیشکش کی، جہاں گیند نے نمایاں سوئنگ کیا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنی ابتدائی تحقیقات کے نتائج سے ’مطمئن‘ ہے، تاہم نئے شواہد کے لیے دروازہ کھلا ہے۔ بیان میں کہا گیا ’کیپ ٹاؤن ٹیسٹ 2018 کے بعد گذشتہ آٹھ برسوں میں بہت زیادہ قیاس آرائیاں ہوتی رہی ہیں، جن میں گذشتہ ماہ جنوبی افریقہ میں ہونے والی سیریز کے دوران وسیع میڈیا کوریج بھی شامل ہے۔‘ ’اس دوران کسی بھی متعلقہ معلومات کو پیش کرنے کا موقع مسلسل موجود رہا اور یہ اب بھی برقرار ہے۔‘ ’اب تک کرکٹ آسٹریلیا کو پیش کی گئی تمام متعلقہ معلومات پر مناسب غور کیا گیا ہے اور ہم اپنے سالمیت کے عمل کے نتائج سے مطمئن ہیں۔‘ سٹیو سمتھآسٹریلیاجنوبی افریقہعثمان خواجہ کے مطابق کیپ ٹاؤن سے پہلے پورٹ الزبتھ ٹیسٹ میں بھی گیند سے چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی۔اے ایف پیہفتہ, نومبر 7, 2026 - 16:15Main image: عثمان خواجہ 19 نومبر، 2025 کو پرتھ میں پریکٹس سیشن کے بعد میدان سے واپس جا رہے ہیں (اے ایف پی) کرکٹtype: newsrelated nodes: کوکین کا استعمال، آسٹریلوی ٹی 20 سٹار کرس لین پر پابندیورلڈ کپ: پاکستان - انڈیا میچ کے ٹکٹوں کی فائنل سے زیادہ مانگراشد خان ٹی 20 انٹرنیشنل میں 200 وکٹیں لینے والے پہلے بولرانگلینڈ کی 21 سال بعد پاکستان میں پہلی ون ڈے جیتSEO Title: ’سینڈ پیپر گیٹ‘ سکینڈل کا پوری آسٹریلوی ٹیم کو علم تھا: عثمان خواجہcopyright: show related homepage: Hide from Homepage

Pakistan Observatory · FA

اقوام متحدہ امن مشنز کا بجٹ کم کرنے کی بجائے اصلاحات کی جائیں: پاکستان

بدلاً من خفض ميزانية بعثات حفظ السلام التابعة للأمم المتحدة، ينبغي إجراء إصلاحات: باكستان

اقوام متحدہ کے امن مشنز کو درپیش دباؤ کے تناظر میں پاکستان نے زور دیا ہے کہ عالمی ادارے کی یہ اہم سرگرمی عالمی سلامتی کے لیے ایک ناگزیر اور کم لاگت مؤثر ذریعہ ہے، جسے کمزور کرنے کے بجائے ان کی حکمت عملی میں اصلاحات اور معاونت جاری رکھی جانی چاہیے، نہ کہ ان کے لیے مالی وسائل میں کٹوتی کی جائے۔ انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں. اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سید حیدر شاہ نے جمعے کو جنرل اسمبلی کی چوتھی کمیٹی (خصوصی سیاسی اور غیر نوآبادیاتی) کو بتایا کہ ’بین الاقوامی امن و سکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے امن کا قیام ناگزیر، موثر اور کم خرچ ذریعہ ہے۔‘ پاکستانی مندوب نے کہا کہ ’اگرچہ اصلاحات کی ضرورت ہے، لیکن اقوام متحدہ کی آپریشنل صلاحیت کو برقرار رکھنے کے لیے اسے ایک سٹریٹجک مقصد کے ساتھ آگے بڑھانا چاہیے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی مستقبل میں جنگ بندی، سیاسی تصفیے یا ابھرتے ہوئے بحرانوں کا تقاضا ہو تو اقوام متحدہ کو ایک قابل اعتماد بین الاقوامی موجودگی تعینات کرنے کی صلاحیت برقرار رکھنی چاہیے۔ اپنے ریمارکس میں حیدر شاہ نے فوج فراہم کرنے والے ایک بڑے ملک اور میزبان ریاست کے طور پر، اقوام متحدہ کے امن مشنز کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ عزم کا اعادہ کیا۔ Statement by Ambassador Syed Haider Shah, Permanent Representative of Pakistan to the UN, At the Fourth Committee Agenda “Comprehensive review of the whole question of peacekeeping operations in all their aspects,” (6 Nov 2026) **** Mr. Chair, We thank the USGs of DPO, DOS and DMSPC for their briefings and for their continued support to United Nations peacekeeping. Pakistan brings to this debate the perspective of both a major troop-contributing country and a host State. For over six decades, more than 170,000 Pakistani blue helmets have served under the UN flag, and 183 have made the ultimate sacrifice. Pakistan also hosts United Nations Military Observer Group in India and Pakistan (UNMOGIP), mandated to observe the ceasefire in Jammu and Kashmir. We have also contributed actively to peacekeeping policy, including by leading several Security Council initiatives aimed at strengthening this instrument. Chair, Today, peacekeeping is under real pressure. No new mission has been established since 2014; several major operations have closed or drawn down, most recently MINURSO and UNIFIL; and political and financial constraints have grown more acute. And yet the relevance of peacekeeping remains as crucial as ever. Peacekeeping has always moved through cycles of expansion, adaptation and retrenchment. The recent resort to regional, coalitions of the willing and other ad hoc operations itself underscores the continuing need for peacekeeping on the ground. What is needed is the political will in the Security Council to use this important instrument when circumstances require. We also know that peacekeeping has worked, and has proven cost-effective. From Namibia and Sierra Leone to Liberia, Côte d’Ivoire and Timor-Leste, UN operations have helped countries move from conflict towards stability. Pakistani peacekeepers have proudly served in many of these missions. Mr. Chair, There is broad realization that peacekeeping must adapt to changing conflict dynamics, operational demands and financial realities. In this context, the Secretary-General’s review provides an important opportunity to reform and strengthen peacekeeping. Pakistan supports reform, to make missions more effective, cost-efficient, technologically capable and responsive to changing conflict environments. Allow me to make six points in this regard, First, we welcome the Secretary-General review report’s emphasis on peacemaking and the primacy of politics. Political solutions must remain the ultimate objective of peacekeeping missions. But political processes and peacekeeping should not be treated as mutually exclusive. Peacekeeping can help stabilize the political environment by deterring escalation, protecting civilians, sustaining ceasefires and preserving space for negotiations. The two should reinforce each other. Second, Pakistan supports clearer prioritization and more focused mandates. But focused mandates should mean better and efficient peacekeeping. Political objectives should determine mandates; mandates should determine capabilities; and capabilities should be matched with adequate resources. There is no one-size-fits-all model. We should not begin with a financial ceiling and then shrink mandates and capabilities to fit it. At the same time, missions must reduce duplication, improve performance and accountability, streamline processes and use technology and regional partnerships more effectively. The argument about rationalization should be used to further the objectives of peace. It should not be instrumentalized against the very presence of United Nations. Where longstanding disputes remained unresolved, the priority should be a renewed push for their peaceful and political settlement in accordance with the UN Charter and relevant Security Council resolutions. Arguing against United Nations presence even implicitly, is at cross purposes with the very objectives of the UN Charter. Success lies in resolving the disputes, by enabling a stronger and more effective UN peacekeeping role rather than attempting to scuttle this role. Third, reform must preserve the comparative advantages that make UN peacekeeping unique: universal legitimacy; assessed and predictable financing; established command, logistics and accountability systems; and the ability to generate trained troops, police and specialized capabilities from across the membership. These advantages took decades to build, but they can also be lost. Predictable financing is already under strain. If missions continue to contract, TCCs and PCCs cannot indefinitely maintain troops, equipment, standby arrangements and specialized capabilities for uncertain future deployment. Once lost, these capacities cannot simply be recreated when the next crisis emerges. Efficiency and cost reduction must therefore strengthen peacekeeping, not hollow out the capabilities that give UN peacekeeping its unique value. Fourth, we must prepare today for the capabilities peacekeeping will need tomorrow. We welcome the Secretary-General’s proposed study of future military and police requirements. It should be practical, forward-looking and undertaken in close consultation with TCCs and PCCs, and should inform future force generation, training, equipment and pledges. Fifth, the safety and security of peacekeepers, and accountability for crimes against them, remain essential. Security Council resolution 2823, led by Pakistan and Denmark, was adopted unanimously and co-sponsored by a record 153 Member States. We welcome the Secretary-General’s subsequent report and the designation of ASG Elizabeth Spehar as Senior Focal Point. The focus must now be on implementation: stronger investigations and prosecutions, better case tracking, support to national capacities and sustained attention to unresolved cases. Sixth, peacekeeping must remain a genuinely collective United Nations instrument. This year, C34 again achieved consensus. Together with the broad support demonstrated for resolution 2823, this shows that despite geopolitical divisions, the wider UN membership remains committed to peacekeeping. C34 remains the universal intergovernmental forum where troop and police contributors, financial contributors, host States and the wider membership collectively shape peacekeeping policy. That overwhelming support should matter. Peacekeeping should not become a casualty of geopolitical divisions. It remains one of the few instruments through which decisions taken in New York translate into presence, credibility and influence on the ground. Mr. Chair, This is therefore a moment for reform, but reform with strategic purpose. We should build on peacekeeping’s strengths, not weaken them. When the next ceasefire, political settlement or crisis requires a credible international presence, the United Nations must still have the capacity to respond effectively. Peacekeeping remains a vital, effective and cost efficient means for ensuring peace and security. We should ensure that the current SG review further improves its effectiveness. We will need this instrument again. We should ensure that it is ready when we do. I thank you. ********* — Permanent Mission of Pakistan to the UN (@PakistanUN_NY) November 6, 2026 انہوں نے نشاندہی کی کہ ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد پاکستانی امن اہلکاروں نے اقوام متحدہ کے جھنڈے تلے خدمات انجام دی ہیں، جن میں سے 183 نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ پاکستان، انڈیا اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ (یو این ایم او جی آئی پی) کا میزبان ہے، جو متنازع جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول کی نگرانی کرتا ہے۔ امن کارروائیوں کو بڑھتے ہوئے سیاسی، آپریشنل اور مالی دباؤ کا سامنا ہونے کے پیش نظر حیدر شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ اس کی اہمیت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی انتظامات اور عارضی آپریشنز کی جانب بڑھتا ہوا رجحان، زمینی سطح پر اقوام متحدہ کے قابل اعتماد امن مشنز کی موجودگی کی مسلسل ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔ پاکستانی مندوب نے کہا: ’ضرورت اس امر کی ہے کہ جب حالات تقاضا کریں تو سکیورٹی کونسل میں اس اہم ذریعے کو استعمال کرنے کا سیاسی عزم موجود ہو۔‘ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) اس سلسلے میں، پاکستانی مندوب نے سیاسی حل کی اہمیت کو بڑھانے، مناسب وسائل سے ہم آہنگ واضح مینڈیٹ کو یقینی بنانے، امن کارروائیوں کی مخصوص ادارہ جاتی خوبیوں کو برقرار رکھنے، مستقبل کی فوجی اور پولیس ضروریات کے لیے تیاری کرنے، امن اہلکاروں کی حفاظت اور سکیورٹی مضبوط بنانے اور ان کے خلاف جرائم پر احتساب اور امن کارروائیوں کو اقوام متحدہ کے ایک حقیقی اجتماعی ذریعے کے طور پر برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا۔ قبل ازیں اقوام متحدہ کے سیاسی، امن سازی کے امور اور امن کارروائیوں کے محکموں کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل، محمد خالد خیاری نے بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا: ’ہر روز، ہمارے امن دستے اپنے گھروں سے دور اور انتہائی ذاتی خطرے کے باوجود بات چیت کو زندہ رکھتے ہیں اور شہریوں اور تشدد کے درمیان ڈھال بن کر کھڑے ہوتے ہیں۔ انہوں نے ہم پر یقین قائم رکھا ہے۔ آئیے ہم بھی ان پر یقین قائم رکھیں۔‘ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے امن مشنز کو مناسب وسائل فراہم کیے جانے چاہییں، ان کا کہنا تھا کہ ریاستوں سے اپنا حصہ مکمل طور پر ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ مشنز اپنے اخراجات میں 15 فیصد کمی کرنے پر مجبور ہوئے، جس کے نتیجے میں 13,296 فوجی اور 1,212 پولیس اہلکار واپس بھیجے گئے۔ محمد خالد خیاری نے کہا کہ اگرچہ امن کارروائیوں کی وسیع پیمانے پر حمایت موجود ہے، لیکن ’مسلسل سیاسی حمایت حاصل کرنا مشکل ہے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان چیلنجوں کے باوجود، اقوام متحدہ کے امن مشنز کمزوروں کی حفاظت اور قیام امن کا دفاع جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مستقل مندوباقوام متحدہامن مشنسلامتی کونسلجنرل اسمبلیپاکستان کے مستقبل مندوب سید حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے کی یہ اہم ترین سرگرمی بین الاقوامی سلامتی کے لیے انتہائی اہم اور کم خرچ ذریعہ ہے۔ انڈپینڈنٹ اردوہفتہ, نومبر 7, 2026 - 13:45Main image: <p class="rteright">اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سید حیدر شاہ چھ نومبر، 2026 کو جنرل اسمبلی چوتھی کمیٹی کے اجلاس میں خطاب کر رہے ہیں (پاکستان مشن) پاکستانtype: newsrelated nodes: اقوام متحدہ کا مالی بحران امن مشن کو متاثر کر رہا ہے: پاکستانافغانستان میں اقوام متحدہ کی امداد پہنچا کر خوشی ہوئی:پاکستاناقوام متحدہ ماہرین کا انڈیا میں مظاہرین پر تشدد کی تحقیقات کا مطالبہدرہم برہم عالمی نظام کے بیچ اقوام متحدہ کا اجلاسSEO Title: اقوام متحدہ امن مشنز کا بجٹ کم کرنے کی بجائے اصلاحات کی جائیں: پاکستانcopyright: show related homepage: Show on Homepage

Pakistan Observatory · FA

کراچی: رنگوں اور روشنیوں سے سجا ’دیوالی بازار‘ ہندو برادری کی توجہ کا مرکز

كراتشي: يُعد "سوق ديوالي"، المُزيّن بالألوان والأضواء، مركز اهتمام المجتمع الهندوسي

کراچی کے علاقے صدر میں آرٹس کونسل کی عمارت کے قریب یکم سے آٹھ نومبر تک سجا دیوالی بازار ان دنوں ہندو برادری کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جہاں لوگ اپنے اہل خانہ کے ساتھ خریداری کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ رنگ برنگی روشنیوں، مٹی کے چھوٹے چھوٹے دیوں، موم بتیوں، رنگولی اور مٹھائیوں سے سجا کراچی کا دیوالی بازار ہندو برادری کو خریداری کے ساتھ اپنی مذہبی خوشیاں کھلے ماحول میں منانے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں. بازار میں چاکلیٹوں کے سٹالز بھی دکھائی دیتے ہیں جب کہ دیوالی کی مناسبت سے مختلف آرائشی اشیا بھی موجود ہیں۔ یہ بازار محض خریداری کی جگہ نہیں بلکہ ایک ایسے تہوار کی خوشیوں کو عوامی سطح پر منانے کی کوشش بھی ہے، جس کی تیاریاں ہندو خاندان کئی روز پہلے سے شروع کر دیتے ہیں۔ بازار میں رنگولی کا سامان، مٹی کے دیے، موم بتیاں، ایل ای ڈی لائٹس، لکشمی کے سٹکرز، چاکلیٹس اور دیگر آرائشی اشیا فروخت کے لیے موجود ہیں۔ کھانے پینے کی چیزوں اور پٹاخوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ ’اقلیتوں کو خوشیاں منانے کا حق ہے‘ اس بازار کے انعقاد کا خیال پیش کرنے والے منتظم عبدالحسیب کہتے ہیں کہ پاکستان کے قومی پرچم میں سفید رنگ اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے اور اسی تصور نے انہیں ہندو برادری کے لیے دیوالی بازار سجانے کی ترغیب دی۔ عبدالحسیب نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خود مسلمان ہیں لیکن ان کے خیال میں جس طرح مسلمانوں کے لیے عید اور چاند رات کے موقعے پر بازار اور تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، اسی طرح ہندو برادری کو بھی اپنے مذہبی تہوار کی خوشیاں منانے کا موقع ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا: ’جس طرح ہم لوگ اپنی عید مناتے ہیں، اسی طرح ہندو کمیونٹی کی بھی اپنی عید ہے۔ دیوالی ان کے لیے خوشی کا تہوار ہے اور انہیں بھی حق ہے کہ اپنی خوشیاں رنگا رنگ انداز میں منائیں۔‘ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ان کے مطابق مسلمانوں کی عید کے موقعے پر بازاروں میں لڑکیوں اور خواتین کے لیے مہندی، کپڑے، جوتے اور دیگر اشیا دستیاب ہوتی ہیں، جب کہ دیوالی بازار میں ہندو برادری کی مذہبی اور ثقافتی روایات سے متعلق اشیا رکھی گئی ہیں۔ عبدالحسیب کا کہنا تھا کہ دیوالی کے موقعے پر یہاں دیے، رنگولی، لکشمی کے سٹیکرز اور دیگر مذہبی و آرائشی سامان کے علاوہ بچوں کے لیے کھانے پینے کی چیزیں، پٹاخے اور رنگین دھواں پیدا کرنے والی اشیا بھی موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے دیوالی سے متعلق زیادہ تر اشیا مندروں کے اندر یا باہر فروخت ہوتی تھیں، لیکن اس بازار کے انعقاد کا مقصد ان سرگرمیوں کو مندروں سے باہر ایک کھلی عوامی جگہ پر لانا تھا، جہاں لوگ خریداری کے ساتھ تفریح بھی کر سکیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں اس پیمانے پر کھلے مقام پر دیوالی بازار پہلی مرتبہ لگایا گیا ہے۔ ان کے مطابق اس سلسلے میں حکومتی اداروں کا تعاون بھی حاصل رہا اور شہریوں کی جانب سے بازار کو اچھا ردعمل ملا ہے۔ عبدالحسیب کا کہنا تھا کہ عوام کی بڑی تعداد بازار کا رخ کر رہی ہے اور انتظامات میں مصروفیت کے باعث وہ گزشتہ دو روز سے مناسب نیند بھی نہیں لے سکے۔ کراچی صدر میں یکم سے آٹھ نومبر 2026 تک سجا دیوالی بازار ہندو برادری کے لیے تفریح کا سبب ہے (ممتاز جمالی/انڈپینڈنٹ اردو) بچوں کے لیے پٹاخے اور گھروں میں مٹھائیاں دیوالی کی رونق بازاروں تک محدود نہیں رہتی بلکہ گھروں میں بھی اس تہوار کی تیاریاں کئی روز پہلے شروع ہو جاتی ہیں۔ صفائی، رنگ و روغن، مٹھائیوں کی تیاری اور رشتہ داروں کی آمدورفت اس تہوار کا حصہ ہیں۔ دیوالی بازار میں خریداری کے لیے آنے والے شہری ہری لعل نے بتایا کہ دیوالی سال میں ایک مرتبہ آتی ہے، اس لیے بچوں کو اس تہوار کا خاص انتظار رہتا ہے اور وہ پٹاخے چلانے کے لیے پُرجوش ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندو مذہبی روایت کے مطابق بھگوان رام چندر جی بنواس کاٹنے بعد ایودھیا واپس آنے کی خوشی میں دیوالی منائی گئی تھی۔ ہری لعل کے مطابق: ’اس موقعے پر گھروں میں مٹھائیاں تیار کی جاتی ہیں، رشتہ داروں اور مہمانوں کی آمدورفت ہوتی ہے اور ایک دوسرے کو مٹھائیاں دی اور لی جاتی ہیں۔‘ انہوں نے بتایا کہ دیوالی کی تیاریاں تقریباً کچھ روز پہلے شروع ہو جاتی ہیں، جن میں گھروں کی صفائی، رنگ و روغن اور دیگر انتظامات شامل ہیں، جبکہ بچوں کی خوشی کے لیے پٹاخے بھی خریدے جاتے ہیں۔ رنگ برنگی روشنیوں، مٹی کے دیوں، موم بتیوں، رنگولی اور مٹھائیوں سے سجا دیوالی بازار کھلے ماحول میں خوشیاں منانے کا موقع فراہم کر رہا ہے (ممتاز جمالی/انڈپینڈنٹ اردو) ’ہم بھی انجوائے کرتے ہیں اور بچے بھی‘ بازار میں خریداری کے لیے آنے والی شہری رجنی کے لیے بھی دیوالی اہل خانہ کے ساتھ خوشیاں منانے کا موقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دیوالی کی تیاریاں تقریباً ایک ماہ پہلے شروع کر دی جاتی ہیں اور اس موقعے کے لیے مختلف اشیا خریدی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دیوالی صرف بچوں کے لیے ہی نہیں بلکہ بڑوں کے لیے بھی خوشی کا موقع ہے۔ اس تہوار پر بچے بھی خوب لطف اندوز ہوتے ہیں اور بڑے بھی اہل خانہ کے ساتھ مل کر خوشیاں مناتے ہیں۔ دیوں اور موم بتیوں کی طلب بازار میں سجے رنگ برنگے سٹالز پر دیوالی کی مناسبت سے مختلف اشیا فروخت کی جا رہی ہیں۔ دکان دار فدا حسن کے مطابق ان کے سٹال پر رنگولی کا سامان، چاکلیٹس، دیے، ایل ای ڈی لائٹس، موم بتیاں اور دیگر آرائشی اشیا موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دیوالی کے موقعے پر سب سے زیادہ طلب موم بتیوں اور دیوں کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے اخراجات پر یہ سٹال لگایا ہے اور آٹھ نومبر بازار میں ان کی موجودگی کا آخری دن ہوگا۔ کراچی میں گذشتہ برس بھی شری سوامی نرائن مندر میں دیوالی کے موقعے پر خصوصی تقریبات اور لکشمی پوجا کا اہتمام کیا گیا تھا۔ دیوالیہندوکراچیتہوارصدر میں لگایا گیا بازار ہندو برادری کو خریداری کے ساتھ مذہبی خوشیاں کھلے ماحول میں منانے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ممتاز جمالیہفتہ, نومبر 7, 2026 - 12:45Main image: <p class="rteright">کراچی صدر میں یکم سے آٹھ نومبر 2026 تک سجا دیوالی بازار ہندو برادری کے لیے تفریح کا سبب ہے (ممتاز جمالی/انڈپینڈنٹ اردو) پاکستانjw id: a95JJB9Ftype: videorelated nodes: بولی وڈ اداکارہ کی آتش بازی کے بغیر دیوالی کی اپیل پر انڈیا میں تنازعکراچی کے شری سوامی نرائن مندر میں دیوالی کا جشنانڈیا میں دیوالی سے لاہور کی آلودگی میں اضافہ: محکمہ ماحولیاتدہلی: دیوالی سے پہلے ہی فضائی آلودگی سے بیماریاں پھیلنے لگیںSEO Title: کراچی: رنگوں اور روشنیوں سے سجا ’دیوالی بازار‘ ہندو برادری کی توجہ کا مرکزcopyright: show related homepage: Hide from Homepage

Pakistan Observatory · FA

پاکستانی خلا باز ’شین ژو-24‘ مشن پر چین کے خلائی سٹیشن کا حصہ بنے گا

رائد فضاء باكستاني سيشارك في مهمة شنتشو-24 على متن محطة الفضاء الصينية

چین کے سرکاری میڈیا نے ہفتے کو رپورٹ کیا ہے کہ بیجنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت دوطرفہ تعاون کے حصے کے طور پر ایک پاکستانی خلا باز رواں سال کے شین ژو-24 مشن پر چین کے خلائی سٹیشن کا حصہ بنے گا۔ اس مشن کے ذریعے وہ چین کے خلائی سٹیشن پر جانے والا پہلا غیر ملکی شہری بن جائے گا۔ چین کے سرکاری ٹی وی چینل سی سی ٹی وی نے چائنا مینڈ سپیس ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ خلائی سٹیشن کا دورہ کرنے والا پہلا غیر ملکی خلا باز اس مشن میں پے لوڈ سپیشلسٹ کے طور پر حصہ لے گا۔ چین نے تاحال خلا باز کی شناخت ظاہر نہیں کی، تاہم پاکستان کے ایک خلائی ادارے کے عہدے دار نے ستمبر میں خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا تھا کہ پائلٹس ذیشان علی اور خرم داؤد بیجنگ کے چائنا آسٹروناٹ ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر میں کئی ماہ سے ایک خلائی مشن کے لیے تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ ذیشان علی اور خرم داؤد کئی ماہ سے بیجنگ میں چائنا آسٹروناٹ ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر میں تربیت حاصل کر رہے ہیں (پاکستان سٹریٹجک فورم/ایکس) رپورٹ کے مطابق تربیت میں عملی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ’چینی زبان کی بھرپور تعلیم‘ بھی شامل تھی۔ بیجنگ نے تاحال اس مشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) سی سی ٹی وی کے مطابق مختصر مدت کے خلائی سفر کی تکمیل کے بعد پاکستانی خلا باز شین ژو-23 خلائی جہاز کے ذریعے زمین پر واپس آئے گا۔ چین کی انسانی خلائی ایجنسی نے 30 اکتوبر 2025 کو اعلان کیا تھا کہ دو پاکستانی خلا باز چینی خلا بازوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں گے، جن میں سے ایک کو مختصر مدت کے مشن پر چین کے خلائی سٹیشن بھیجا جائے گا۔ یہ تعاون فروری 2025 میں چین اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا حصہ ہے اور یہ چین کے انسانی خلائی پروگرام کی تاریخ کا پہلا مشترکہ خلائی مشن ہوگا، جس میں چینی اور غیر ملکی خلا باز ایک ساتھ حصہ لیں گے۔ چین 2030 تک چاند پر اپنا پہلا انسان بردار مشن بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔ امریکہ کو خلائی میدان میں چین کا سب سے بڑا حریف تصور کیا جاتا ہے، جبکہ امریکی خلائی ادارے ناسا کا ہدف 2028 میں خلا بازوں کو چاند کی سطح پر اتارنا ہے۔ چینی خلائی سٹیشن کا نام ’تیانگ گونگ‘ ہے، جس کے معنی ’آسمانی محل‘ کے ہیں۔ چینخلا بازخلائی سٹیشنخلائی مشنچین کے سرکاری ٹی وی چینل سی سی ٹی وی نے چائنا مینڈ سپیس ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ خلائی سٹیشن کا دورہ کرنے والا پہلا غیر ملکی خلا باز اس مشن میں پے لوڈ سپیشلسٹ کے طور پر حصہ لے گا۔ انڈپینڈنٹ اردوہفتہ, نومبر 7, 2026 - 11:45Main image: <p class="rteright">&nbsp;چینی سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی&nbsp;کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو سے لی گئی اس تصویر&nbsp;میں چینی خلا باز جھائی ژی گانگ کو 7 نومبر 2021 کو زمین کے گرد مدار میں موجود چین کے تیانگونگ خلائی سٹیشن سے باہر نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے&nbsp;(بشکریہ سی سی ٹی وی / اے ایف پی) ٹیکنالوجیtype: newsrelated nodes: پاکستان اور چین کا مشترکہ مشن، دو پاکستانی خلا باز تربیت حاصل کریں گےچین کا پاکستانی خلا باز کو خلائی مشن پر بھیجنے کا اعلانچینی خلابازوں کے ساتھ تربیت کے لیے دو پاکستانی منتخب: آئی ایس پی آردو پاکستانی پائلٹس کی خلا میں جانے کے لیے چین میں تربیتSEO Title: پاکستانی خلا باز ’شین ژو-24‘ مشن پر چین کے خلائی سٹیشن کا حصہ بنے گاcopyright: show related homepage: Show on Homepage

Pakistan Observatory · FA

’کرناٹک کا داماد‘: امریکی سینیٹر عبدالسید کی کامیابی پر انڈین رشتے دار خوش

"صهر ولاية كارناتاكا": أقارب هنود سعداء بفوز السيناتور الأمريكي عبد السيد

امریکہ میں نو منتخب سینیٹر عبدالسید کے انڈیا میں رہنے والے رشتہ دار مڈ ٹرم انتخابات میں ان کی جیت کا جشن منا رہے ہیں، جہاں انہوں نے اہم ترین سوئنگ ریاستوں میں سے ایک میں تلخ مہم کے بعد رپبلکن امیدوار مائیک راجرز کو شکست دی۔ مصری تارکین وطن کے بیٹے ڈاکٹر السید کی شادی سارہ جوکاکو سے ہوئی ہے، جو ایک ماہر نفسیات ہیں اور ان کا تعلق انڈیا کی جنوبی ریاست کرناٹک سے ہے۔ اطلاعات کے مطابق، اس جوڑے کی ملاقات یونیورسٹی آف مشی گن میں تعلیم کے دوران ہوئی اور بعد ازاں 2006 میں ان کی شادی ہو گئی۔ انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں. اگرچہ ڈاکٹر جوکاکو مشی گن میں پیدا ہوئیں اور وہیں ان کی پرورش ہوئی، لیکن ان کے رشتہ دار اب بھی ریاستی دارالحکومت بنگلورو سے تقریباً 490 کلومیٹر مغرب میں واقع علاقے بھٹکل میں رہتے ہیں۔ کیرالہ میں مقیم تاجر اور ڈاکٹر سارہ جوکاکو کے چچا، جوکاکو عبدالمجید نے کہا کہ ڈاکٹر السید کی جیت ایک انتہائی ذاتی کامیابی ہے۔ انہوں نے نیو انڈین ایکسپریس کو بتایا: ’امریکی آبادی میں مسلمانوں کا تناسب صرف 2.5 فیصد کے قریب ہے۔ حالات کے پیش نظر، ہم نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ نتیجہ ان کے حق میں ہوگا۔ ان کی جیت ایک نعمت بن کر آئی ہے۔‘ رشتہ داروں نے ڈاکٹر السید کو ’کرناٹک کا داماد‘ اور ایک گرم جوش اور ملنسار شخص قرار دیا۔ یہ جوڑا، جن کی دو بیٹیاں ہیں، ایک دہائی سے بھی پہلے ایک کزن کی شادی میں شرکت کے لیے بھٹکل آیا تھا، جہاں انہوں نے اہل خانہ کے ساتھ کم از کم چار دن گزارے تھے۔ ڈاکٹر جوکاکو کی کزن بی بی حسنہ نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ سخت مہم کے دوران اور ووٹوں کی گنتی کے دن اہل خانہ دباؤ کا شکار تھے۔ انہوں نے کہا: ’لیکن خدا کے فضل سے، یہ ایک شاندار جیت رہی ہے۔‘ اپنی مہم کے دوران عبدالسید نے مذاق میں کہا کہ دو دہائیوں تک ایک جنوبی انڈین خاتون کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک رہنے نے انہیں ’عرب سے زیادہ انڈین‘ بنا دیا ہے۔ انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا: ’ہر کوئی عربوں کے مقابلے میں دیسیوں کو زیادہ پسند کرتا ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا: ’میں ایک اعزازی انڈین ہوں۔ انڈین ثقافت میں ایک ایسا صبر ہے جس کی قدر میں نے اس وقت کی جب میں انڈیا گیا۔ آپ ایک ارب لوگوں میں گھرے ہوتے ہیں۔ کوئی بھی کام جلدی نہیں ہوتا۔‘ اگست میں ایک اور پوڈ کاسٹ میں، انہوں نے یاد کیا کہ ان کے چچا نے ان سے پوچھا تھا کہ جب آٹھ کروڑ مصری تھے تو انہوں نے ایک انڈین سے شادی کیوں کی۔ ڈاکٹر السید نے جواب دیا: ’عمو (عربی میں چچا)، وہ ایک ارب ہیں، اس لیے اعداد و شمار کے لحاظ سے اس کا امکان بہت زیادہ تھا۔‘ عبدالسید نے الگ سے کہا کہ وہ ’دیسی خواتین میں گھرے ہوئے ہیں۔ میری دو دیسی بیٹیاں اور ایک دیسی بیوی ہے‘۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ڈاکٹر سارہ جوکاکو کے والد، جوکاکو طیب نے 1976 میں امریکہ منتقل ہونے سے قبل بنگلور میڈیکل کالج میں تعلیم حاصل کی تھی۔ ان کے دادا، جوکاکو شمس الدین نے سابق ریاست میسور میں نائب وزیر خزانہ کے طور پر فرائض انجام دیے تھے۔ عبدالسید نے اکثر اپنے آبائی ورثے کے بارے میں بھی محبت سے بات کی ہے، مصری کھانوں اور مزاح کی تعریف کی ہے اور بحیرہ روم کے شہر اسکندریہ میں گزری گرمیوں کو خوشگوار انداز میں یاد کیا ہے، جہاں ان کے والد پلے بڑھے تھے۔ عبدالسید صحت عامہ کے ایک سابق اہلکار ہیں جنہوں نے اپنی عوامی مہم کو سب کے لیے صحت کی سہولیات، انتخابات سے بیرونی پیسے کے خاتمے اور اسرائیل کی کڑی تنقید پر مرکوز رکھا۔ اس چیز نے ڈیموکریٹک پرائمری اور عام انتخابات دونوں میں بڑے پیمانے پر ہونے والے بیرونی اخراجات کے باوجود انہیں کامیابی سے ہمکنار کیا۔ ان کی جیت 2028 کے صدارتی انتخابات سے قبل اس تحریک کو تقویت بخشے گی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اس ایجنڈے کو اپنانے والے امیدوار اہم فیصلہ کن ریاستوں میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ سابق صدر باراک اوباما اور سابق نائب صدر کملا ہیرس ان سرکردہ ڈیموکریٹس میں شامل تھے، جنہوں نے ووٹروں کو متحرک کرنے کے لیے شہر میں عبدالسید کے ساتھ انتخابی مہم چلائی۔ سینیٹرامریکہانڈیاانتخابات’اعزازی انڈین‘ عبدالسید کی شادی ڈاکٹر سارہ جوکاکو سے ہوئی، جن کا تعلق انڈیا کی جنوبی ریاست کرناٹک سے ہے۔علیشا رحمٰن سرکارہفتہ, نومبر 7, 2026 - 10:30Main image: <p class="rteright">امریکی سینیٹ کے ڈیموکریٹک امیدوار عبدالسید اپنی کامیابی پر اہلیہ سارہ جوکاکو کے ساتھ چار نومبر 2026 کو مشی گن میں مڈٹرم الیکشن جیتنے پر خوشی&nbsp;کا اظہار کر رہے ہیں (روئٹرز) دنیاtype: newsrelated nodes: ’آج ہم الحمد اللہ کہیں گے‘: عبدالسید پہلے مسلمان امریکی سینیٹر منتخبٹرمپ ڈیموکریٹ امیدوار عبدالسید کو ’دہشت گردوں کا ہمدرد‘ کیوں کہتے ہیں؟امریکہ: وسط مدتی انتخاب میں کس کا پلڑا بھاری ہے؟وسط مدتی انتخاب: بائیڈن اور ٹرمپ کی سیاسی مخالفین پر تنقیدSEO Title: ’کرناٹک کا داماد‘: امریکی سینیٹر عبدالسید کی کامیابی پر انڈین رشتے دار خوشcopyright: IndependentEnglishorigin url: https://www.independent.co.uk/news/world/americas/us-politics/abdul-el-sayed-wife-dr-sarah-jukaku-india-karnataka-family-b3080246.htmlshow related homepage: Hide from Homepage

Pakistan Observatory · AR

فلمی دنیا میں بڑھتی عمر کا خوف اور دو خوش قسمت ہیرو

الخوف من الشيخوخة في عالم السينما وبطلان محظوظان

برطانوی اداکار مائیکل کین 1960 کی دہائی میں اپنے مخصوص فیشن کے باعث سٹائل آئیکون سمجھے جاتے تھے۔ موٹے فریم کی عینک، نفاست سے سلے سوٹ، باریک ٹائی، تنگ کالر والی شرٹس اور سلیقے سے سنوارے ہوئے بال ان کی پہچان تھے۔ ان کا انداز ایک ایسے شہری نوجوان کا تھا جو لباس میں بناوٹ کے بجائے نفاست، سادگی اور خود اعتمادی کو ترجیح دیتا ہے۔ تقریباً 60 برس کی عمر میں انہیں ایک ایسا تجربہ ہوا جس نے انہیں ہلا کر رکھ ڈالا۔ انہیں ایک فلم کا سکرپٹ بھیجا گیا۔ پڑھنے کے بعد انہوں نے پروڈیوسر کو واپس بھجوا دیا اور کہا کہ اس میں میرا کردار بہت چھوٹا ہے۔ پروڈیوسر نے سکرپٹ دوبارہ بھیجا اور ساتھ ایک نوٹ لکھا کہ وہ رومانوی عاشق نہیں بلکہ لڑکی کے والد کا کردار ادا کرنے والے ہیں، کہانی میں اتنی ہی گنجائش ہے۔ مائیکل کین کو محسوس ہوا کہ اب وہ اس عمر میں پہنچ گئے ہیں جہاں فلمی دنیا انہیں رومانوی ہیرو کے طور پر قبول کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے بعد میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں لگا شاید ان کا فلمی کیریئر ختم ہو چکا ہے۔ وہ میامی منتقل ہو گئے، ایک ریستوران کھولا اور اپنی سوانح عمری لکھنے لگے۔ میامی کی بھول بھلیوں میں گم مائیکل کو ایک دن جیک نکلسن کا خط اور ایک فلم (بلڈ اینڈ وائن) کا سکرپٹ ملتا ہے۔ جیک انہیں سمجھاتے ہیں کہ اداکاری چھوڑنے کے بجائے اپنے کرداروں کی نوعیت بدلنے پر غور کریں۔ یہ نئی اننگز تمہارے لیے نئی شناخت کا موقع ثابت ہو گی۔ مائیکل کین نے ایسا ہی کیا، جس کے بعد معاون کرداروں میں اپنی صلاحیت منواتے ہوئے دو مرتبہ آسکر ایوارڈ حاصل کیا۔ یہ تو رہی ہالی وڈ کی بات، اب رخ کرتے ہیں بمبئی کی فلم نگری کا جہاں ستر کی دہائی میں راجیش کھنہ سپر سٹار کا پروٹوکول انجوائے کر رہے تھے۔ سٹارڈم کھونے کے بعد جب معاون کرداروں کی پیشکش ہونے لگی تو انہوں نے صاف انکار کر دیا۔ وہ کبھی بھی اپنی پرانی سپر سٹار والی شناخت سے باہر نہیں نکل سکے۔ وہ معاون کردار قبول کرنے میں ہچکچاتے تھے، اس کے مقابلے میں امیتابھ نے بروقت اپنے کردار تبدیل کر لیے۔ پانچ سالہ بریک کے بعد جب دلیپ کمار نے ’کرانتی‘ سے واپسی کی تو انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ شبانہ اعظمی کے بقول، دلیپ کمار لاکھوں لوگوں کی جوانی کا خواب ہیں، وہ پچھلی عمر یہ کیا کرنے جا رہے ہیں۔ لوگوں کی تنقید کو سائیڈ پہ رکھتے ہوئے دلیپ صاحب نے دوسری اننگز انتہائی کامیابی سے کھیلی۔ ’شکتی‘ جیسی عمدہ فلم اور ’گاڑی روکو بھائی‘ جیسے لازوال سین ایک نئے دلیپ کمار کا پتہ دیتے ہیں۔ پہلے فلمیں ریکھا جیسے بڑے ناموں سے چلتی تھیں لیکن اب نہیں۔ بالی وڈ اداکارہ ریکھا 7 جولائی 2026 کو ممبئی میں فلم پروڈیوسر بونی کپور کی بیٹی انشولا کپور کی شادی کی تقریب میں شرکت کر رہی ہیں (سُجیت جیسوال/اے ایف پی) کسی اداکار کے لیے بڑھتی عمر اتنی بڑی آزمائش نہیں، جتنی اس کے لیے بدلتی ہوئی فلمی دنیا میں اپنی جگہ برقرار رکھنا اور خود کو تبدیل کرنا ہے۔ مگر انڈین سینیما میں دو اداکار ایسے ہیں جنہوں نے عمر کے اس روایتی تصور کو مات دی ہے۔ ایک امیتابھ بچن، جو 84 برس کی عمر میں بھی فلموں اور ٹیلی وژن پر موجود ہیں اور دوسرے رجنی کانت، جو 75 برس کی عمر میں بھی بڑے پردے پر اپنی آمد سے سینیما گھروں میں ہلچل پیدا کیے جا رہے ہیں۔ ایک وقت تھا جب ہندی فلموں میں ہیرو کا تصور خاصا محدود تھا۔ اسے محبت کرنی تھی، گانے گانے تھے، ولن سے لڑنا اور آخر میں اپنی محبوبہ یا خاندان کو بچانا تھا۔ عمر بڑھنے کے بعد یہی ہیرو اکثر کسی نوجوان اداکار کا باپ، بڑا بھائی یا سرپرست بن جاتا تھا۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ پرانے انڈین سینیما میں سنجیدہ یا متنوع موضوعات پر فلمیں نہیں بنتی تھیں۔ مسئلہ یہ تھا کہ مرکزی دھارے کی فلموں میں بڑی عمر کے اداکار کو مرکزی کردار میں رکھنے کی گنجائش ہی نہیں تھی۔ 90 کی دہائی میں امیتابھ بچن کی فلمیں مسلسل ناکام ہو رہی تھیں۔ انہوں نے اپنی کمپنی اے بی سی ایل کے ذریعے فلم سازی اور تفریحی کاروبار میں قدم رکھا، لیکن یہ منصوبہ بھاری مالی مشکلات کا شکار ہو گیا۔ کبھی لاکھوں دلوں پر راج کرنے والا اداکار قرضوں اور قانونی معاملات میں گھرا ہوا تھا۔ اب وہ کراؤڈ پلر نہیں رہا تھا۔ ہیرے کی چمک ماند پڑ چکے تھے۔ اینگری ینگ مین اب اینگری تھا نہ ینگ۔ سال 2000 میں ان کی زندگی نے ایک غیر متوقع موڑ لیا۔ انہوں نے ٹیلی وژن کے ایک کوئز شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی میزبانی قبول کر لی۔ اس وقت بڑے فلمی ستاروں کے لیے ٹیلی وژن پر آنا کوئی قابلِ فخر فیصلہ نہیں سمجھا جاتا تھا، لیکن امیتابھ نے یہ رسک لیا۔ 1955 میں بننے والی دیو داس میں دلیپ کمار نے ہیرا کا کردار ادا کیا جبکہ 2000 کی دہائی کی دیو داس میں شاہ رخ خان لیڈ رول کے طور جلوہ گر ہوئے (آئی ایم ڈی بی) ان کی گہری آواز، سوال پوچھنے کا منفرد انداز، شرکا سے گفتگو اور کبھی کبھار اپنی غلطی پر مسکرا دینے کی عادت نے انہیں نئی نسل کے ناظرین سے متعارف کروا دیا، ایک بالکل ہی نئی آڈینس ان کی مداح بنی۔ اسی سال فلم ’محبتیں‘ میں ان کی واپسی ہوئی۔ اب وہ روایتی ایکشن ہیرو نہیں تھے بلکہ ایک سخت گیر تعلیمی ادارے کے سربراہ تھے، جن کے مقابل شاہ رخ خان کا نوجوان کردار کھڑا تھا۔ یہاں سے امیتابھ کے دوسرے فلمی دور کا آغاز ہوا۔ 60 برس کی عمر عبور کرنے کے بعد انہوں نے ’باغبان‘ میں ایک ایسے بزرگ شوہر کا کردار ادا کیا جسے اپنے ہی بچوں کے رویے سے مایوسی ہوتی ہے۔ ’بلیک‘ میں ایک مشکل مزاج استاد بنے، ’چینی کم‘ میں اپنے سے کئی برس چھوٹی عورت سے محبت کرنے والے شخص کا کردار ادا کیا اور ’پیکو‘ میں قبض کے مسئلے سے پریشان ایک ضدی مگر دلچسپ بوڑھے باپ کی صورت میں سامنے آئے۔ فلم ’پا‘ کا واقعہ تو اپنی جگہ ایک عجیب مثال ہے۔ 67 برس کے امیتابھ نے اس میں ایک ایسے 12 سالہ بچے کا کردار ادا کیا جو ایک نایاب بیماری پروجیریا کا شکار ہوتا ہے۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ ان کے حقیقی بیٹے ابھیشیک بچن نے فلم میں ان کے والد کا کردار ادا کیا۔ امیتابھ کو اس بچے کی شکل دینے کے لیے روزانہ کئی گھنٹے میک اپ کرنا پڑتا تھا۔ امیتابھ بچن اور ونود کھنہ کا ایک انداز گویا ایک ایسا اداکار جسے کبھی اینگری ینگ مین کہا جاتا تھا، اب اپنے بیٹے کا بیٹا بن کر پردے پر موجود تھا۔ عمر نے ان کے لیے کرداروں کے دروازے بند نہیں کیے بلکہ کرداروں کی نوعیت بدل دی۔ رجنی کانت کی کہانی بھی کسی فلمی سکرپٹ سے کم نہیں۔ فلمی دنیا میں آنے سے پہلے وہ بنگلورو میں بس کنڈکٹر تھے۔ ان کے سابق ساتھی راجا بہادر کے مطابق رجنی مسافروں کو ٹکٹ دینے اور بقایا رقم واپس کرنے میں ایسی پھرتی اور انداز دکھاتے تھے کہ بعض مسافر خالی بسیں چھوڑ کر اس بس کا انتظار کرتے جس میں وہ ڈیوٹی پر ہوتے تھے۔ فلم ساز کے بالاسندر نے انہیں یہی منفرد انداز برقرار رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔ ان کے بقول، فلمی صنعت انہیں دوسروں جیسا بنانے کی کوشش کرے گی، لیکن انہیں اپنی انفرادیت نہیں چھوڑنی چاہیے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) یہ مشورہ ان کے پورے فلمی سفر کا خلاصہ ہے۔ 65 برس کی عمر میں رجنی کانت فلم ’کبالی‘ میں ایک ملائیشین گینگسٹر کے کردار میں سامنے آئے۔ یہ کوئی جوان عاشق یا روایتی ایکشن ہیرو نہیں تھا بلکہ سفید بالوں، سنجیدہ چہرے اور ماضی کے زخموں کے ساتھ زندگی گزارنے والا شخص تھا۔ یہ کردار کرتے ہوئے رجنی کو اپنی عمر چھپانے کی ضرورت نہیں پڑی۔ ان کی عمر ہی کردار کی شخصیت کا حصہ بن گئی۔ بعد میں ’کالا‘، ’جیلر‘ اور دوسری فلموں میں بھی انہوں نے ایسے کردار کیے، جن میں عمر رسیدگی کمزوری کے بجائے کریکٹر کا اصل حسن ہے۔ رواں برس ایک بار پھر رجنی کانت نے ثابت کیا کہ ان کی مقبولیت محض ماضی کی یادگار نہیں۔ اکتوبر 2026 میں ریلیز ہونے والی ’جیلر 2‘ میں وہ ایک بار پھر ٹائیگر متھوویل پانڈین کے کردار میں واپس آئے۔ فلم نے ریلیز کے بعد باکس آفس پر غیر معمولی کامیابی حاصل کی اور 800 کروڑ انڈین روپے کا ہندسہ عبور کر لیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اب ان کے ساتھ پردے پر آنے والے کئی اداکار وہ ہیں، جو ان کے عروج کے دنوں میں پیدا ہی نہیں ہوئے تھے۔ وقت بدل گیا، نسلیں بدل گئیں، مگر رجنی کانت کی فلموں میں انٹری پر بجنے والی سیٹیاں آج بھی ویسی ہی ہیں۔ امیتابھ بچن اور رجنی کانت نے خود کو دوسری اننگز کے لیے تیار کیا، لیکن قسمت کے بھی دھنی رہے کہ ایسے وقت میں بوڑھے ہوئے جب سینیما تبدیل ہو رہا تھا۔ انہوں نے وقت کے ساتھ خود کو بدلا، مگر وقت نے بھی ان کا خوب ساتھ دیا۔ فلمفلم انڈسٹریامیتابھ بچنہالی وڈبالی وڈدلیپ کمارجن اداکاروں نے وقت کے ساتھ خود کو بدلا، ان کے لیے بڑھتی عمر زوال نہیں بلکہ شہرت کی دوسری اننگز ثابت ہوئی۔فاروق اعظمہفتہ, نومبر 7, 2026 - 09:45Main image: <p class="rteright">امیتابھ بچن نے فلم ’ہم‘ کی شوٹنگ کے دوران رجنی کانت کی عاجزی کو یاد کیا (رجنی کانت ایکس) فلمtype: newsrelated nodes: بالی وڈ کی بھیڑ چال: ہر طرف ایکشن، اداکاری اور ڈائیلاگ گمبالی وڈ اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں چل بسے’کوئی مجھے گالی نہیں دے گا:‘ امیتابھ کی کانٹے میں کام کرنے کی شرطجب امیتابھ کے لیے تالیاں سن کر راجیش کھنہ کی سٹی گم ہو گئیSEO Title: فلمی دنیا میں بڑھتی عمر کا خوف اور دو خوش قسمت ہیروcopyright: show related homepage: Hide from Homepage

Pakistan Observatory · FA

بشیر زیب کو بی ایل اے کی سربراہی سے کیوں ہٹایا گیا؟

لماذا تم عزل بشير زيب من قيادة جيش تحرير بلوشستان؟

بلوچستان میں سرگرم کالعدم مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے بشیر زیب بلوچ کو تنظیم کے کمانڈر انچیف کے عہدے سے ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔ تنظیم کے ترجمان جیئند بلوچ نے تین نومبر کو حقل میڈیا کے ذریعے جاری کی گئی باضابطہ پریس ریلیز، جس کی کاپی انڈپینڈنٹ اردو کے پاس موجود ہے، میں کہا کہ یہ فیصلہ 16 اکتوبر کو ہونے والے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا، جس کے بعد تنظیم کے انتظامی، عسکری اور پالیسی سازی کے اختیارات سینیئر کمانڈ کونسل کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔ بی ایل اے کے مطابق نئے سربراہ کے انتخاب تک سینیئر کمانڈ کونسل تنظیم کے تمام اہم معاملات کی ذمہ دار ہوگی۔ بی ایل اے نے اپنے بیان میں کہا کہ قیادت کی تبدیلی 2018 میں تنظیم کی ازسرنو تشکیل کے دوران اس کے بانی اسلم بلوچ، جنہیں استاد اسلم بھی کہا جاتا تھا، کے متعارف کروائے گئے تنظیمی اصولوں کے مطابق کی گئی ہے۔ بیان کے مطابق ان اصولوں کا مقصد کسی ایک شخص کی مستقل یا موروثی قیادت کو روکنا اور اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ کوئی بھی شخص اپنے عہدے یا اثرورسوخ کی بنیاد پر تاحیات کمانڈر انچیف نہ رہے۔ تنظیم نے اس فیصلے کو بلوچ مسلح علیحدگی پسند تحریک کی تاریخ میں پُرامن اور جمہوری انداز میں قیادت کی منتقلی کی ایک غیر معمولی مثال قرار دیا ہے۔ بی ایل اے کا دعویٰ ہے کہ اس تبدیلی سے اس کی عسکری صلاحیت، کمانڈ کا نظام اور جاری کارروائیاں متاثر نہیں ہوں گی۔ بین الاقوامی امور کے ماہر اور صنوبر انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر قمر چیمہ نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کہا کہ بی ایل اے میں قیادت کی تبدیلی اور اس کے اندرونی اختلافات کا جائزہ لیتے ہوئے علاقائی صورت حال اور بیرونی عناصر کے ممکنہ کردار کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ ان کے مطابق: ’اس معاملے میں انڈیا اور افغانستان کے کردار سے متعلق پہلوؤں کو بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ ’بی ایل اے کی قیادت میں تبدیلی کے اثرات صرف تنظیم تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ بلوچستان کی سکیورٹی صورت حال اور خطے میں پاکستان کے علاقائی مفادات پر بھی پڑ سکتے ہیں۔‘ بشیر زیب کو ہٹانے کی وجہ کیا ہے؟ بی ایل اے کے باضابطہ بیان میں کئی اہم سوالات کا جواب نہیں دیا گیا۔ سکیورٹی تجزیہ کار افتخار فردوس کہتے ہیں کہ بشیر زیب کی علیحدگی کا تعلق ’آپریشن ہیروف ٹو‘ میں ہونے والے نقصانات اور رحمٰن گل کی جانب سے مبینہ چیلنج سے ہو سکتا ہے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ان کے مطابق بلوچ مسلح گروہوں کے درمیان اندرونی اختلافات عموماً زیادہ دیر تک پوشیدہ نہیں رہتے اور ماضی میں بھی ان اختلافات کا اظہار سامنے آتا رہا ہے۔ افتخار فردوس کا خیال ہے کہ ’قیادت کے ڈھانچے میں یہ تبدیلی بی ایل اے کی توسیع اور اس کے ابتدائی تنظیمی ماڈل کی طرف واپسی کا اشارہ ہو سکتی ہے، جس میں قیادت ایک ہی شخص کے پاس مستقل رہنے کے بجائے تبدیل ہوتی رہتی ہے۔‘ ان کے مطابق اب اہم بات یہ دیکھنا ہوگی کہ آیا بشیر زیب فیلڈ کمانڈر کے طور پر تنظیم سے وابستہ رہتے ہیں اور مستقبل میں بی ایل اے کے حملوں کے دوران ان کا کردار سامنے آتا ہے یا نہیں؟ تنظیم نے آئینی اور تنظیمی اصولوں کا حوالہ تو دیا ہے، لیکن یہ واضح نہیں کیا کہ کمانڈر انچیف کے انتخاب اور برطرفی کا مخصوص طریقۂ کار کیا ہے، اس عہدے کی کوئی مقررہ مدت ہے یا نہیں اور بشیر زیب کو ہٹانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ اندرونی اختلافات کا معاملہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز (پِکس) کے سربراہ عبداللہ خان نے کہا کہ بشیر زیب اور بعض سینیئر کمانڈروں کے درمیان کئی ماہ سے اختلافات جاری تھے۔ ان کے مطابق جنوری اور فروری 2026 میں ہونے والے ’آپریشن ہیروف ٹو‘ کی حکمت عملی اور اس کے نتیجے میں تنظیم کو پہنچنے والے نقصانات ان اختلافات کی وجوہات میں شامل تھے۔ ان کے مطابق اب اہم بات یہ دیکھنا ہوگی کہ آیا بشیر زیب فیلڈ کمانڈر کے طور پر تنظیم سے وابستہ رہتے ہیں اور مستقبل میں بی ایل اے کی کارروائیوں کے دوران ان کا کردار سامنے آتا ہے یا نہیں۔ بی ایل اے نے اپنے باضابطہ بیان میں اندرونی اختلافات یا ’آپریشن ہیروف ٹو‘ کو قیادت کی تبدیلی کی وجہ قرار نہیں دیا۔ کوئٹہ میں 24 مئی 2026 کو ہونے والے دھماکے سے قریب میں واقع اکثر مکانات اب رہائش کے قابل نہیں رہے (اے ایف پی) بی ایل اے کے لیے یہ تبدیلی کیوں اہم ہے؟ بی ایل اے کی تاریخ میں قیادت کے اختلافات پہلے بھی تنظیمی تقسیم کا سبب بن چکے ہیں۔ امریکہ کی ملٹری اکیڈمی ویسٹ پوائنٹ کے کامبیٹنگ ٹیررازم سینٹر کی 2025 میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق اسلم بلوچ اور بشیر زیب نے ہربیار مری کے دھڑے سے الگ ہو کر اپنا گروہ قائم کیا تھا، جسے بی ایل اے جے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ بشیر زیب کی علیحدگی کے بعد اہم سوال یہ ہے کہ آیا تنظیم سینیئر کمانڈ کونسل کے ذریعے اجتماعی قیادت کا نظام مضبوط بنا سکے گی یا اندرونی اختلافات مزید شدت اختیار کریں گے۔ اس تبدیلی کے ممکنہ اثرات میں اجتماعی قیادت کا مضبوط ہونا، مزید اختلافات کے نتیجے میں نئی تقسیم یا مختلف دھڑوں کے درمیان تعاون اور دوبارہ اتحاد کی کوششیں شامل ہو سکتی ہیں، تاہم فی الحال ان میں سے کسی امکان کی تصدیق نہیں ہوئی۔ بی ایل اے نے تاحال نئے کمانڈر انچیف کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی بشیر زیب کے مستقبل کے کردار پر وضاحت سامنے آئی ہے۔ تنظیم کا دعویٰ ہے کہ قیادت کی تبدیلی سے اس کی سرگرمیاں متاثر نہیں ہوں گی، تاہم آنے والے دن واضح کریں گے کہ یہ محض قیادت کی منتقلی ہے یا تنظیم کے اندر طاقت کے توازن میں کسی بڑی تبدیلی کا آغاز؟ بی ایل اےبلوچستانکوئلہدہشت گردیتنظیم نے برطرفی کے بیان میں آئینی اور تنظیمی اصولوں کا حوالہ تو دیا ہے لیکن یہ واضح نہیں کیا کہ کمانڈر انچیف کے انتخاب اور برطرفی کا مخصوص طریقۂ کار کیا ہے اور بشیر زیب کو ہٹانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟رمنا سعیدہفتہ, نومبر 7, 2026 - 09:15Main image: <p class="rteright">کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے سربراہ بشیر زیب (حقل میڈیا) پاکستانjw id: 2b3Trbd8type: videorelated nodes: افغانستان ٹی ٹی پی، بی ایل اے کے خلاف اقدامات اٹھائیں: پاکستانچین، پاکستان بی ایل اے کو دہشت گرد فہرست میں کیوں نہیں ڈلوا سکے؟سلامتی کونسل بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دے: پاکستانبی ایل اے کو مذاکرات سے قومی دھارے میں نہیں لایا جا سکتا: عبدالرحمان کھیترانSEO Title: بشیر زیب کو بی ایل اے کی سربراہی سے کیوں ہٹایا گیا؟copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Pakistan Observatory · FA

پاکستان کا ڈیزل زدہ موسم سرما

شتاء باكستان الذي يعتمد على وقود الديزل

شیکسپیئر کے ڈرامے رچرڈ سوم کا آغاز اس منظر سے ہوتا ہے کہ بے اطمینانی کی سردی شان دار گرمیوں میں بدل جاتی ہے۔ پاکستان کو اس کے برعکس صورت حال کا سامنا ہے: ایک پرسکون خزاں اب ڈیزل زدہ سردیوں میں تبدیل ہونے والی ہے۔ فروری کے آخر سے ڈیزل کی قیمتوں میں 40 فیصد سے زیادہ اضافہ ہو چکا ہے اور قریب مستقبل میں ان کے کم ہونے کا امکان نہیں۔ اگرچہ چند درست پالیسی فیصلے کیے گئے ہیں لیکن ابھی بہت سا کام باقی ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کا تنازع ڈیزل کی عالمی منڈی میں کمیابی کی ایک بڑی وجہ ہے، لیکن عالمی رسد کو روس۔یوکرین جنگ نے بھی شدید متاثر کیا ہے کیونکہ روس دنیا کا دوسرا بڑا ڈیزل برآمد کرنے والا ملک ہے۔ یوکرین نے روس کی 32 میں سے 27 ریفائنریوں کو نشانہ بنایا ہے، جن میں سے صرف جولائی میں 18 پر حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں ماسکو کو ڈیزل کی برآمدات پر پابندی لگانا پڑی۔ قریب مستقبل میں قیمتوں کے کم ہونے کا امکان نہیں۔ جنگوں نے ریفائنگ کی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور جو ریفائنریاں اب بھی کام کر رہی ہیں، وہ اپنی مکمل استعداد پر چل رہی ہیں۔ قلت کی وجہ سے کریک سپریڈ، یعنی خام تیل اور ڈیزل کی قیمت کے درمیان فرق ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا ہے۔ ضائع ہونے والی پیداواری صلاحیت کو بحال کرنے میں وقت لگے گا۔ یورپ میں بہت سے لوگ اپنے گھروں کو گرم رکھنے کے لیے بھی ڈیزل استعمال کرتے ہیں، اس لیے اگر سردی سخت ہوئی تو ایشیا اور افریقہ کے حصے کی سپلائی یورپ کی طرف منتقل ہو سکتی ہے۔ اسی لیے خام تیل کی قیمتیں کم ہونے کی صورت میں بھی آئندہ سال تک ڈیزل مہنگا رہنے کا امکان ہے۔ ایرانی تیل معیار میں کم ہے لیکن لوگ صرف قیمت دیکھتے ہیں (روئٹرز) ترقی یافتہ معیشتوں میں ڈیزل کی قیمتیں پیٹرول کے مقابلے میں تقریباً دو گنا زیادہ بڑھی ہیں۔ وہاں کے مرکزی بینک اس سے پیدا ہونے والی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے شرحِ سود بڑھا رہے ہیں۔ بلند ڈیزل قیمتیں امریکہ میں بھی تشویش پیدا کر رہی ہیں، جہاں ملک وسط مدتی انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کے باعث صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جی سیون ممالک سے اپنے تزویراتی ذخائر سے مزید ڈیزل جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔ قیمتوں میں یہ اضافہ پاکستان میں بھی جھٹکے پیدا کر رہا ہے۔ یہاں ڈیزل امیروں کا ایندھن نہیں۔ یہی ملک کا مال بردار نظام چلاتا ہے، ٹریکٹرز کو متحرک رکھتا ہے اور ٹیوب ویلوں کو چلاتا ہے۔ سردیاں گندم کی کاشت کا موسم ہوتی ہیں، اس لیے آج کے ڈیزل کی قیمت کل کے آٹے کی قیمت بن جاتی ہے۔ معیشت ایک اور مہنگائی کے چکر کے دہانے پر کھڑی ہے، جس کی وجہ سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو شرح سود بڑھانا پڑ رہی ہے اور یہ اقدام معاشی نمو اور روزگار کے مواقع کے لیے مزید مشکلات پیدا کرے گا۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) یہ صورت حال اس لیے زیادہ تشویشناک ہے کہ غربت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عالمی بینک کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گذشتہ چھ برسوں میں غربت کی شرح میں 6.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تاہم اگر چند اہم پالیسی فیصلے نہ کیے گئے ہوتے تو حالات اس سے کہیں زیادہ خراب ہو سکتے تھے۔ کچھ حکومتیں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام تک منتقل کرنے میں وقت لے سکتی ہیں، لیکن پاکستان ایسا نہیں کر سکتا۔ 2022 میں ایک دباؤ کا شکار حکومت نے سیاسی نقصان سے بچنے کے لیے ایندھن کی قیمتیں بڑھانے سے گریز کیا، جس سے معیشت تقریباً تباہی کے دہانے تک پہنچ گئی۔ اسی لیے حکومت کا حالیہ فیصلہ، جس کے تحت قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ردوبدل کیا جاتا ہے، ایک درست پالیسی ہے۔ اسے سیلاب کے دوران ایک بند کی مثال سے سمجھا جا سکتا ہے۔ اگر پانی آتے ہی چھوڑ دیا جائے تو بند برقرار رہتا ہے۔ اگر اسے روکا جائے تو دباؤ بڑھتا رہتا ہے اور آخرکار بند ٹوٹ جاتا ہے۔ ایندھن پر سبسڈی بھی اسی اصول پر کام کرتی ہے: قیمت بڑھانے میں تاخیر کی جائے تو ادا نہ کیا گیا بل بڑھتا جاتا ہے اور آخرکار بجٹ کو توڑ دیتا ہے۔ وفاقی وزیر توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) علی پرویز ملک نے مقامی ریفائنریوں کو بھی آمادہ کیا ہے کہ وہ ڈیزل کا سپریڈ 38 ڈالر فی بیرل تک محدود رکھیں، جو اس موسمِ خزاں میں عالمی سپریڈ 90 سے 120 ڈالر فی بیرل سے کہیں کم ہے۔ اسی دوران مقامی ڈیزل کی قیمت مقرر کرنے کے فارمولے میں بھی تبدیلی کی گئی اور ’امپورٹ پیریٹی‘ کو ختم کیا گیا، جس سے پمپ پر دستیاب ڈیزل کی قیمت مزید کم ہوئی۔ چھ مارچ، 2026 کو کراچی میں لوگ پیٹرول سٹیشن پر ایندھن لینے کے لیے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں (روئٹرز) ان بروقت فیصلوں نے پاکستان میں ڈیزل کی قیمتوں کو نسبتاً کم رکھنے میں مدد دی ہے، تاہم ایندھن پر عائد لیوی اب بھی انتہائی غیر مقبول اور مہنگائی بڑھانے والی ہے۔ حکومت نے بعض اوقات قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے ڈیزل پر لیوی کم کی، لیکن اس کے باوجود وہ فی لیٹر ریفائنریوں سے زیادہ آمدنی حاصل کرتی ہے۔ فی الحال اس بارے میں زیادہ کچھ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اپنی آمدنی سے متعلق وعدے پورے کرنا ہیں، تاہم درمیانی مدت میں ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا ہو گا تاکہ ایسے شعبے بھی اس میں شامل ہوں جو اپنی منصفانہ حصہ داری ادا نہیں کرتے۔ وزیراعظم کی خصوصی ریلیف سکیم پر بھی ازسرنو غور کی ضرورت ہے۔ اس سبسڈی کو بہتر انداز میں ہدف بنانے کے لیے چھوٹی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ملکیت کے ڈیٹا کو کم سماجی و معاشی حیثیت کے اعدادوشمار کے ساتھ ملا کر ایک ایسا ڈیٹا سٹیک تیار کیا جانا چاہیے جو حقیقی ضرورت رکھنے والے شہریوں کی نشاندہی کرے۔ اسی طرزِ عمل کو استعمال کرتے ہوئے حکومت کو شاید اس سکیم کو توسیع دے کر چھوٹے کسانوں کو رعایتی ڈیزل بھی فراہم کرنا چاہیے، کیونکہ زرعی لاگت میں اضافہ بالآخر خوراک کی قیمتوں میں نظر آتا ہے۔ آگے بڑھتے ہوئے پالیسی سازوں کو پاکستان کی ریفائنریوں کے ساتھ ہونے والے 5 ارب ڈالر کے اپ گریڈ معاہدے پر گہری نظر رکھنی چاہیے۔ جب یہ اپ گریڈ مکمل ہو جائے گا تو پاکستان اپنی ڈیزل کی تمام ضروریات اندرون ملک پوری کرنے کے قابل ہو جائے گا، جبکہ آج یہ شرح تقریباً 70 فیصد ہے اور ممکن ہے کہ ملک خالص برآمد کنندہ بھی بن جائے۔ شیکسپیئر کی سردی گرمیوں میں بدل گئی تھی۔ پاکستان کی ڈیزل والی سردیاں بھی بدل سکتی ہیں۔ روزانہ قیمتوں کا تعین اور محدود سپریڈ وقت تو خرید سکتے ہیں، لیکن تحفظ نہیں۔ اصل تحفظ صرف اسی صورت ممکن ہے جب ملک میں اپنی ضرورت کا کافی ڈیزل مقامی سطح پر ریفائن کیا جائے۔ اس وقت تک یورپ کی ہر سردی کی قیمت پاکستان کے پٹرول پمپوں پر ادا کی جاتی رہے گی۔ ڈاکٹر اقدس افضل نے فل برائٹ سکالرشپ کے تحت معاشیات میں ڈاکٹریٹ مکمل کی۔ یہ تحریر ان کی ذاتی رائے پر مبنی ہے، انڈپینڈنٹ اردو کا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ ڈیزلقیمتیںپاکستانیمہنگائیخام تیل کی قیمتیں کم ہونے کی صورت میں بھی آئندہ سال تک ڈیزل مہنگا رہنے کا امکان ہے۔ڈاکٹر اقدس افضلہفتہ, نومبر 7, 2026 - 08:30Main image: <p class="rteright">25 اپریل 2026 کو کراچی کے پیٹرول پمپ پر رش نظر آ رہا ہے (اے ایف پی) نقطۂ نظرtype: newsrelated nodes: ملکی ضروریات کے لیے ڈیزل اور پیٹرول کا کافی ذخیرہ موجود:حکاممہنگا ڈیزل: گڈز ٹرانسپورٹروں نے کرائے میں مزید پانچ فیصد اضافہ کر دیاپاکستان: ڈیزل کی قیمت 400 روپے سے زیادہ، پیٹرول بھی مزید مہنگاتھر میں کان کنی کو ڈیزل سے بجلی پر منتقل کیا جا رہا ہے: پاور ڈویژنSEO Title: پاکستان کا ڈیزل زدہ موسم سرماcopyright: show related homepage: Hide from Homepage

Pakistan Observatory · FA

جزیرہ قشم پر میزائل اور ڈرون حملہ: ایرانی سرکاری میڈیا

هجوم صاروخي وطائرات مسيرة على جزيرة قشم: وسائل الإعلام الإيرانية الرسمية

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایرانی جزیرہ قشم پر دو میزائل گرے ہیں جب کہ ایران کی فوج نے جزیرے کی فضا میں امریکی ایم کیو نائن ڈرون مار گرایا۔ ان حملوں کے بعد ہونے والے ممکنہ نقصان کے حوالے سے کوئی سرکاری معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ تسنیم کے مطابق متعلقہ حکام کی جانب سے واقعے کی تصدیق کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے اس سے قبل خبر دی تھی کہ مقامی عینی شاہدین کے مطابق جزیرہ قشم کے اوپر ایک طیارے کی آواز سنے جانے کے بعد سوزا کے علاقے میں دو پروجیکٹائل گرے۔ اس سے قبل تین نومبر کو بھی امریکہ نے آبنائے ہرمز کے قریب ایران کے بعض اہداف بشمول جزیرے قشم میں اہداف پر دفاعی حملے کیے تھے۔ یہ حملے امریکی وسط مدتی انتخابات سے ایک روز قبل کیے گئے تھے۔ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے رواں برس 28 فروری کو ایران پر حملوں کے بعد سے تہران نے جوابی کارروائی میں اسرائیل اور خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ آبنائے ہرمز کو بھی عملاً بند کر دیا تھا، جو دنیا بھر میں تیل کی ترسیل کا ایک اہم راستہ ہے۔ اس جنگ نے پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان ثالثوں کی مدد سے مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جمعرات کو ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے بتایا تھا کہ ایران نے قطر کے ذریعے امریکہ کو جوہری معاملے پر ایک تجویز بھیجی ہے، جس پر واشنگٹن کی جانب سے تہران کے سات مطالبات پورے کیے جانے کے بعد ہی بات چیت کی جائے گی۔ View this post on Instagram A post shared by Independent Urdu (@indyurdu) دوسری جانب قطر کے انٹرنیشنل میڈیا آفس نے ہفتے کو زیر گردش ان خبروں کی تردید کی کہ امریکہ اور ایران اپنی جنگ ختم کرنے کے لیے کسی معاہدے پر پہنچنے میں ناکام ہو گئے ہیں اور ان الزامات کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیا۔ دفتر کا کہنا تھا کہ قطری وزیراعظم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں فریق ایک معاہدے کے لیے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ مذاکرات کو تعاون فراہم کرنے کے لیے واشنگٹن اور تہران کے ساتھ قریبی رابطے میں، قطر کی جانب سے ثالثی کی کوششیں جاری ہیں۔ بيان صادر عن مكتب الإعلام الدولي لدولة قطر رداً على المزاعم العارية عن الصحة والمضللة حول تصريحات معالي رئيس مجلس الوزراء وزير خارجية دولة قطر. https://t.co/E1pScFjMo9 https://t.co/Z2freP5RuJ — Qatar's International Media Office (@IMO_Qatar) November 6, 2026 امریکی سینٹ کام کا ایرانی جوہری پروگرام کی معلومات پر انعام کا اعلان فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی فوج نے جمعے کو کہا ہے کہ واشنگٹن ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں معلومات پر دو کروڑ ڈالر انعام ’اور ممکنہ منتقلی‘ کی پیشکش کر رہا ہے، جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تہران جنگ ختم کرنے کے لیے معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایکس پر کہا کہ محکمہ خارجہ کا ایک پروگرام، ریوارڈز فار جسٹس، ’ایران کے ایٹمی پروگرام پر معلومات کے لیے دو کروڑ ڈالر تک کے انعام اور ممکنہ منتقلی کی پیشکش کر رہا ہے، جس میں اس کی تنصیبات، آلات اور سائنسی برادری جیسے اس سے وابستہ افراد کی معلومات شامل ہیں۔‘ یہ پروگرام 1984 میں محکمہ خارجہ کے قومی سکیورٹی کے انعامی پروگرام کے تحت قائم کیا گیا تھا تاکہ امریکی جانوں اور مفادات کا تحفظ کرنے والی معلومات کے لیے رقم کی پیشکش کی جا سکے۔ Rewards for Justice is offering a reward of up to $20 million and possible relocation for information about Iran’s nuclear program, including its facilities, equipment, and associated personnel, such as those in the scientific community, or the movement of any of the above. Submit a tip: https://t.co/A8uRQJSosj — U.S. Central Command (@CENTCOM) November 7, 2026 انعام کے بارے میں اپنے بیان میں، محکمہ خارجہ نے کہا کہ ایران کی جانب سے ’آئی اے ای اے (بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی) کے ساتھ حفاظتی ذمہ داریوں پر عمل درآمد کے فقدان کی وجہ سے ایجنسی سینٹری فیوجز جیسے اہم اجزا کی ایران میں پیداوار اور ذخیرے سے متعلق ’علم کے تسلسل‘ سے محروم ہو گئی ہے۔‘ بیان میں کوئی مخصوص شرائط نہیں بتائی گئیں کہ کن معلومات پر دو کروڑ ڈالر کا انعام ملے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بارہا کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کا ایٹمی پروگرام موثر انداز میں نیست و نابود کر دیا ہے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کی رات فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں کہا: ’اگر ہم ایران کو نشانہ نہ بناتے تو آج اسرائیل نہ ہوتا۔ اگر ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے تو وہ انہیں استعمال کرتے۔ وہ مشرق وسطیٰ کو نیست و نابود کر دیتے۔‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران تنازع ختم کرنے کے لیے بے تاب ہے، جس کے حوالے سے انہوں نے زور دے کر کہا کہ آٹھ ماہ کی جنگ میں اس کی معیشت اور فوج کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا: ’ہم اب ان کے ساتھ معاملہ کر رہے ہیں۔ وہ شدت سے معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔‘ ادھر لڑائی کو دوبارہ شروع ہونے سے روکنے کی کوشش میں ثالثوں کی سفارتی کوششیں زور و شور سے جاری ہیں۔ منگل کو ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ان کی حکومت اب بھی بات چیت کے ذریعے بحران حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ قبل ازیں رواں ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہیں اب بھی ایک یا دو اہداف سے ’نمٹنا‘ ہے، جن میں وسطی ایران میں نام نہاد پک ایکس ماؤنٹین بھی شامل ہے، جو کہ ایک مشتبہ ایٹمی مقام ہے لیکن تہران اس بات سے انکار کرتا ہے کہ یہ ایسی کوئی تنصیب ہے۔ ایران جنگامریکہمیزائلحملہایرانی میڈیا کے مطابق جزیرہ قشم میں سوزا کے علاقے میں دو پروجیکٹائل گرے جبکہ ایران کی فوج نے جزیرے کی فضا میں امریکی ایم کیو نائن ڈرون مار گرایا۔ انڈپینڈنٹ اردوہفتہ, نومبر 7, 2026 - 08:15Main image: 30 اپریل 2023 کو لی گئی اس تصویر میں ایران کے خلیج میں واقع جزیرہ قشم کو دیکھا جا سکتا ہے (فائل فوٹو/ اے ایف پی) دنیاtype: newsrelated nodes: ایران امریکہ مذاکرات میں اسرائیل ’سپوئلر‘: پاکستانقطر کے ذریعے امریکہ کو جوہری معاملے پر تجویز بھیج دی: ایرانرپبلکنز کی شکست کی ایک وجہ ایران جنگ ہے: صدر ٹرمپٹرمپ کا اسرائیل کی سکیورٹی امداد ختم کرنے کا اعلانSEO Title: جزیرہ قشم پر میزائل اور ڈرون حملہ: ایرانی سرکاری میڈیاcopyright: show related homepage: Show on Homepage

Pakistan Observatory · AR

ٹیسلا کے سائبر ٹرک کا سفر تمام ہوا

انتهت رحلة سيارة تسلا سايبرتراك

الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے جمعے کو کہا ہے کہ کمپنی 2027 کے وسط تک ٹیکساس میں واقع اپنی گیگا فیکٹری میں سائبر ٹرک کی پیداوار بتدریج بند کر دے گی۔ یہ فیصلہ کئی برسوں سے اس جدید طرز کی گاڑی کی مسلسل کم فروخت کے بعد سامنے آیا ہے جسے کبھی روایتی پک اَپ ٹرکوں کے مقابلے میں پیش کیا گیا تھا۔ یہ فیصلہ ایلون مسک کے پسندیدہ منصوبوں میں سے ایک سے بڑی پسپائی سمجھا جا رہا ہے۔ انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں مسک نے کہا کہ سائبر ٹرک کی پیداوار بتدریج بند کرنے سے ٹیسلا کو سائبر کیب کی پیداوار بڑھانے کا موقع ملے گا۔ سائبر کیب بغیر ڈرائیور چلنے والی روبوٹیکسی ہے جسے مسک نے کمپنی کے خودکار گاڑیوں کے منصوبے کا مرکزی حصہ بنایا ہے تاہم یہ گاڑی ابھی تجارتی اعتبار سے اپنی کامیابی ثابت نہیں کر سکی۔ یہ اعلان ایلون مسک کے لیے ایک مشکل ہفتے کے اختتام پر سامنے آیا ہے۔ منگل کو امریکہ میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ان کی جانب سے تقریباً 50 کروڑ ڈالر کے ریکارڈ سیاسی اخراجات بھی خاطر خواہ نتائج نہ دے سکے اور ان کی حمایت یافتہ رپبلکن امیدواروں کی بڑی اکثریت انتخابات ہار گئی۔ مجموعی طور پر ایلون مسک کی کمپنیوں کی مارکیٹ ویلیو میں اس ہفتے 180 ارب ڈالر سے زیادہ کی کمی ہونے کا امکان تھا۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ سائبر ٹرک کی پیداوار کسی دوسرے پلانٹ میں منتقل کی جائے گی یا مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی۔ تاہم ٹیسلا کا آسٹن میں واقع پلانٹ کمپنی کی واحد معلوم فیکٹری ہے جہاں اس بھاری بھرکم اور مخصوص زاویہ دار ڈیزائن والی گاڑی کے خصوصی پرزے تیار کرنے کی سہولت موجود ہے۔ ایکس پر ایک صارف کے سوال کے جواب میں ایلون مسک نے سائبر ٹرک کو ’ٹیسلا کی اب تک کی بہترین گاڑی‘ قرار دیا اور اس کی پیداوار بند کرنے کے فیصلے کو ’ایک عہد کا خاتمہ‘ کہا۔ ٹیسلا اپنی توجہ روبوٹکس اور خودکار ٹیکنالوجی کی جانب منتقل کر رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ تبدیلی ایسے وقت میں کمپنی کے روایتی الیکٹرک گاڑیوں کے کاروبار کو متاثر کر رہی ہے جب چینی حریف کمپنیاں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ ٹیسلا کا شمار الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت کو فروغ دینے والی اولین کمپنیوں میں ہوتا ہے۔ امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی اس کمپنی نے 2023 کے آخر میں صارفین کو سائبر ٹرک کی فراہمی شروع کی تھی۔ گاڑیوں سے متعلق اعداد و شمار فراہم کرنے والے پلیٹ فارم کیلی بلیو بک کے مطابق ٹیسلا نے گذشتہ سال امریکہ میں صرف 20 ہزار 237 سائبر ٹرک فروخت کیے جو 2024 میں فروخت ہونے والے 38 ہزار 965 سائبر ٹرکوں کے مقابلے میں 48 فیصد کم تھے۔ 2023 میں پیداوار شروع ہونے کے وقت ایلون مسک نے سالانہ ڈھائی لاکھ سائبر ٹرک فروخت ہونے کی پیش گوئی کی تھی۔ گاڑیاں بنانے والی کمپنی آسٹن مارٹن کے سابق چیف ایگزیکٹو اینڈی پالمر نے کہا کہ ’جب کوئی گاڑی اپنے مقررہ اہداف حاصل نہیں کر رہی تو اس کی پیداوار جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ ’گاڑیوں کی صنعت سے وابستہ ہر سمجھ دار شخص یہی بات کہے گا۔‘ چھ اپریل، 2026 کو فلوریڈا میں کینیڈی سپیس سینٹر میں سپیس ایکس سٹارشپ گیگابے کے باہر سائبر ٹرک کھڑے ہیں (روئٹرز) انہوں نے مزید کہا کہ ’بلاشبہ ٹیسلا کی بیلنس شیٹ میں اس کا مالی اثر نہ ہونے کے برابر ہوگا لیکن اعداد و شمار خود ہی ساری کہانی بیان کر رہے ہیں۔‘ ایلون مسک کی خلائی کمپنی سپیس ایکس گذشتہ سال سائبر ٹرک کے بڑے خریداروں میں شامل تھی۔ کمپنی کی ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) سے متعلق دستاویزات کے مطابق سپیس ایکس نے 2025 میں ٹیسلا سے مقررہ قیمت پر 13 کروڑ 10 لاکھ ڈالر مالیت کے سائبر ٹرک خریدے تھے۔ 2019 میں پہلی مرتبہ متعارف کرائے جانے کے بعد سے ہی سائبر ٹرک ایلون مسک کا ایک متنازع منصوبہ رہا ہے۔ روایتی پک اَپ ٹرکوں کے شوقین افراد نے اس کے زاویہ دار ڈیزائن کا مذاق اڑایا جبکہ حفاظتی امور کے ماہرین نے پیش گوئی کی تھی کہ یورپ جیسی اہم منڈیوں میں اس کی فروخت کی منظوری حاصل کرنا مشکل ہوگا۔ سائبر ٹرک کی رونمائی کی تقریب بھی اس وقت ناخوشگوار صورت حال کا شکار ہو گئی تھی جب ایلون مسک نے اس کے شیشوں کو نہ ٹوٹنے والا ثابت کرنے کے لیے ان پر دھاتی گیندیں پھینکوائیں، لیکن اس تجربے کے نتیجے میں دو شیشوں میں بڑی دراڑیں پڑ گئیں۔ 2023 میں سائبر ٹرک کی باضابطہ لانچنگ کے موقعے پر ایلون مسک نے اسے جنرل موٹرز اور فورڈ کے پک اَپ ٹرکوں کا مستقبل کی ٹیکنالوجی سے آراستہ حریف قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’بالآخر مستقبل ویسا ہی نظر آئے گا جیسا مستقبل کو ہونا چاہیے۔‘ تاہم سائبر ٹرک ان توقعات پر پورا اترنے میں مشکلات کا شکار رہا۔ امریکی نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے مطابق 2023 کے آخر میں فروخت شروع ہونے کے بعد سے ٹیسلا سائبر ٹرک کو مختلف خرابیوں کے باعث 11 مرتبہ واپس منگوانے کا اعلان کر چکی ہے۔ بعض گاڑیوں میں خرابی دور کرنے کے لیے عملی مرمت کی ضرورت پڑی جبکہ دیگر مسائل کو انٹرنیٹ کے ذریعے سافٹ ویئر اپ ڈیٹس سے حل کیا گیا۔ آٹو موبائل تجزیہ کار فیلیپے مونوز نے کہا کہ اگرچہ کم فروخت کی وجہ سے سائبر ٹرک کو ناکام منصوبہ قرار دیا گیا ہے لیکن فورڈ اور دیگر کمپنیوں کے الیکٹرک پک اَپ ٹرک بھی امریکی مارکیٹ میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ مونوز کے مطابق ’یہ تمام گاڑیاں مقابلے میں ناکام رہیں کیونکہ امریکہ میں الیکٹرک پک اَپ ٹرک مقبول نہیں ہیں۔‘ تاہم سائبر ٹرک کے تیز کناروں والے سٹین لیس سٹیل ڈیزائن نے یورپ جیسی منڈیوں میں بھی اس کے امکانات محدود کر دیے جہاں الیکٹرک گاڑیاں نسبتاً زیادہ مقبول ہیں۔ پیدل چلنے والوں کو گاڑی کی ٹکر سے محفوظ رکھنے سے متعلق یورپی قوانین کے باعث سائبر ٹرک کے لیے وہاں ریگولیٹری منظوری حاصل کرنا ممکن نہیں تھا۔ آسٹن مارٹن کے سابق چیف ایگزیکٹو اینڈی پالمر نے کہا کہ ’جہاں بھی گاڑیوں کے حادثات سے متعلق قوانین میں پیدل چلنے والوں پر ٹکر کے اثرات کو مدنظر رکھا جاتا ہے وہاں سائبر ٹرک نہیں جا سکتا، اسے اجازت ہی نہیں مل سکتی۔‘ ایلون مسک کا نیا منصوبہ سائبر کیب، جس کے دروازے تتلی کے پروں کی طرح کھلتے ہیں اور جس میں سٹیئرنگ، پیڈل یا شیشے موجود نہیں، ایلون مسک کے اہم ترین منصوبوں میں شامل ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے وہ ٹیسلا کو محض گاڑیاں بنانے والی کمپنی کے بجائے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کی کمپنی میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ ایلون مسک کا کہنا ہے کہ وہ سائبر کیب کو ٹیسلا کی مرکزی خودکار گاڑی کے طور پر دیکھتے ہیں، جس کے ذریعے دنیا بھر میں بغیر ڈرائیور چلنے والی روبوٹیکسیوں کا نیٹ ورک قائم کیا جا سکے گا۔ خودکار ڈرائیونگ سے متعلق ایلون مسک کے اہداف میں کئی برس کی تاخیر کے بعد ٹیسلا نے ستمبر میں آسٹن میں محدود تعداد میں سائبر کیب گاڑیوں کے ذریعے کرائے پر سفری سہولت فراہم کرنا شروع کی۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) تاہم کمپنی کو اب بھی امریکی ادارے کے ان سوالات کے جواب دینا ہیں کہ آیا اس نے سائبر کیب کے وفاقی حفاظتی معیارات پر پورا اترنے کی تصدیق درست طریقے سے خود کی ہے یا نہیں۔ امریکی نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن نے اس تصدیق کی بنیاد کا جائزہ لینے کے لیے ستمبر میں آڈٹ شروع کیا تھا۔ سائبر ٹرک کے مرکزی انجینیئر ویس موریل نے ایکس پر کہا کہ ’سائبر ٹرک ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ایک غیرمعمولی پلیٹ فارم تھا اور اس کی ٹیکنالوجی سائبر کیب کی صورت میں آگے بڑھ رہی ہے۔‘ تاہم امکان نہیں کہ سائبر کیب مستقبل قریب میں سائبر ٹرک کی پیداوار میں ہونے والی کمی پوری کر سکے۔ دو نشستوں والی اس روبوٹیکسی کا منصوبہ ابھی محدود پیمانے پر جاری ہے اور اس کی پیداوار رواں سال کے آغاز میں ہی شروع ہوئی تھی۔ ٹیسلا کے مطابق اس کی نصب شدہ سالانہ پیداواری صلاحیت ایک لاکھ 25 ہزار سے زیادہ گاڑیوں کی ہے۔ ٹیکساس کے محکمہ موٹر وہیکلز کے مطابق ریاست میں چلنے والی ٹیسلا کی 1200 سے زیادہ روبوٹیکسیوں میں سے تقریباً 570 سائبر کیب ہیں جبکہ باقی زیادہ تر ماڈل وائی گاڑیاں ہیں۔ ایلون مسک نے بتایا کہ 2027 کے وسط تک ٹیکساس میں واقع گیگا فیکٹری میں سائبر ٹرک کی پیداوار بتدریج بند کر دی جائے گی۔روئٹرزجمعہ, نومبر 6, 2026 - 23:15Main image: <p class="rteright">دو اپریل، 2026 کو کیلی فورنیا میں سائبر ٹرک فالکن نائن راکٹ کے سامنے&nbsp;سے گزر رہا ہے(اے ایف پی) ٹیکنالوجیtype: newsrelated nodes: ٹیسلا نے چین سے تقریباً 30 لاکھ گاڑیاں واپس منگوا لیں ٹیسلا کے خودکار ڈرائیونگ نظام کی حفاظت بڑھا چڑھا کر پیش کی گئی؟ٹیسلا کی ایک دہائی میں بدترین سہ ماہی فروختکیا ایلون مسک کو ٹیسلا سے الگ ہو جانا چاہیے؟SEO Title: ٹیسلا کے سائبر ٹرک کا سفر تمام ہواcopyright: show related homepage: Show on Homepage

Pakistan Observatory · AR

اسلام آباد میں تین روزہ فیملی فیسٹیول شروع

يبدأ مهرجان عائلي لمدة ثلاثة أيام في إسلام آباد

پاکستان ٹورازم، سپورٹس اینڈ فیملی فیسٹیول آٹھ نومبر تک جاری رہے گا جس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی ثقافت، روایتی کھانوں اور دستکاریوں کے ساتھ کھیلوں اور خاندانوں کے لیے تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جمعے کو تین روزہ پاکستان ٹورازم، سپورٹس اینڈ فیملی فیسٹیول 2026 شروع ہو گیا جس میں ملک کی ثقافت، روایتی کھانوں، دستکاریوں، کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں کو پیش کیا جا رہا ہے۔ سیاحتی مقامات کو متعارف کرانے کے ساتھ شہریوں کے لیے کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں چھ سے آٹھ نومبر تک جاری رہنے والا یہ فیسٹیول پاکستان سپورٹس کمپلیکس، ایف نائن پارک اور مارگلہ ہلز میں منعقد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد پاکستانی ثقافت اور سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے۔ 200 سے زائد سٹالز فیسٹیول میں 200 سے زائد نمائشی اور تجارتی سٹالز قائم کیے گئے ہیں جن میں 14 غیر ملکی سٹالز بھی شامل ہیں۔ ان سٹالز پر مختلف ممالک کی ثقافت اور مصنوعات پیش کی جا رہی ہیں۔ چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ثقافتی پویلین بھی قائم کیے گئے ہیں، جہاں آنے والے افراد کو پاکستان کے مختلف علاقوں کی روایات، دستکاریوں، کھانوں اور سیاحتی مقامات سے روشناس کرایا جا رہا ہے۔ شہریوں اور خاندانوں کی دلچسپی کے لیے فوڈ سٹریٹ، دستکاریوں کے سٹالز، بچوں کے جھولے، میجک شوز، سرکس اور پیٹ شو کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ تیراندازی اور راک کلائمبنگ جیسی سرگرمیاں بھی فیسٹیول کا حصہ ہیں۔ فیسٹیول میں شریک خاندانوں کا کہنا ہے کہ انہیں ایک ہی جگہ بچوں کی تفریح کے ساتھ ملک کے مختلف علاقوں کے روایتی کھانوں اور ثقافتی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع مل رہا ہے۔ سائیکلنگ، کار شو اور میوزیکل کنسرٹ بھی شیڈول مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) فیسٹیول کے دوسرے روز، سات نومبر کو صبح آٹھ بجے سائیکلنگ مقابلے منعقد ہوں گے جبکہ ایف نائن پارک میں صبح 10 بجے ٹینٹ پیگنگ کے مقابلوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ اسی روز غیر ملکی سفارت کاروں کی آمد بھی متوقع ہے جبکہ کار شو، ڈبل ڈیکر بس سفاری، ثقافتی پرفارمنس، آتش بازی اور میوزیکل کنسرٹ بھی شیڈول ہیں۔ آخری روز بچوں اور فیملی کے لیے خصوصی سرگرمیاں فیسٹیول کے تیسرے اور آخری روز، آٹھ نومبر کو فیملی اینڈ کڈز رن اینڈ رائیڈ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بچوں اور خاندانوں کے لیے سرگرمیاں رکھی گئی ہیں۔ اسی روز مختلف کھیلوں اور مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے شرکا میں انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ منتظمین کا مقصد اس تین روزہ فیسٹیول کے ذریعے پاکستان کے ثقافتی تنوع، سیاحتی مقامات اور روایتی کھیلوں کو اجاگر کرنا اور شہریوں کو ایک ہی جگہ تفریح، ثقافت اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں شرکت کا موقع فراہم کرنا ہے۔ اسلام آبادفیسٹیولتفریحی مقاماتسیاحتآٹھ نومبر تک جاری رہنے والے فیسٹیول میں 200 سے زائد سٹالز، چاروں صوبوں کے ثقافتی پویلین، روایتی کھانے، کھیلوں کے مقابلے اور بچوں کے لیے تفریحی سرگرمیاں رکھی گئی ہیں۔مہوش قماس خانجمعہ, نومبر 6, 2026 - 19:30Main image: <p class="rteright">پاکستان ٹورازم، سپورٹس اینڈ فیملی فیسٹیول اسلام آباد میں 6 سے&nbsp;8 نومبر تک جاری رہے گا(پاکستان ٹورازم ڈیپارٹمنٹ) سوشلtype: newsrelated nodes: جنگ کا ماحول پاکستان کی سیاحت کو دھندلا سکتا ہے سیاحت میں لاحق خطرات اور ان کا حلواہگہ ہیریٹیج کوریڈور: سرحدی سیاحت کا نیا باب؟انڈیا: چینی شہریوں کو 5 سال بعد دوبارہ سیاحتی ویزا کے اجرا کا اعلانSEO Title: اسلام آباد میں تین روزہ فیملی فیسٹیول شروعcopyright: show related homepage: Show on Homepage

Pakistan Observatory · FA

کینیا: 190 بچوں کے قاتل کو 200 سال قید کی سزا

كينيا: الحكم على رجل بالسجن 200 عام لقتله 190 طفلاً

کینیا میں 400 سے زائد افراد کی اموات سے منسلک ایک فرقے کے سربراہ کو جمعے کے روز 191 افراد کے قتل کے جرم میں 200 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ کینیا کے ساحلی شہر ممباسا کی ہائی کورٹ نے خود ساختہ پادری پال میکنزی کو یہ سزا سنائی، جنہیں 190 بچوں اور ایک بالغ شخص کے قتل کا مجرم قرار دیا گیا۔ انہوں نے اپنے پیروکاروں کو بھوکا رہ کر مرنے کا حکم دیا تھا۔ انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں میکنزی کو 200 سے زائد دیگر افراد کی اموات کے سلسلے میں دہشت گردی اور غیر ارادی قتل کے الزامات کا بھی سامنا ہے جبکہ دو دیگر عدالتوں میں بچوں سے بدسلوکی اور تشدد کے مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔ جسٹس ڈیانا کاویدزا نے کہا کہ گڈ نیوز انٹرنیشنل چرچ کے سربراہ میکنزی اپنے پیروکاروں کو ایک دور دراز مقام پر منتقل کرنے اور انہیں بھوکا رہ کر مرنے کا حکم دینے کے معاملے میں ’بنیادی طور پر مجرمانہ طور پر ذمہ دار‘ تھے۔ میکنزی کے خلاف قتل کے مقدمے میں ان کے 28 پیروکاروں کو بھی نامزد کیا گیا۔ 19 اکتوبر کو عدالت نے ان تمام 29 افراد کو 191 افراد کے قتل کا مجرم قرار دیا تھا۔ 2023 میں کینیا کے ساحلی کاؤنٹی کلیفی میں واقع 800 ایکڑ پر محیط چکاما رینچ سے 400 سے زائد لاشیں نکالی گئی تھیں۔ میکنزی کے پیروکار مقامی آبادی اور حکام کی نظروں سے دور اس علاقے میں مٹی سے بنی جھونپڑیوں میں رہتے تھے۔ 60 سے زائد لاشوں کی شناخت کے بعد انہیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا گیا، جنہوں نے دوبارہ تدفین کی جبکہ بہت سی دیگر لاشوں کی اب تک شناخت نہیں ہو سکی اور نہ ہی کوئی ان کا دعوے دار سامنے آیا۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) جسٹس کاویدزا نے سزا سناتے ہوئے کہا کہ 183 افراد کی موت بھوک سے ہوئی، جس سے مراد خوراک کی مکمل عدم دستیابی ہے جبکہ باقی آٹھ افراد کی موت کو براہ راست قتل قرار دیا گیا۔ جسٹس کاویدزا نے کہا کہ یہ اموات ’سوچ سمجھ کر اور انتہائی بے رحمی سے‘ کی گئیں۔ انہوں نے بعض ملزمان کے اس مؤقف کو بھی مسترد کر دیا کہ اپنے بچوں کو کھونے کے باوجود انہیں دیگر بچوں کے قتل میں شرکت کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ جج کے مطابق مجرمان نے اپنے کیے پر کوئی پشیمانی ظاہر نہیں کی بلکہ کہا کہ وہ خود بھی بھوکے رہ کر مرنے کے لیے تیار ہیں۔ سزا سنائے جانے کے دوران میکنزی اکثر مسکراتے اور اپنے معاون پادری سمارٹ موکالاما سے گفتگو کرتے رہے، جنہیں 160 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ سزا پانے والے تمام افراد کو فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لیے 14 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ استغاثہ نے میکنزی کے لیے سزائے موت جبکہ ان کے ساتھیوں کے لیے عمر قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا۔ کینیا کی عدالتوں میں سزائے موت پانے والے افراد کی سزا پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا بلکہ انہیں عمر قید کاٹنا پڑتی ہے۔ کینیا میں آخری مرتبہ 1987 میں کسی مجرم کو پھانسی دی گئی تھی۔ کینیاکینیا میں 400 سے زائد افراد کی اموات سے منسلک ایک فرقے کے سربراہ کو 200 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔اے پیجمعہ, نومبر 6, 2026 - 19:15Main image: خود ساختہ پادری پال میکنزی (درمیان) چھ نومبر، 2026 کو عدالت میں سزا سنائے جانے کے بعد جیل سروس کے اہلکاروں کی تحویل میں جا رہے ہیں (اے ایف پی) دنیاtype: newsrelated nodes: کینیا میں پولیس کو 42 خواتین کے 'نفسیاتی' سیریل کلر کی تلاشSEO Title: کینیا: 190 بچوں کے قاتل کو 200 سال قید کی سزاcopyright: show related homepage: Hide from Homepage

Pakistan Observatory · FA

کوکین کا استعمال، آسٹریلوی ٹی 20 سٹار کرس لین پر پابندی

إيقاف نجم الكريكيت الأسترالي كريس لين بسبب تعاطيه الكوكايين

انگلینڈ کے کرکٹ ریگولیٹر نے جمعے کو انکشاف کیا کہ آسٹریلیا کے جارح مزاج ٹی 20 کرکٹر کرس لین نے کوکین استعمال کرنے پر عائد ایک ماہ کی پابندی پوری کر لی اور منشیات کے استعمال سے چھٹکارے کے لیے بحالی کا پروگرام بھی مکمل کر لیا ہے۔ بگ بیش لیگ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرس کا 18 جولائی کو انگلینڈ میں ٹی 20 بلاسٹ کے فائنلز ڈے کے دوران معمول کے ڈوپنگ ٹیسٹ میں ممنوعہ مادے کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں اس وقت وہ نارتھمپٹن شائر کی ٹیم کا حصہ تھے۔ تاہم انگلینڈ کے کرکٹ ریگولیٹر نے جمعے کو اس معاملے کے نتائج کا اعلان کیا۔ کرکٹ ریگولیٹر نے اپنے بیان میں کہا ’ریگولیٹر نے نارتھمپٹن شائر سٹیل بیکس کے سابق کرکٹر کرس لین پر ایک ماہ کی پابندی عائد کی تھی، جس کی مدت اب پوری ہو چکی ہے۔‘ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) 36 سالہ کرس کے ٹیسٹ میں بینزوئیلیکگونین کی معمولی مقدار پائی گئی، جو کوکین کے استعمال سے جسم میں پیدا ہونے والا ایک مادہ ہے۔ انہوں نے اپنے خلاف عائد الزام بھی تسلیم کر لیا تھا۔ ان کی پابندی کی مدت تین ماہ سے کم کر کے ایک ماہ کر دی گئی کیونکہ انہوں نے بحالی کا پروگرام مکمل کر لیا تھا اور ریگولیٹر نے بھی اس بات سے اتفاق کیا تھا کہ کوکین کا استعمال مقابلے سے باہر کے وقت کیا گیا اور اس کا کھیل کی کارکردگی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ کرس آسٹریلیا کی جانب سے 18 ٹی 20 اور چار ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں 2020 میں لاہور قلندرز اور 2021 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق وہ رواں سیزن کی بگ بیش لیگ کے لیے میلبرن رینیگیڈز میں شمولیت اختیار کرنے والے تھے۔ بگ بیش لیگ کا آغاز آئندہ ماہ ہو گا۔ آسٹریلیاانگلینڈ کے کرکٹ ریگولیٹر نے بتایا کیا کہ کرس لین نے کوکین استعمال کرنے پر عائد ایک ماہ کی پابندی پوری کر لی۔اے ایف پیجمعہ, نومبر 6, 2026 - 17:45Main image: <p style="direction:rtl">لاہور قلندرز کے کرس لین 15 مارچ، 2020 کو لاہور میں ملتان سلطانز کے خلاف سینچری مکمل کرنے کے بعد جشن منا رہے ہیں (اے ایف پی) کرکٹtype: newsrelated nodes: وسیم اکرم، کوکین اور کئی دنوں کی پارٹیزسابق آسٹریلوی کرکٹر میک گل کوکین سپلائی کے جرم میں قصوروار قرارورلڈ کپ: پاکستان - انڈیا میچ کے ٹکٹوں کی فائنل سے زیادہ مانگسہ ملکی سیریز: فائنل میں سست اوور ریٹ پر پاکستان پر جرمانہSEO Title: کوکین کا استعمال، آسٹریلوی ٹی 20 سٹار کرس لین پر پابندیcopyright: show related homepage: Hide from Homepage

Pakistan Observatory · FA

مختلف رنگوں کی آنکھوں والے 30 افراد کا البم، پاکستانی فوٹوگرافر کا عالمی ریکارڈ کا خواب

ألبوم يضم 30 شخصًا بعيون مختلفة الألوان، حلم مصور باكستاني بتحقيق رقم قياسي عالمي

لاہور کے فائن آرٹس فوٹوگرافر عدیل چشتی پاکستان کے مختلف علاقوں میں ایسے افراد کی تلاش میں ہیں جن کی دونوں آنکھوں کے رنگ ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ دبئی میں بین الاقوامی فوٹوگرافی ایوارڈ حاصل کرنے والے عدیل اب تک ایسے نو افراد تلاش کر چکے ہیں، جن میں سے پانچ کے پورٹریٹ بھی بنا چکے ہیں۔ ان کا منصوبہ مختلف رنگوں کی آنکھوں والے 30 افراد کی تصاویر پر مشتمل ایک منفرد البم تیار کرنا اور اس کے ذریعے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرانے کی کوشش کرنا ہے۔ انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں لاہور کے نیشنل کالج آف آرٹس سے فوٹوگرافی کی ڈگری حاصل کرنے والے عدیل گذشتہ تقریباً 10 برس سے فائن آرٹس فوٹوگرافی سے وابستہ ہیں۔ ان کے کیمرے میں لاہور کے تاریخی مقامات سے لے کر چولستان کے صحرا اور کیلاش کی وادیوں تک، پاکستان کے مختلف علاقوں کے مناظر اور لوگوں کے چہرے محفوظ ہیں۔ عدیل نے بتایا کہ انہیں ایسے افراد کی تلاش ہے جن کی دونوں آنکھوں کی رنگت ایک دوسرے سے مختلف ہو۔ ’میں نے پاکستان کے مختلف علاقوں سے اب تک نو ایسے افراد تلاش کر لیے ہیں جن کی ایک آنکھ کا رنگ دوسری سے مختلف ہے۔ ان میں سے پانچ کے پورٹریٹ بنا چکا ہوں جبکہ باقی کی تصاویر جلد بناؤں گا۔‘ عدیل کا کہنا ہے کہ وہ ایسے 30 افراد کی تصاویر مکمل کرنے کے بعد ایک البم تیار کرنا چاہتے ہیں تاکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرانے کی کوشش کر سکیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا جائزہ لیا ہے لیکن انہیں اس نوعیت کے فوٹوگرافی منصوبے کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا۔ (تصویر عدیل چشتی) عدیل کے مطابق ان کا فوٹوگرافی کا سفر 2015 میں شروع ہوا، جب انہوں نے پیسے جمع کرکے ایک چھوٹا سا کیمرہ خریدا۔ انہوں نے بتایا ’سب سے پہلے لاہور کے تاریخی مقامات کی تصاویر بنانا شروع کیں۔ بادشاہی مسجد کی ایک تصویر پر انتظامیہ کی جانب سے انعام ملا تو فوٹوگرافی کا شوق مزید بڑھ گیا اور میں نے اسے پیشے کے طور پر اپنانے کا فیصلہ کیا۔‘ اس کے بعد انہوں نے پاکستان کے شمالی علاقوں، کیلاش اور چولستان سمیت مختلف مقامات کا رخ کیا، جہاں انہوں نے قدرتی مناظر کے ساتھ مقامی لوگوں کی زندگی اور چہروں کو بھی اپنے کیمرے میں محفوظ کیا۔ عدیل کے مطابق ان کی تصاویر کو پذیرائی ملنے لگی اور 2022 میں دبئی میں ہونے والی ایک بین الاقوامی تصویری نمائش میں چولستان کی ایک لڑکی کے پورٹریٹ پر انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کامیابی نے ان کے اعتماد میں اضافہ کیا اور انہیں فوٹوگرافی کے مزید منفرد منصوبوں پر کام کرنے کی ترغیب دی۔ عدیل چشتی نے اپنے ایک دلچسپ تجربے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 2017 میں کیلاش کی بعض بچیوں کے پورٹریٹ بنائے تھے۔ اکتوبر 2026 میں وہ دوبارہ کیلاش گئے تو نو سال قبل بنائی گئی تصاویر ان بچیوں کو دیں۔ ان کے مطابق ’جب میں نے ان کی تصاویر بنائی تھیں تو وہ پرائمری سکول میں پڑھتی تھیں لیکن اب ہائی سکول پہنچ چکی تھیں۔ اپنے بچپن کی تصاویر دیکھ کر وہ حیران رہ گئیں۔‘ عدیل کا کہنا ہے کہ فوٹوگرافی محض کسی منظر کو کیمرے میں محفوظ کرنے کا نام نہیں بلکہ تصویر کے زاویے اور کمپوزیشن سے بھی اس کا تاثر تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ (تصویر عدیل چشتی) ان کے بقول بعض اوقات کسی حقیقی تصویر کے مخصوص حصے کو نمایاں کرنے سے ایسا منظر سامنے آتا ہے جو دیکھنے والوں کو ناقابلِ یقین محسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا اس تکنیک سے بنائی گئی ان کی کئی تصاویر نے تجربہ کار فوٹوگرافروں کو بھی حیران کیا۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) عدیل کے مطابق سوشل میڈیا، خصوصاً انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرنے سے ان کے کام کو مزید شناخت ملی اور مختلف اداروں کی جانب سے انہیں فوٹوگرافی کے منصوبوں کی پیشکشیں موصول ہونے لگیں۔ انہوں نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے بھی حالیہ سیلاب کے دوران متاثرہ علاقوں کی تصویری رپورٹس تیار کرنے کے لیے ان کی خدمات حاصل کیں۔ ان کے مطابق دنیا کی مختلف کمپنیوں کی جانب سے بھی فوٹوگرافی کے منصوبوں پر کام کرنے کی پیشکشیں موصول ہو رہی ہیں۔ عدیل کا کہنا ہے کہ فوٹوگرافی نے انہیں نہ صرف اپنا شوق پورا کرنے بلکہ روزگار کمانے کا موقع بھی فراہم کیا، تاہم ان کے خیال میں پاکستانی معاشرے میں اس پیشے کو اب بھی وہ اہمیت نہیں دی جاتی جو دوسرے شعبوں کو حاصل ہے۔ ’آج بھی عزیز و اقارب پوچھتے ہیں کہ کیا کرتے ہو؟ جب بتاتا ہوں کہ فوٹوگرافی کرتا ہوں تو کہتے ہیں کہ یہ تو ٹھیک ہے لیکن کام کیا کرتے ہو؟‘ عدیل چشتی اپنے منفرد تصویری البم پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے مزید ایسے افراد تلاش کریں جن کی دونوں آنکھوں کے رنگ مختلف ہیں، ان کے پورٹریٹ بنائیں اور 30 افراد کی تصاویر پر مشتمل اپنا منصوبہ مکمل کریں۔ فوٹوگرافیگنیز ورلڈ ریکارڈلاہور کے فوٹوگرافر عدیل چشتی پاکستان کے مختلف علاقوں میں ایسے افراد کی تلاش میں ہیں جن کی دونوں آنکھوں کے رنگ ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ارشد چوہدریجمعہ, نومبر 6, 2026 - 17:00Main image: ملٹی میڈیاtype: videorelated nodes: جب نصرت فتح علی خان کے فوٹوگرافر نے ان سے ماڈلنگ کروائیڈی آئی خان: تصویریں بیچ کر بیواؤں کے لیے مکان بنوانے والا فوٹوگرافرپنجاب کی دیہی ثقافت کے مناظر قید کرنے والے فوٹوگرافرکوئٹہ میں فوٹوگرافی کے سنہرے دور کی یادیں SEO Title: مختلف رنگوں کی آنکھوں والے 30 افراد کا البم، پاکستانی فوٹوگرافر کا عالمی ریکارڈ بنانے کا خوابcopyright: show related homepage: Hide from Homepage

Pakistan Observatory · FA

ایران امریکہ مذاکرات میں اسرائیل ’سپوئلر‘ ہے: پاکستان

باكستان: إسرائيل "معرقِلة" في المحادثات الإيرانية الأمريكية

پاکستان نے جمعے کو ایران اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات میں اسرائیل کو رکاوٹ ڈالنے والے عناصر میں شامل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام تل ابیب کے مفاد میں نہیں۔‘ دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیاں خطے میں کشیدگی کی ایک بڑی وجہ ہیں جبکہ پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان اختلافات کے حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔ ’خطے میں امن اسرائیل کے مفاد میں نہیں‘ انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں جمعے کو دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انڈپینڈنٹ اردو نے ترجمان سے سوال کیا کہ پاکستان متعدد مرتبہ ایران اور امریکہ کے درمیان امن کوششوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر (Spoilers) کے بارے میں خبردار کر چکا ہے۔ یہ عناصر کون ہیں اور کیا پاکستان کا اشارہ اسرائیل کی جانب ہے؟ اس سوال کے جواب میں سجاد حیدر خان نے کہا کہ ’آپ نے خود ہی ایک نام لے لیا ہے۔ اس کے علاوہ بھی مزید نام ہو سکتے ہیں، لیکن مجھے یقین ہے کہ آپ جانتی ہیں کہ اسرائیل کے مفاد میں یہ نہیں ہے۔‘ ترجمان نے مزید کہا کہ ’یہ کہنا بالکل درست ہوگا کہ خطے میں امن اسرائیل کے مفاد میں نہیں۔ آج پورا خطہ جن حالات کا سامنا کر رہا ہے اس کی ایک وجہ اسرائیل کی بلاجواز توسیع پسندانہ کوششیں ہیں۔‘ ان کے مطابق اسرائیل کی یہ پالیسیاں صرف ایران تک محدود نہیں بلکہ فلسطین، شام، لبنان اور دیگر قریبی ممالک تک پھیلی ہوئی ہیں۔ ایران اور امریکہ کے درمیان امن کوششوں سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ماضی میں بھی دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے لیے ہر ممکن سہولت کاری کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے پڑوس میں امن ہماری اولین ترجیح ہے اور اسی مقصد کے تحت پاکستان نے ماضی میں ہر ممکن سہولت کاری کی۔‘ سجاد حیدر خان نے کہا کہ پاکستان نے ایک ’انتہائی دیانت دار ثالث‘ کا کردار ادا کیا اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ وہ دو ایسے ممالک کو ایک کمرے میں لانے میں کامیاب ہوا جو گذشتہ 47 برس سے ایک دوسرے سے بات نہیں کر رہے تھے۔ ترجمان کے مطابق ’ان دونوں ممالک کو ایک جگہ بٹھا کر بات چیت کروانا، جس کے نتیجے میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر کامیابی سے دستخط ہوئے، اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان خطے میں امن قائم کرنے اور اسے فروغ دینے کے لیے کتنا سنجیدہ رہا ہے۔‘ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔ ان کے مطابق پاکستان حالیہ عرصے میں بھی مختلف ممالک کو علاقائی امن اور استحکام پر بات چیت کے لیے ایک پلیٹ فارم پر لانے میں کامیاب رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’خطے میں امن اور استحکام صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے خطے اور ہمارے خطے سے باہر کے ممالک کے مفاد میں بھی ہے۔‘ سجاد حیدر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کے لیے سہولت کاری اور سفارتی حل کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’ہمیں امید ہے کہ بالآخر امن قائم ہوگا کیونکہ یہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے اور یہ سیاسی مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے، جنگ کے ذریعے نہیں۔‘ دوسری جانب امریکہ میں وسط مدتی انتخابات سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے امریکہ کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں اور واشنگٹن اسلام آباد کا ایک اہم شراکت دار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں کوئی بھی حکومت برسر اقتدار ہو، پاکستان اس کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔ امن معاہدہایران جنگامریکہاسرائیلپاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے جمعے کو کہا ہے کہ خطے میں امن اسرائیل کے مفاد میں نہیں۔قرۃ العین شیرازیجمعہ, نومبر 6, 2026 - 17:15Main image: <p class="rteright">دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان 6 نومبر، 2026 کو ہفتہ وار بریفنگ کرتے ہوئے(دفتر خارجہ) پاکستانtype: newsrelated nodes: اسرائیل ایران جنگ: پاکستان کو احتیاط کرنا ہو گیعالمی و اندرونی دباؤ کے باوجود، کیا اسرائیل ایران پر حملہ کرسکتا ہے؟ایران امریکہ مذاکرات یا ’تاروف‘ثالث امریکہ ایران معاہدے کے لیے اب بھی کام کر رہے ہیں: حکامSEO Title: ایران امریکہ مذاکرات میں اسرائیل ’سپوئلر‘ ہے: پاکستانcopyright: show related homepage: Show on Homepage

Pakistan Observatory · FA

کراچی میں 350 مشتبہ کال سینٹر جعل سازی میں ملوث: سائبر کرائم ایجنسی

وكالة مكافحة الجرائم الإلكترونية: 350 مشتبهاً بهم في عمليات احتيال عبر مراكز الاتصال في كراتشي

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں تقریباً ساڑھے تین سو مشتبہ کال سینٹر جعل سازی کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ سائبر کرائم کے ایک عہدے دار نے جمعے کو بتایا کہ حکام کو ان کال سینٹرز کے خلاف کارروائی اور ملوث افراد کا سراغ لگانے میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ یہ لوگ زیادہ تر گھروں اور چلتی گاڑیوں سے اپنی غیر قانونی سرگرمیاں انجام دیتے ہیں۔ ایک روز قبل پاکستان کے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کراچی میں ایک کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 273 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں این سی سی آئی اے نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ مذکورہ کال سینٹر مبینہ طور پر جعلی مالیاتی سکیموں، کریڈٹ کارڈ کی پیشکشوں اور مالیاتی اداروں کے نمائندے بن کر غیر ملکی شہریوں کو دھوکہ دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ این سی سی آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر شہزاد اکبر کے مطابق ادارہ اس سے قبل بھی اسی کمپنی کے خلاف دو مرتبہ قانونی کارروائی کر چکا ہے۔ شہزاد اکبر نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’ہمارے سروے میں کراچی میں 300 سے 350 ایسے کال سینٹرز کی نشاندہی ہوئی ہے جو کام کر رہے ہیں۔ ’ہم نے ابھی تک ان سب کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی لیکن ایک ایک کرکے ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔‘ شہزاد اکبر نے بتایا کہ ایسے فراڈ میں ملوث افراد کو کام کرنے کے لیے بڑے دفاتر یا مستقل جگہوں کی ضرورت نہیں ہوتی، جس کی وجہ سے ان کا سراغ لگانا مزید مشکل ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا ’بنیادی طور پر انہیں صرف ایسی آئی ٹی سروس درکار ہوتی ہے جس کے ذریعے وہ کریڈٹ کارڈ کی معلومات حاصل کر سکیں۔ ’یہ سرگرمیاں ایک چھوٹے گھر یا کسی چھوٹی رہائشی آبادی سے بھی انجام دی جا سکتی ہیں۔ چار یا پانچ افراد مل کر بھی ایسا نیٹ ورک چلا سکتے ہیں۔‘ شہزاد کے مطابق بعض گروہ جعل سازی کی سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے اپنی جگہ تبدیل کرنے کے لیے کئی گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔ این سی سی آئی اے نے چار نومبر کو کراچی میں جس کال سینٹر پر چھاپہ مارا، اس کا نام ’ووکسٹرون سلوشنز‘ (Voxtron Solutions) ہے۔ ادارے کے مطابق کارروائی کے دوران 339 لیپ ٹاپ، 152 موبائل فون اور چار کمپیوٹر قبضے میں لیے گئے۔ شہزاد اکبر نے بتایا کہ کمپنی کے خلاف پہلے بھی دو فوجداری مقدمات درج کیے گئے تھے، تاہم تفتیش کاروں نے صرف اس کے مالکان کو مقدمات میں نامزد کیا اور تکنیکی مہارت رکھنے والے ملازمین کو چھوڑ دیا، جس کے بعد انہوں نے دوبارہ اپنا کام شروع کر دیا۔ کال سینٹر کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا ’مسئلہ یہ ہے کہ جب ملازمین کے خلاف مقدمات درج نہیں کیے جاتے تو وہ آزاد رہتے ہیں، حالانکہ ان سرگرمیوں کے لیے درکار مخصوص مہارت انہی کے پاس ہوتی ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ملازمین اور ان کے رشتہ دار مختلف کمپنیوں کے نام سے انہی جگہوں پر دوبارہ جعل سازی کا کام شروع کر سکتے ہیں جبکہ رجسٹرڈ کاروباری اداروں کے نام اور عملی طور پر استعمال ہونے والے ناموں میں فرق ہونے کے باعث تفتیش کاروں کے لیے ان کے درمیان تعلق قائم کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ووکسٹرون سلوشنز کی سرگرمیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے بتایا کہ کال سینٹر کے ملازم کریڈٹ کارڈ کی معلومات حاصل کرکے امریکہ میں رجسٹرڈ کمپنیوں سے منسلک تاجروں کو فراہم کرتے تھے، جہاں ان معلومات کے ذریعے غیر مجاز مالی لین دین کیا جا سکتا تھا۔ ان کے مطابق تازہ ترین کیس میں ایک تاجر کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور تفتیش کار مبینہ نیٹ ورک کے پھیلاؤ کا تعین کرنے کے لیے مالی لین دین کا جائزہ لے رہے ہیں۔ این سی سی آئی اے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق کال سینٹر کے ملازم مبینہ طور پر غیر ملکی بینکوں اور قرضوں کی تصدیق کرنے والی خدمات کے نمائندے بن کر بیرون ملک مقیم صارفین سے ان کی ذاتی اور مالی معلومات حاصل کرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ چھاپے کی کارروائی کسی غیر ملکی حکومت یا بین الاقوامی قانون نافذ کرنے والے ادارے کی اطلاع پر نہیں بلکہ ایک مقامی ذریعے سے ملنے والی معلومات کی بنیاد پر کی گئی تھی۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) گرفتاریوں کے بعد زیر حراست ملازمین کے اہل خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بعض ملازمین، جن میں نوجوان بھی شامل ہیں، کمپنی کی غیر قانونی سرگرمیوں سے لاعلم تھے۔ شہزاد اکبر کے مطابق کمپنی کے بھرتی کے اشتہار میں امیدواروں کے لیے کم از کم عمر 18 سال مقرر کی گئی تھی، تاہم الزام ہے کہ اخراجات کم رکھنے کے لیے اس سے کم عمر افراد کو بھی ملازمت دی گئی۔ پانچ نومبر کو ہونے والی سماعت کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ گلریز میمن نے 98 خواتین اور دو کم عمر لڑکوں کو فی کس پانچ ہزار روپے (18 ڈالر) کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ کم عمر ملزمان کی عمر کی تصدیق بھی لازمی قرار دی گئی۔ عدالت نے کمپنی کے مالکان سمیت نو مرکزی ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے کر دیا جبکہ باقی ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ تفتیشی افسر نے سندھ محکمہ داخلہ کا ایک نوٹیفکیشن بھی عدالت میں پیش کیا جس کے تحت کال سینٹر کی عمارت کو عارضی طور پر سب جیل قرار دیا گیا تھا۔ اس کی وجہ سکیورٹی خدشات اور اتنی بڑی تعداد میں زیر حراست افراد کو منتقل کرنے میں پیش آنے والی مشکلات بتائی گئیں۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ این سی سی آئی اے ذمہ دار افراد کی نشاندہی اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے مالی لین دین اور ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ لینے کا عمل جاری رکھے گی۔ جعل سازیسائبر کرائمکال سینٹراین سی سی آئی اے کے عہدے دار نے بتایا کہ ان کال سینٹرز کے خلاف کارروائی اور ملوث افراد کا سراغ لگانے میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ یہ لوگ زیادہ تر گھروں اور چلتی گاڑیوں سے کام کرتے ہیں۔ انڈپینڈنٹ اردوجمعہ, نومبر 6, 2026 - 16:00Main image: این سی سی آئی اے کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد اکبر 23 اکتوبر، 2026 کو انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے۔<br /> &nbsp; پاکستانtype: newsrelated nodes: راولپنڈی میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ، 61 افراد گرفتار: این سی سی آئی اےاسلام آباد: ’فراڈ‘ میں ملوث کال سینٹر کے 275 غیر ملکی ملازم گرفتارکراچی غیرقانونی کال سینٹر چھاپہ، 15 غیر ملکی، 19 مقامی گرفتارحج عمرہ میں آن لائن دھوکہ دہی پر سعودی عرب کی وارننگ جاریSEO Title: کراچی میں 350 مشتبہ کال سینٹر جعل سازی میں ملوث: سائبر کرائم ایجنسیcopyright: show related homepage: Hide from Homepage

Pakistan Observatory · FA

صدیوں پہلے راولپنڈی کیسا تھا؟ یورپی سیاحوں کی نظر سے

كيف كانت روالبندي قبل قرون؟ من خلال عيون السياح الأوروبيين

یورپی سیاح ہزاروں میل کا پُرخطر سفر طے کرکے برصغیر کیوں آتے تھے؟ اس کے پیچھے محض سیاحت کا شوق نہیں بلکہ اس کے پیچھے کئی معاشی، مذہبی، سائنسی اور سیاسی محرکات کارفرما تھے۔ ایک بڑا مقصد تجارت تھا۔ یورپی تجارتی کمپنیاں ہندوستان کی منڈیوں، خام مال، مصنوعات اور تجارتی راستوں کی تلاش میں اپنے نمائندے اور مہم جو یہاں بھیجتی تھیں۔ دوسرا مقصد مشنری سرگرمیوں کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔ یورپ کے مسیحی مشنری ادارے ہندوستان میں مذہبی تبلیغ، تعلیمی اداروں اور سماجی خدمات کے ذریعے اپنے اثرورسوخ کو پھیلانے کے خواہاں تھے۔ انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں تیسرا اہم محرک سیاسی اور عسکری معلومات کا حصول تھا۔ برطانوی سلطنت کے لیے ہندوستان کے گردونواح، افغانستان، وسطی ایشیا اور شمال مغربی سرحدی علاقوں کی جغرافیائی اور سیاسی معلومات خاصی اہمیت رکھتی تھیں۔ اسی لیے بہت سے سیاح، جغرافیہ دان اور مہم جو دراصل اپنے اپنے ملکوں کے مفادات کے لیے معلومات جمع کر رہے ہوتے تھے۔ تاہم ان تمام محرکات کے ساتھ ایک اور کشش بھی تھی: ہندوستان کا قدرتی حسن، اس کی قدیم تہذیبیں، تاریخی عمارتیں اور پراسرار مشرقی دنیا۔ کشمیر کی ڈل جھیل، برف پوش پہاڑوں اور سرسبز وادیوں نے یورپی تخیل میں ایک رومانوی جنت کا تصور پیدا کر رکھا تھا جہاں پریاں رقص کرتی تھیں۔ یہی وجہ تھی کہ انیسویں صدی کے یورپی سفرناموں میں کشمیر محض ایک جغرافیائی خطہ نہیں بلکہ حسن، حیرت اور طلسماتی کشش کی علامت بن کر ابھرتا ہے۔ تاہم چار سیاح ایسے ہیں جو اٹھارویں صدی میں راولپنڈی سے گزرے تو انہوں نے اپنے سفرناموں میں شہر کا ذکر کیا ہے. ان میں ماؤنٹ سٹورٹ الفنسٹائن (Mountstuart Elphinstone) جو 1809 میں آئے۔ ولیم مورکرافٹ (William Moorcroft) جو 1822ء میں آئے، بارون چارلس ہیگل (Baron Charles Hugel) جو 1835 میں آئے اور اینڈریو لیتھ ایڈمز (Andrew Leith Adams) جو انیسویں صدی کے وسط میں آئے۔ ان میں سے ہیگل اور انڈریو لیتھ ایڈمز کے سفرنامے نسبتاً زیادہ تفصیلات فراہم کرتے ہیں، جنہوں نے شہر اور اس کے گرد ونواح کا تفصیلی ذکر کیا ہے۔ جنہیں پڑھ کر ہم دو صدیاں پہلے کے شہر کی زندگی کو محسوس کر سکتے ہیں۔ راولپنڈی میں سیتا رام کے سکے! بارون چارلس ہیگل کا تعلق آسٹریا سے تھا۔ وہ 1830 کی دہائی میں ہندوستان آیا تو کابل سے آتے ہوئے راولپنڈی سے بھی گزرا۔ اس کی کتاب Travels in Kashmir and the Panjab جرمن زبان میں تھی، جس کا انگریزی ترجمہ 1840 میں لندن سے چھپا۔ اس نے لکھا کہ جی ٹی روڈ کچا راستہ ہے جس پر بارش ہو جائے تو جانوروں کا چلنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ صرف مارگلہ پاس جو پتھروں کو کاٹ کر بنایا گیا ہے، وہاں راستے میں پتھر لگائے گئے ہیں۔ سنگ جانی کی سرائے کو اس نے نہایت خستہ حال لکھا ہے۔ وہ لکھتا ہے کہ جب وہ راولپنڈی پہنچا تو ایک تھانیدار نے اس کا خیر مقدم کیا اور اسے تحفے پیش کیے کیونکہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کا حکم ہے کہ یورپی سیاحوں کا ہر ممکن خیال رکھا جائے۔ تھانیدار نے ہیگل کو 21 قسم کی مٹھائیاں پیش کیں، ہر مٹھائی مٹی کے الگ برتن میں تھی اور ہر برتن اتنا بڑا تھا کہ اسے بمشکل ہی ایک بندہ اٹھا سکتا تھا۔ اس کے علاوہ انڈوں کی ایک ٹوکری، دو بھیڑیں اور روپوں کی ایک تھیلی بھی بطور تحفہ پیش کی گئی۔ وہ لکھتا ہے کہ راولپنڈی کو ایک قلعہ کہا جاتا ہے لیکن قلعے کے دفاع کے لیے کوئی فصیل تک موجود نہیں، البتہ قلعے کے ساتھ ایک بازار ہے۔ وہ لکھتا ہے کہ شہر میں کنویں کے ساتھ میں نے اپنا خیمہ لگایا تو وہاں درخت پر ایک نہایت خوبصورت پرندہ بیٹھا ہوا تھا۔ میں نے اپنے جونکی کو کہا کہ اسے شکار کرے۔ جس پر مقامی لوگوں نے کہا کہ یہ گرو کی رہائش ہے اس لیے یہاں کسی پرندے کا شکار نہیں کیا جا سکتا۔ میرے نوکروں اور مقامی افراد کے درمیان توتکار بڑھی تو میں نے اپنے لوگوں کو کوچ کا حکم دے دیا۔ 29 مئی 2000 کو لی گئی اس تصویر میں راولپنڈی کے ایک بازار میں مزدور گرے ہوئے شٹرز کے سائے میں آرام کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں (اے ایف پی/ سعید خان) مجھے جاتا دیکھ کر گرو باہر نکل آئے اور انہوں نے مجھ سے درخواست کی کہ آپ مہمان ہیں یہیں قیام کریں چاہتے ہیں تو شکار بھی کر لیں۔ میں ٹھہر تو گیا لیکن شکار نہیں کیا۔ راولپنڈی میں ہی لاہور سے جنرل وینچورا نے بھی مجھے تحائف بھجوائے۔ ساتھ ایک جمعدار بھی بھیجا جسے میرے ساتھ رہنے کا حکم تھا۔ راولپنڈی میں مقامی افراد نے مجھے سونے اور چاندے کے سکے فروخت کرنے کے لیے پیش کیے جنہیں وہ سیتا رام سکے کہتے تھے۔ لیکن ان سکوں پر نہ تو مسلمانوں کے سکوں کی طرح کوئی عبارت تھی نہ ہی ہندوؤں کے سکوں کی طرح دیوی دیوتاؤں کی کوئی تصویر، بلکہ وہ مغربی دنیا کے سکوں سے مشابہ تھے جن پر کسی شخص کا چہرہ یا اطراف میں کندہ ایک تحریر بنی ہوئی تھی۔ جب میں نے ان کا باریک بینی سے جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ یہ باختری سکے تھے، جو راولپنڈی میں دریائے سواں کے کنارروں سے دریائے سندھ کے درمیانی علاقے میں بکثرت ملتے ہیں۔ مقامی لوگ انہیں اکٹھا کر کے غیر ملکیوں کو فروخت کرتے ہیں۔ سیتا اور رام ہندوؤں کی دیوی دیوتا تھے لیکن ان سکوں کا سیتا رام سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ راولپنڈی میں میرا قیام مجموعی طور پر ایک ناخوشگوار تجربہ رہا۔ مزدوروں اور اونٹ بانوں نے میرا ساتھ نہ صرف چھوڑ دیا بلکہ میرا سامان راولپنڈی سے روات کی سرائے کے درمیان چھوڑ کر بھاگ گئے جس پر میں نے تھانیدار سے مدد چاہی اور کہا کہ اگر اس نے میری مدد نہ کی تو میں اس کی شکایت مہاراجہ رنجیت سنگھ سے کروں گا۔ مہاراجہ نے ہر شہر کی انتظامیہ کو پابند کر رکھا تھا کہ وہ یورپی سیاحوں اور تاجروں کا نہ صرف خیال رکھے بلکہ ان سے دستخط بھی کروائے کہ انہیں یہاں کوئی مسئلہ مسائل نہیں تھے۔ ہیگل نے روات کی سرائے کو بھی خستہ حال لکھا ہے، جس کے درمیان ایک مقبرہ بنا ہوا ہے اور اس کے گرد بے شمار قبریں پھیلی ہوئی ہیں۔ یہاں رات کو اسے ایک طوفان نے آ لیا۔ ایک تو دسمبر کی سردیاں اور اوپر سے بارش جس نے اس کے خیمے میں ہر چیز جل تھل کر دی۔ وہ لکھتا ہے کہ قریب ہی کسی مسلمان سردار کا خیمہ لگا ہوا تھا، جو اپنے نوکروں کے ساتھ سردی سے ٹھٹھر رہا تھا۔ میں نے اسے برانڈی کی پیشکش کی تاکہ وہ بیمارنہ ہو مگر اس نے ناگواری کے ساتھ میری پیشکش رد کر دی۔ راولپنڈی میں ان سکوں کا ذکر موہن لال کشمیری نے بھی اپنے سفرنامے میں کیا ہے جو کہ ’Travels in the Panjab, Afghanistan & Turkistan‘ کے نام سے 1846 میں شائع ہوا تھا۔ موہن لال کشمیری کا وسطِ ایشیا کا سفر گریٹ گیم کے پس منظر میں تھا۔ وہ لکھتا ہے کہ راولپنڈی میں ہم نے چاندی اور تانبے کے سکے دوگنی قیمت پر خریدے، جو یہاں کے قریبی علاقوں سے لوگ ڈھونڈ کر لاتے ہیں۔ راولپنڈی کی اس تاریخی جامع مسجد کی تعمیر 1896 میں شروع ہوئی جو 1903 میں مکمل ہوئی (عرب نیوز) راولپنڈی سے پیر پنجال کے پہاڑوں سے طلوعِ آفتاب کا بے مثال منظر اینڈریو لیتھ ایڈمز سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھتے تھے جو برطانوی فوج میں بطور سرجن بھرتی ہوئے اور 1848 میں ہندوستان آئے۔ وہ 1849 سے 1854 کے درمیان راولپنڈی اور پشاور میں تعینات رہے۔ ان کی کتاب Wanderings of a Naturalist in India: The Western Himalayas and Cashmere ہے، جو 1867 میں ایڈمبرا سے شائع ہوئی تھی۔ اس نے کتاب میں راولپنڈی کی آب و ہوا، زمین، فصلیں، قدرتی مناظر، پرندوں، نباتات اور حیوانات کا تفصیلی ذکر کیا ہے۔ انہوں نے راولپنڈی میں طلوعِ ماہتاب کو حسین ترین مناظر میں شمار کیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں: ’منظر نگاری کرنے والے کسی مصور کے لیے راولپنڈی سے نظر آنے والے اُس منظر سے بڑھ کر شاید ہی کوئی دلکش اور عظیم الشان منظر ہو جب پورا چاند پیر پنجال کے برف پوش سلسلے کی چوٹیوں پر طلوع ہوتا ہے۔ وہ عظیم پہاڑی دیوار نما سلسلہ، جو چاند کی روشن اور نقرئی شعاعوں میں نہایا ہوا ہو جبکہ درمیان کی تمام وادیاں اور میدان گہری تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہوں ایک ایسا منظر پیش کرتا ہے جو ہیبت، جلال اور فطری عظمت میں تقریباً بے مثال ہے۔ ’چاند کی تابناک روشنی میں چمکتی ہوئی پیر پنجال کی برف پوش چوٹیاں آسمان اور زمین کے درمیان ایک شاندار حدِ فاصل کی مانند دکھائی دیتی ہیں اور ان کے نیچے پھیلی ہوئی تاریکی منظر کے حسن کو مزید پُراسرار اور دلکش بنا دیتی ہے۔ ’یہ ایسا نظارہ ہے جو دیکھنے والے کے دل میں فطرت کی عظمت، سکون اور ابدیت کا گہرا احساس پیدا کرتا ہے اور جسے بجا طور پر قدرت کے عظیم ترین مناظر میں شمار کیا جا سکتا ہے۔‘ آج راولپنڈی میں اس منظر سے کوئی آشنا نہیں ہے کیونکہ فضائی آلودگی کی وجہ سے پیر پنجال تو کیا قریب کی مارگلہ ہلز بھی بمشکل نظر آتی ہیں۔ پیر پنجال کے برف پوش پہاڑوں کے نظارے کا ذکر راولپنڈی کے گزیڑیئر میں بھی آیا ہے۔ کرونا کے دنوں میں ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے جب فضائی آلودگی کافی کم ہو گئی تھی تو راولپنڈی سے پیر پنجال کے برف پوش پہاڑ کچھ دنوں کے لیے دیکھے گئے تھے۔ پیر پنجال کے دامن میں گلمرگ ہے جہاں سے سری نگر کا فاصلہ پچاس کلومیٹر سے بھی کم رہ جاتا ہے۔ بیسویں صدی کے اوائل میں راولپنڈی سے سری نگر تانگے چلتے تھے، پھر ان کی جگہ ٹیکسیاں اور بسیں آ گئیں۔ کشمیر کے مسئلے کی وجہ سے راولپنڈی اور سری نگر کا راستہ ہی متروک نہیں ہوا بلکہ ایک تاریخ بھی یادوں سے محو ہو گئی ہے۔ مارگلہ ہلز میں شیر کا شکار: اینڈریو لیتھ ایڈمز نے اپنی کتاب میں مارگلہ ہلز میں بنگال ٹائیگر کے شکار کا واقعہ بھی لکھا ہے جس کے دوران ایک افسوسناک واقعے میں برطانوی فوج کا ایک افسر کیپٹن کولبی مارا گیا تھا۔ وہ لکھتے ہیں کہ یہ شیر مقامی لوگوں کے جانور کھا جاتا تھا، جس پر ہم اس کے شکار کے لیے گئے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) اسے کیپٹن کوہلی نے گولی ماری لیکن شیر زخمی حالت میں جھاڑیوں میں گھس گیا۔ جب اس کی تلاش کا مرحلہ شروع کیا گیا تو ہاتھی نے بھی آگے جانے سے انکار کر دیا اور مقامی ہانکا لگانے والے بھی ڈر گئے جس پر کیپٹن کولبی ہاتھی سے اتر کر جھاڑیوں میں چلے گئے۔ بدقسمتی سے وہ شیر کے بالکل قریب جا پہنچے، اس سے پہلے کہ وہ فائر کرتے غصے سے پاگل زخمی شیر ان پر جھپٹا اور انہیں زمین پر گرا دیا۔ کئی گھنٹوں بعد جب لوگ انہیں تلاش کرتے ہوئے وہاں پہنچے تو انہوں نے کیپٹن کولبی کو شدید زخمی حالت میں پایا۔ ان کا دایاں بازو بری طرح چیتھڑوں میں تبدیل ہو چکا تھا اور جسم کے دوسرے حصوں پر بھی پنجوں اور دانتوں کے گہرے زخم تھے۔ ان سے چند گز کے فاصلے پر شیر بھی مردہ پڑا ہوا تھا۔ بعد میں ڈاکٹروں کو ان کا بازو کاٹنا پڑا لیکن اندرونی زخم اتنے سنگین ثابت ہوئے کہ وہ حادثے کے چند ہی دن بعد وفات پا گئے۔ راولپنڈی، کابل سے دہلی جاتے ہوئے ایک اہم پڑاؤ تھا۔ بہت سے مغربی اور چینی سیاح یہاں سے گزرے تاہم ان میں سے چند ایک نے ہی اس کا ذکر کیا ہے۔ شاید یہ تب کوئی اہم جگہ نہیں تھی۔ گندھارا کی شکست و ریخت پانچویں صدی تک مکمل ہو چکی تھی اس کے بعد اگلے ایک ہزار سال تک یہاں کچھ خاص نہیں تھا۔ تہذیب یافتہ لوگوں کی جگہ چور اور ڈاکو آ گئے تھے جن کی وجہ سے یہ مشہور درہ ’مارگلہ ‘ کے نام سے مشہور ہو گیا، یعنی یہاں سے گزرنے والوں کے گلے کاٹ دیئے جاتے تھے اور انہیں لوٹ لیا جاتا تھا۔ راولپنڈیتاریخسفرراولپنڈی، کابل سے دہلی جاتے ہوئے ایک اہم پڑاؤ تھا۔ بہت سے مغربی اور چینی سیاح یہاں سے گزرے تاہم ان میں سے چند ایک نے ہی اس کا ذکر کیا ہے۔سجاد اظہرجمعہ, نومبر 6, 2026 - 13:00Main image: <p class="rteright">جنوری 2004 میں لی گئی اس تصویر میں راولپنڈی کے ایک بازار کا منظر دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی/ سیموئل آرانڈا) تاریخtype: newsrelated nodes: صدیوں پہلے راولپنڈی کیسا تھا؟ یورپی سیاحوں کی نظر سے2350 سال پہلے راولپنڈی کا حکمران قبیلہ آج کس حال میں ہے؟ راولپنڈی کی قدیم تہذیب کا دھارا نالہ لئی بمقابلہ انسانانجمن فیض الاسلام راولپنڈی، جو قائد اعظم کی ہدایت پر قائم ہوئیSEO Title: صدیوں پہلے راولپنڈی کیسا تھا؟ یورپی سیاحوں کی نظر سےcopyright: show related homepage: Show on Homepage